کپاس

پیراولٹ

Parawilt

دیگر

5 mins to read

لب لباب

  • پیرا ولٹ ایک عضویاتی بیماری ہے، جو زیادہ پانی میں نشوونما پانے والی فصلوں کے پودوں کو متاثرہ کرتی ہے۔
  • علامات میں پتوں کا مرجھانا اور بدنما ہونا ہے۔
  • جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے پتے کا رنگ سبز سے سرخ ہو جاتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کپاس

علامات

پیراولٹ جس کو سڈن ولٹ کہا جاتا ہے فصل میں کبھی بھی ہو سکتی ہے۔ اس بیماری کے لیے کوئی خاص فصل مخصوص نہیں ہے اور اس کو جراثیم کے ساتھ ہونے والی بیماری سے منسلک کیا جاتا ہے۔ علامات ٹشوز کا مرجھانا اور بدنما ہونا ہے۔ بیماری ان پودوں پر حملہ کرتی ہے جن کی نشوونما تیز ہو، جن کی بڑٰ کینوپی اور زیادہ ڈوڈے ہوں۔ ڈوڈوں، پتوں کا جلدی گرنا اور جلدی ڈوڈوں کا کھلنا واقع ہو سکتا ہے۔ پودے دوبارہ درست ہو سکتے ہیں لیکن پیداوار پر منفی اثرات مرتب رہتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

پیراولٹ کو قابو کرنے کے لیے کوئی حیاتیاتی علاج موجود نہیں ہے۔ اس بیماری سے بچنے کے لیے کپاس کے پودوں کے لیے اچھی نکاسی اور کھاد اور زمین کی اچھی نکاسی کرنا ضروری ہے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پیراولٹ کا علاج کرنے کے لیے کوئی کیمیائی علاج نہیں ہے۔ حفاظتی اقدام، فصل کی اچھی نکاسی،اچھی ابپاشی اور مناسب کھاد بیماری سے بچنے کے لیے مفید اقدام ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پیرا ولٹ ایک عضویاتی بیماری ہے، جس کا مطلب کہ کوئی بھی پھپھوندی، بیکٹیریا، وائرس اس میں شامل نہیں ہے۔ دیگر بیماریاں جو کپاس کے پودوں میں ہوتی ہیں ان کی علامات ملی جلتی ہوتی ہیں، پیراولٹ کچھ گھنٹوں کے لیے ہوتی ہے اور کسی خاص شکل کے بغیر ہوتی ہے۔ تخمک کا پھیلاؤ اور ٹلیٹ کا نکلنا پیرا ولٹ کی علامات میں شامل ہیں۔ بیماری گرم درجہ حرارت اور زیادہ سورج کی روشنی کے ساتھ جڑوں کے نیچے پانی جمع ہونے سے ( زیادہ نکاسی سے) سے ہوتی ہے۔ پودے کی تیز نشوونما اور غذائی اجزاء کا بےتریب ہونا بھی شامل ہے۔ مٹٰی کی زیادہ مقدار یا ناقص نکاسی کے ساتھ زمین پر اگنے والے پودوں میں بیماری لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • پیراولٹ کے خلاف مزاحمتی پودوں کی اقسام کو اگائیں۔
  • زیادہ پانی جمع ہونے سے گریز کرنے کے لیے فصلوں کی اچھی نکاسی کریں۔
  • خشک حالات اور مخصوص نشوونما کے مراحل کے لیے جب تک ضروری نہ ہو تب تک زیادہ آبپاشی کرنے سے گریز کریں۔
  • فصلوں کی نگرانی کریں خاص طور پر زیادہ درجہ حرارت اور سورج کی روشنی کے ساتھ زیادہ بارش کے بعد کریں۔
  • زیادہ نشوونما ( مثال کے طور پر بڑی کینوپی اور زیادہ ڈوڈوں کا ہونا) سے گریز کرنے کے لیے زیادہ کھاد کے استعمال سے گریز کریں۔
  • بیماری کے ہونے سے بچنے کے لیے بیج بونے کی تاریخوں کا تعین کریں ( زایدہ بارش اور سورج کی روشنی میں )۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں