کپاس

مائروتھیشیئم پتے کا دھبہ

Myrothecium roridum

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • مائروتھیشیم پتے کے دھبے کو پہلے تنے اور کراؤن کی سڑن سے پہچانا جاتا ہے۔
  • زیادہ نمی میں، زخموں پر ابھرے ہوئے، سیاہ اجسام اور سفید بالوں کے گچھے پیدا ہو سکتے ہیں۔
  • پتوں پر 0.5 ملی میٹر تا 1 سینٹی میٹر قطر کے ہلکے بھورے سے سیاہ دھبے عموماً حاشیے کے قریب نمودار ہوتے ہیں۔
  • بعد میں، زخموں کے مرکز جھڑ جاتے ہیں اور پتوں کو بے قاعدہ گولی کے سوراخوں جیسا حلیہ دیتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


کپاس

علامات

علامات تنے اور کراؤن کی سڑاند اور پتوں پر بھورے، ہم مرکز دھبوں سے پہچانی جاتی ہیں۔ زیادہ نمی میں، زخموں پر ابھرے ہوئے، سیاہ اجسام اور سفید بالوں کے گچھے پیدا ہو سکتے ہیں جس سے انہیں ایک مخصوص حلیہ ملتا ہے۔ باغبانی سے متعلق فصلوں میں، علامات عموماً کراؤن اور متصل پتیوں میں بھوری ہلکی سڑاند کے بطور نمودار ہوتی ہیں۔ دھبے ایک مزید دائرے نما شکل اختیار کر لیتے ہیں جن کے درمیان میں ایک ہم مرکز چھلا واضح ہوتا ہے۔ بعد میں، پرانے پتے ضم ہو سکتے ہیں اور چھوٹے سفید دھبوں سے چھپ سکتے ہیں۔ جب یہ خشک ہوتا ہے تو زخم کاغذی اور سفید ہو جاتے ہیں اور بالآخر گر جاتے ہیں جس سے پتوں میں بے قاعدہ گولی کے سوراخ بن جاتے ہیں۔ مرض کے آخری مراحل میں پورا پودا ڈھے سکتا ہے مگر پھل عموماً متاثر نہیں ہوتے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

تاحال مائروتھیشیئم پتے کے دھبے کے خلاف کوئی معلوم حیاتیاتی کنٹرول کا طریقہ کار نہیں ہے۔ اگر آپ اس فطر کا علاج کرنے کے کسی طریقے کے بارے میں جانتے ہوں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر اور زرعی طریقہ کار والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ پہلی بار علامات ظاہر ہونے پر مینکوزیب یا کاپر آکسی کلورائیڈ 2 کلوگرام فی ہیکٹر کے حساب سے اسپرے کریں اور علاج کو 15 دن کے وقفے میں دو سے تین بار دہرائیں۔ اگر انفیکشن موسم کے آخر میں ہو تو کٹائی سے پہلے کے وقفے کو ملحوظ خاطر رکھنا یاد رکھیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات مائروتھیسیئم روریڈم کے فطر کی وجہ سے ہوتی ہیں جو ایک ایسا مرض زا ہے جو میعادی طور پر معاشی لحاظ سے اہم فصلوں اور آرائشی پودوں کے سلسلے کے کراؤن اور تنے میں سڑاند پیدا کرتا ہے۔ یہ مرض متعدد طریقوں سے پھیلتا ہے مثلاً ٹرانسپلانٹنگ کے دوران غلط طریقہ کار اختیار کرنے، اونچائی سے آبیاری کرنے، میکانکی یا حشرات کے ذریعے زخم لگنے سے۔ زخمی بافتیں داخلے کی جگہیں بن سکتی ہیں جن کے ذریعے فطر پودے میں انفیکشن کر سکتا ہے۔ مرض کا وقوع اور علامات کی سنگینی دونوں گرم، نم موسم اور زیادہ نمی میں بڑھتے ہیں۔ ضرورت سے زیادہ زرخیزکاری شاداب شاخ ہو برگ کا باعث بن سکتی ہے جو مرض کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کا باعث بن سکتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع تلاش کریں۔
  • ضرورت سے زیادہ زرخیزکاری سے گریز کریں اور موسم کے دوران منقسم اطلاق استعمال کریں۔
  • کھیت میں کام کرنے کے دوران پودوں کو چوٹ لگنے سے بچائیں۔
  • آبیاری کا وقت احتیاط سے منتخب کر کے پتوں کے طویل گیلے پن کے دورانیوں کو کم کریں۔
  • کھیت میں کام کرنے کے بعد تمام آلات کو صاف کرنا اور ان کے جراثیم ختم کرنا یقینی بنائیں۔ پیکجنگ کے دوران پیداوار کا خیال رکھیں کیونکہ ناقص طریقہ کار زخم لگنے کا نتیجہ بن سکتا ہے۔
  • انفیکشن زدہ پودے کی باقیات کو ہٹا دیں اور تباہ کر دیں۔
  • یک فصلی سے گریز کریں کیونکہ یہ مرض کو پھیلانے کا بہترین طریقہ ہے۔
  • اپنی فصلوں کیلئے بہترین پی ایچ حاصل کرنے کیلئے کھیتوں میں چونے کا استعمال کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں