کپاس

فاسفورس کی کمی

Phosphorus Deficiency

کمی

5 mins to read

لب لباب

  • جامنی پتے، حاشیوں سے شروعات ہوتی ہے۔ مڑے ہوئے پتے۔
  • ٹھہری ہوئی نشوونما۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

57 فصلیں
بادام
سیب
خوبانی
کیلا
مزید

کپاس

علامات

فاسفورس کی کمی کی علامات کسی بھی مرحلے پر ظاہر ہو سکتی ہیں مگر نو عمر پودوں میں زیادہ نمایاں ہوتی ہیں۔ دیگر غذائیتوں کے برعکس، اس کی کمی کی علامات عموماً بہت زیادہ قابل ذکر نہیں ہوتیں اور اسے شناخت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ متوسط صورتوں میں، اس عارضے کی ایک ممکنہ علامت یہ بھی ہو سکتی ہے پودے چھوٹے قد کے رہ جائیں یا نشوونما رک جائے۔ البتہ، پتوں میں کوئی واضح علامات نمودار نہیں ہوتیں۔ شدید قلتوں میں، تنے اور پتوں کی ڈنٹھلیں گہرے سبز سے جامنی بے رنگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ پرانے پتوں کے نچلے حصے بھی جامنی پگمنٹیشن دکھاتے ہیں جو سروں اور حاشیوں سے شروع ہوتی ہے اور پھر پورے پتے تک پھیل جاتی ہے۔ یہ پتے چمڑے نما ہو سکتے ہیں اور نسیں بھورا جال بنا سکتی ہیں۔ کچھ کیسز میں، فاسفورس کی کمی جلے ہوئے سروں اور ہریاؤ اور اس کے ساتھ ساتھ انحطاطی نشانات کے پتوں کے حاشیوں پر پیدا ہونے سے بھی پہچانی جاتی ہے۔ پھول اور پھل پیدا ہوتے ہیں مگر پھلوں کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

مٹی میں فاسفورس کی سطوحات کو باڑے کی کھاد یا دیگر اشیاء (نامیانی ملچ، ملغوبہ اور گوانو) یا ان کے ملاپ کے اطلاق کے ذریعے دوبارہ لبریز کیا جا سکتا ہے۔ کٹائی کے بعد باقیات کو مٹی میں شامل کرنا بھی طویل مدت کیلئے فاسفورس کے مثبت توازن کو برقرار رکھنے اور مٹی کا اسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ نامیاتی مواد کا گلنا بھی پودے کیلئے دستیاب فاسفورس کی ایک متوازن فراہمی دے سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

  • فاسفورس پر مشتمل کھادیں استعمال کریں۔
  • مثالیں: ڈائی امونیم فاسفیٹ ، سنگل سُپر فاسفیٹ
  • اپنی مٹی اور فصل کیلئے بہترین پروڈکٹ اور خوراک جاننے کیلئے اپنے زرعی مشیر سے رجوع کریں۔

مزید تجاویز:

  • آپ کی فصل کی پیداوار بہتر بنانے کیلئے فصل لگنے کا موسم شروع ہونے سے پہلے مٹی کا ٹیسٹ کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مختلف فصلوں میں فاسفورس کی کمی کے لیے زد پذیری میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ جڑیں فاسفیٹ کے آئوںوں کو صرف تب جذب کرتی ہیں جب وہ مٹی کے پانی میں حل ہوں۔ کیلشیئم کے بلند ارتکاز والی مٹیاں فاسفورس میں کم ہو سکتی ہیں۔ زیادہ تر، البتہ، یہ صورتحال غذائیت کی دستیابی کی وجہ سے پیش آتی ہے کیونکہ فاسفورس مٹی کے ذرات سے چمٹا ہوا ہوتا ہے اور پودا اسے اوپر نہیں کھینچ پاتا۔ قلوی اور تیزابی دونوں قسم کی مٹیاں کم دستیابی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ کم نامیاتی مواد یا آئرن سے بھرپور مٹیاں بھی مسئلہ پیدا کر سکتی ہیں۔ سرد موسم جو جڑوں کی موزوں نشوونما اور کارکردگی کو متاثر کرتا ہے اس عارضے کا باعث بن سکتا ہے۔ قحط سالی یا امراض جو جڑوں کے ذریعے پانی اور غذائیت کے جذب کرنے کو محدود کرتے ہیں اس قلت کی علامات کا آغاز کر سکتے ہیں۔ مٹی کی نمی اس غذائیت کو پودے کیلئے زیادہ قابل استعمال بناتی ہے اور اس کا نتیجہ پیداوار کے خاطر خواہ اضافے میں نکلتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • ایسی اقسام کا استعمال کریں جو مٹی میں سے فاسفورس نکالنے میں کارگر ہوں۔
  • فصل کی متوازن اور مؤثر زرخیزکاری کو یقینی بنائیں۔
  • کٹائی کے بعد پودے کی باقیات کو مٹی میں شامل کر دیں۔
  • معدنی اور نامیاتی کھادوں کے ساتھ ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں تاکہ مٹی غذائیت کے اعتبار سے متوازن رہے۔ اگر مٹی کے موزوں پی-ایچ تک پہنچنے کیلئے ضروری ہو تو مٹی کو چونے سے ٹریٹ کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں