چاول

چاول کے پتے کا کیڑا

Oligonychus spp.

جوں/مائٹ

5 mins to read

لب لباب

  • پتے کے نچلے حصے میں سفوف نما جالے ہوتے ہیں۔ اوپری طرف پیلے اور بھورے رنگ کے چھوٹے دھبے ہوتے ہیں۔
  • پتے خاکستری رنگ کے ہو کر سوکھ جاتے ہیں۔
  • کیڑا بہت چھوٹا ہوتا ہے اور بغیر ہاتھ والے عدسے کے اسے دیکھنا مشکل ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

چاول کا کیڑا چھوٹا ہوتا ہے لیکن یہ پتوں کے نیچے زیادہ تعداد میں رہتا ہے۔ پتے کے رس کو چوسنے سے اوپری سطح پر سفید دھبے بنتے ہیں جو خشک ہونے کے بعد پیلے یا بھورے ہوجاتے ہیں۔ اس خصوصیت کو لیف سٹیپلنگ کہتے ہیں۔ شدد حالات میں، پورا پتہ سرمئی سفید اور خشک ہو جاتا ہے۔ کیڑا پتے کے نیچے کی سطح پر ایک بہت نازک جال بناتا ہے ، جو ایک سفوفی مادے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ خضرہ کے نقصان کی وجہ سے متاثرہ پودے دور سے ہلکے پیلے یا زرد رنگ ظاہر کرتے ہیں، جیسے جیسے کیڑا پتے کی بافت میں چھید کرتا ہے اور رسنے والے عرق کو چوستا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

حیاتیاتی متبادل میں دس گرام/ایک کلوگرام کے بیج کا علاج سیڈوموناس کی قسم کے بیکٹیریا کے ساتھ شامل ہے۔ چاول کے پودے پر نیم کیک کے ساتھ مخلوط یوریا کا استعمال بھی اچھے نتائج دکھاتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کیڑے مار دوا جس میں ڈیکوفول پروفینوفوس یا سپئیرومیسیفن شامل ہوں۔

تاہم ، بیماریوں کی سطح، قیمت اور کیڑے کی آبادی کی کثافت پر ممکنہ اثر کے سلسلے میں علاج کے بارے میں غور کیا جانا چاہئے۔ بروقت استعمال ضروری ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات چاول کے پتے کے کیڑے، اولیگونئکس اوریزائے کے کھپت پر پلنے کی سرگرمیوں کی وجہ سے ہیں۔ زیادہ درجہ حرارت (25 سینٹی گریڈ اور اس سے زیادہ) اور نمی کے دوران نقصان بہت سنگین ہوتا ہے۔ کیڑے کا دورانیہ حیات 8-18 دن تک ہوتا ہے جو ماحولیاتی حالات پر منحصر ہے۔ بڑے کیڑے جب ظاہر ہوتے ہیں تو جنسی طور پر بالغ ہوتے ہیں اور جتنی جلدی ممکن ہو ملاپ کرتے ہیں۔ انڈے پتے کے نچلی سطح پر پتے کی درمیانی رگوں پر قطاروں کی صورت میں دیے جاتے ہیں۔ حضانت 4-9 دن تک جاری رہتا ہے۔ عام طور پر چاول ( ایکائینوکولا کولونا) کے ساتھ چھوٹی جڑی بوٹی پر شدید حملے ہوتے ہیں جو متبادل میزبان بھی ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک ان کا علاج مشکل ہے وہاں جہاں عام طور پر پچھلے سال میں خطرہ دیکھا گیا ہو جب اگلے آنے والے سال میں چاول کی فصل میں ان کی تعداد بڑھی ہوئی ہو۔


احتیاطی تدابیر

  • کیڑے کی علامات کے لیے فصل کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • چاول کے بند کو گھاس سے پاک رکھیں کیونکہ یہ کیڑے کے لیے متبادل میزبان کا کام کرتا ہے۔
  • کاشتکاری کے فورا بعد چاول سے پاک دورانیہ فصل کی گردش یا خشخی بالوں کی گہرائی تک حل چلا کے بنائیں۔
  • نائٹروجن سے اضافی زرخیزکاری سے اجتناب کریں کیونکہ یہ کیڑے کو مدد دیتی ہے۔
  • زیر خامرہ جس میں موسم کے دوران کیڑا رہائش پذیر ہوتا ہے اسکو ہٹانے کے لیے کاشت کے بعد چاول کے فضلے کو ہٹا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں