چاول

ایشین رائس گال مج

Orseolia oryzae

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • کونپلوں کی بنیادوں پر ٹیوب نما شکلیں۔
  • چاندی نما پتے کے غلاف۔
  • پھولدار گچھے پیدا کرنے میں ناکامی۔
  • بدہیئت، مرجھائے اور مڑے ہوئے پتے۔
  • ٹھہری ہوئی نشوونما۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

رائس گال مج پودے کی جڑ کے قریب شاخوں پر نالی نما ابھار پیدا کرتا ہے جس سے بہت بڑے نقرئی رنگ کے غلاف والے پتے پیدا ہوتے ہیں جن کو پیاز پتے یا نقرئی جڑ (تقریبا 1 سینٹی میٹر چوڑائی اور 10-30 سینٹی میٹر لمبی) کہا جاتا ہے۔ متاثرہ شاخوں پر پتوں کی نشوونما رک جاتی ہےاور چاول کے خوشے بننے میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ پودے کی نشوونما رک جانااور پتوں کی خرابی، افسردگی اور مڑ جانا بھی خشک، پوٹاشیم کی کمی، کھاری پن، اور چاول کے نبات چوس کیڑوں کی وجہ سے علامات ہیں.مسئلہ کی وجہ کی تصدیق کے لیے، کیڑوں کی موجودگی کی جانچ پڑتال کریں. خاص طور پر، بڑھتے ہوئے نئے شگوفوں پر گول لمبوترے انڈے اور سنڈی نما لاروا کی خوراک کی جانچ پڑتال کریں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

پلیٹیگیسٹرڈ ، یوپلمڈ اور پٹیرومالڈ واسپز کے ساتھ پیراسایٹیزیشن (لاروے پرحملہ)، فیوٹیزیڈ مائٹ (انڈے پر فیڈ)، مکڑی (بالغوں پر فیڈ) کامیابی سے استعمال کیا جا چکا ہے. چاول کے کھیتوں کے ارد گرد کیڑے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیے لیےپھولوں کے مزید پودے لگانے سےبھی مدد ملتی ہے.

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں.رائس گال کے پھیلاؤ کو چھڑکاؤ کے ذریعہ کنٹرول کرنے کے لئے وقت پر حشرات کش دوا کو درست طریقے سے استعمال کریں. فاسالون، کاربوسلفن، کلوروپریفوس، فپرونل اور تھاماتھوکسم ایشیائی رائس گال مج کے خلاف استعمال کیے گئے ہیں.

یہ کس وجہ سے ہوا

ایشین گال مج چاول کی فصل بونے کے دوران چاول کی فصل کے لیے نہری پانی سے کی گئی آبپاشی یا بارانی پانی میں پوئے جاتے ہیں۔ یہ گہرے پانے میں لگائی گئی چاول کی فصل میں بھی عام ہوتے ہیں۔ یہ کیڑا پیوپا مرحلے کے دوران بے حس و حرکت رہتا ہے لیکن جیسے ہی بارش کے بعد شگوفے پھوٹتے ہیں تو یہ چاک و چوبند ہو جاتا ہے۔آبادی کی کثرت کو بادل یا بارش کےموسم، پودوں کی بہت زیادہ کاشت، انتہائی انتظامی طریقوں کی حمایت حاصل ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مقامی طور پر دستیاب مزاحم انواع استعمال کریں۔
  • جلدی فصل لگائیں، بارش کے موسم کے آغاز میں۔
  • کم فاصلہ رکھنے سے گریز کریں۔
  • پھول دینے والا پودا لگائیں جو چاول کی فصلوں کے قریب مفید کیڑوں کو لبھاتا ہے۔
  • چاولوں کے کھیت کے ارد گرد تمام غیر موسمی میزبان پودوں کو ہٹا دیں۔
  • نائٹروجن اور پوٹاش کھاد کی موزوں تجویز چیک کریں۔
  • بھڑوں کو جمع کرنے کیلئے چپکنے والے بورڈ تیل یا گوند کے ساتھ روشنی کے پھندوں کے ہمراہ استعمال کریں۔
  • کٹائی کے فوراً بعد گزشتہ فصل کی اِیکھوں پر ہل چلا دیں۔
  • جب موسم نہ ہو تب بھی زمین کو کاشتکاری کیلئے تیار رکھیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں