مکئی

تار کے دھبے

Phyllachora maydis

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • تار کے دھبوں کی بیماری کے علامات یہ ہیں کہ پتوں کے دونوں اطراف میں چھوٹے، سیاہ ابھرے ہوئے دھبےہوتے ہیں۔جنکےارد گرد بھورے مچھلی کی آنکھ" کی علامت ہوتی ہے۔
  • پورے پتے دھبوں سے ڈھکے ہوئےہوتے ہیں،اورپھر سوکھ جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مکئی

علامات

پہلی علامات یہ ہے کہ پتے کے دونوں طرف پیلے بھورے دھبوں سے نمایاں ہوتی ہیں۔ دھبوں کو سیاہ کناروں کے ساتھ گول، بھورے نشانات نےگھیرا ہواہوتا ہے ۔جس کوعام طور پر "مچھلی کی آنکھ" کہا جاتا ہے۔گول، بیضوی، بعض اوقات کونیی یا بے ترتیب دھبے اکٹھے ہو کر 10 ملی میٹر لمبی دھاریاں بن سکتے ہیں۔ پورے پتے کو دھبوں نےڈھانپ لیا ہوتا ہےاور پتوں کے ارد گرد کا مواد سوکھ جاتا ہے۔ علامات سب سے پہلے نچلے پتوں پر ظاہر ہوتی ہیں، اور پھراوپری پتوں تک پھیل جاتی ہیں۔شدید نقصان کی صورت میں بھوسے اور پتوں کی اوپر بھی دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ 21 سے 30 دنوں کے بعد پتے مکمل طور پر مر سکتے ہیں۔ جسکی وجہ سے پیداوارمیں کمی آ سکتی ہے

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اس بیماری کے خلاف حیاتیاتی کنٹرول کا کوئی حل دستیاب نہیں ہے۔ اگر آپ اس بیماری کے کنٹرول کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی کنٹرول کے ساتھ احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں. آج تک، اس بیماری کا کوئی کیمیائی علاج معلوم نہیں ہے۔ اگر آپ اس بیماری کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

یہ علامات تین قسم کی پھپند کی باہمی تعامل کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں پی- مائیڈیس، مونوگرافیلا میڈیس اور ہائپرپراسائٹ کونیوتھیریئم فائیلاچورا شامل ہیں پی- مائیڈیس. کے حملے کے دو یا تین دن بعد ایم- مائیڈیس متاثرہ حصے پر حملہ کرتا ہے، پھپند پودوں کے باقیات میں 3 ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتی ہے۔ سپورز ہوا اور بارش سے پھیلتے ہیں۔ ٹھنڈا درجہ حرارت 16-20 ڈگری سینٹی گریڈاور زیادہ نمی بیماری کے پھیلنے میں مدد دیتی ہے ہے۔ اس لیے دریا کے کنارے کے قریب کے کھیت اس بیماری کا شکارہوتے ہیں


احتیاطی تدابیر

  • اپنےمکئی کے چھوٹے پودوں پر ، ابھرے ہوئے چمکدار، سیاہ یا بھورے دھبوں کے لیے مکئی کے پودوں کے نچلے پتوں کی نگرانی کریں۔
  • متاثرہ پودوں کے ملبے کو زمین سے ہٹا دیں یا دفن کریں۔
  • مختلف فصلوں کے ساتھ فصل کی ادل بدل کو یقینی بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں