مکئی

فیوسفیریا پتے کا دھبہ

Phaeosphaeria maydis

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • چھوٹے، مدھم سبز سے زرد ہریاؤ دھبے پتے پر بکھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔
  • یہ دھبے بڑھ کر گول یا ناشپاتی نما زخموں میں تبدیل ہو جاتے ہیں جن کے مراکز بلیچ شدہ اور خشک ہوتے ہیں اور حاشیے گہرے بھورے اور بے قاعدہ۔
  • سنگین صورتوں میں، یہ ضم ہو کر پورے پتے کو مرجھا دیتے ہیں۔
  • فیوسفیریا پتے کا دھبہ عموماً موسم کے آخر میں ہونے والا ایک معمولی اہمیت کا مرض مانا جاتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مکئی

علامات

ابتدائی علامات چھوٹے، مدھم سبز سے زرد ہریاؤ دھبوں کے بطور نمودار ہوتی ہیں جو پتے پر پھیلے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہ دھبے بعد میں بڑھ کرگول یا ناشپاتی نما زخم بنا لیتے ہیں (3 تا 20 ملی میٹر) جن کے مراکز بلیچ شدہ اور حاشیے گہرے بھورے اور بے قاعدہ ہوتے ہیں۔ سنگین صورتوں میں، یہ ضم ہو کر پورے پتے کو مرجھا دیتے ہیں۔ چھوٹے، سیاہ دھبے پتوں کے نچلے حصے پر زخموں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اگر انفیکشن پودے کی نشوونما کے ابتدائی مرحلے کے دوران ہو اور اوپری پتے پھول کھلنے سے پہلے مرجھا جائیں تو اس کا نتیجہ پیداوار کے سنگین نقصانات میں نکل سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

ہمیں افسوس ہے کہ ہم تاحال فیوسفیریا پتے کے دھبے کیلئے کسی حیوی علاج کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے کیلئے بااثر طریقے کے بارے میں جانتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کی بات سننے کے منتظر ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ فطر کش ادویات جیسے کہ مینکوزیب، پائراکلوسٹروبن مرض کو قابو کرنے کیلئے پتوں پر اسپرے کی جا سکتی ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مرض فطر فیوسفیریا میڈس کی وجہ سے ہوتا ہے جو فصل کے فضلے میں سردیاں گزارتا ہے۔ سازگار حالات کے دوران اس کے تخمک نئے پودوں میں بارش کے چھینٹوں یا ہوا سے پھیلتے ہیں۔ یہ نئے پتوں پر نمو پاتا ہے اور انفیکشن کے ثانوی مرحلے کا آغاز کرتا ہے۔ زیادہ بارشیں اور نسبتاً زیادہ نمی (70٪ سے زیادہ) اور ساتھ میں رات کے وقت کے کم درجہ حرارت (15 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب) مرض کی پیشرفت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ یہ حالات بلند جگہوں پر ذیادہ زورآور ہوتے ہیں۔ مرض پودے کی زرخیزی اور پیداوار کو صرف کچھ مخصوص صورتوں میں متاثر کرتا ہے۔ عام طور پر، یہ موسم کے آخر میں ہونے والا ایک معمولی اہمیت کا مرض مانا جاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع استعمال کریں۔
  • مرض کے پھیلنے کی حوصلہ افزائی کرنے والے موسمی حالات سے بچنے کیلئے جلدی یا تاخیر سے فصل لگائیں۔
  • کٹائی کے بعد گہرا ہل چلا کر فصل کی باقیات کو دفنا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں