سٹرس

سرخ کیڑا

Aonidiella aurantii

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • چھوٹا سرخ کیڑا پتوں، تنوں ، اور پھلوں کو متاثر کرتا ہے۔
  • پتے مرجھا اور قبل از وقت گر جاتے ہیں۔
  • متاثرہ پھلوں کی مارکیٹ کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔
  • زیادہ کیڑوں کی آبادی نہ صرف اس موسم میں پیداوار کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ پورے سال ہی نقصان کا سبب بنتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں
سٹرس
زیتون

سٹرس

علامات

پتوں، تنوں اور پھلوں ( اہم رگوں کے ساتھ) چھوٹے تیز بھورے سے سرخ متعدد کیڑے پائے جاتے ہیں۔ یہ درمیان سے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں ( والکینو نما شکل کے ہوتے ہیں)۔ جہاں یہ کھاتے ہیں اس جگہ کے اردگرد پیلے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ زیادہ کیڑوں کی آبادی کی صورت میں، پتے خشک، قبل از وقت گر جاتے ہیں۔ متاثرہ تنے مرجھا ، کبھی کبھار یہ زیادہ آبادی کی صورت میں بڑۓ تنوں تک پھیل جاتے ہیں۔ پھل پر متعدد کیڑے حملہ کرتے ہیں اور یہ پھل کو بدنما کر دیتے ہیں، جس سے پھل خشک اور درخت سے گر جاتا ہے۔ چھوٹے درختوں کی نشوونما رک جاتی ہے، یا اگر اس کے متعدد تنے مرجھا جائے تو یہ مرجھا جاتا ہے۔ سرخ کیڑا پتوں اور پھلوں پر پترس خارج کرتا اور سوٹی مولڈ کا سبب بن سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

انیڈیلا ارنٹی کے قدرتی دشمنوں میں طفیلی بھڑ افیٹس میلینس اور کمپریلا بیفیسیٹا اور شکار خور کیڑا ہیمیسرکوپٹ میلس شامل ہیں جو کیڑوں پر حمل کرتے ہیںَ چیونٹیوں کو قابو کرنا سرخ کیڑے کا حیاتیاتی کنٹرول ہے، کہ یہ کیڑوں کو قدرتی دشمنوں سے محفوظ بناتی ہیں۔ پتوں اور پھلوں کو کیڑوں سے پاک کرنے کے لیے تصدیق شدہ پیٹرولیئم آئل کا چھڑکاؤ کریں۔ فصل کی کٹائی کے بعد پھلوں پر کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے زیادہ پریشر سے پانی کا چھڑکاؤ کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی کنٹرول کے ساتھ مل کر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ تھوڑی شرح کے ساتھ تیل کا استعمال کریں کہ اس کا قدرتی دشمنوں پر بہت کم اثر ہوتا ہے اور ان کو موسم گرما کے درمیان میں استعمال کرنا بہترین ہے۔ جب 25 فیصد پھل متاثڑ ہو جائے تو کیمیائی سپرے کا درست طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔ کلورپیریفس، کاربایل، میلاتھیون یا ڈیمیتھویٹ پر مبنی کیڑے مار دوا کا جہاں کیڑے زیادہ ہو وہاں پر استعمال کریں۔ کیڑے مار دوا کا زیادہ استعمال نہ کریں کہ یہ فائدہ مند کیڑوں کو متاثر کرتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات سرخ کیڑے ، انیڈیلا ارینٹی کے کھانے کے عمل سے بنتی ہیں۔ یہ سٹرس فمیلی کا اہم کیڑا ہے، جو دنیا بھر میں عام ہے۔ یہ فصل کی کٹائی کے بعد لکڑیوں اور پتوں پر زندہ رہتے ہیں، جو نئے موسم میں فصل کو متاثر کرتے ہیں۔ جب یہ نقل و حرکت کرتے ہیں، مادہ کھانے کی جگہ کی تلاش میں روشنی کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہے۔ یہ انڈے نہیں دیتی لیکن نقل و حرکت کرنے والے کیڑوں کی پیدائش کا سبب بنتی ہے۔ایک مرتبہ یہ پتے کی اوپری طرف چلے جائیں تو، یہ نقل و حرکت نہیں کرتے۔ کپاسی مواد سے بہت کم عرصے تک ڈھکے ہونے کے دوران، یہ گول اور ان کا رنگ سرخ – بھورا ہو جاتا ہے۔ ان کا دائرہ حیات درجہ حرارت اور درخت کی مضبوطی کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ اس لیے، زیادہ نقصان موسم گرما کے آخر میں ہوتا ہے، جب درخت نمی کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مادہ اور کیڑوں کی آبادی کو پکڑنے کے لیے طفیلی بھڑ کا استعمال کریں۔
  • کیڑوں کی علامات کے لیے اپنے کھیت کی نگرانی کریں اور ان کو ختم کر دیں۔
  • زیادہ متاثرہ تنوں کو ہٹا دیں۔
  • چھتر میں ہوا کی اچھی رواداری، کیڑوں کے لیے نامناسب حالات کو بنا کر درختوں کو چھانٹیں۔
  • کیڑوں کو پکڑنے کے لیے رکاوٹوں یا جالوں کا استعمال کریں۔
  • فائدہ مند کیڑوں کو متاثر نہ کرنے کے لیے زیادہ کیڑے مار دوا کے استعمال سے گریز کریں۔
  • درختوں اور سڑکوں پر پانی پھینک کر پتوں اور پھلوں پر مٹی کی تہہ کو کم کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں