دیگر

سرغو کا طویل کلونس

Tolyposporium ehrenbergii

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • کریمی بھورے، کم و بیش استوانہ نما اور ہلکے سے مڑے ہوئے "کلونس سوری" پورے سر پر پھیلے ہوتے ہیں۔
  • سوری تخمکوں کے سیاہ اجسام کو ریلیز کرنے کیلئے پھٹ جاتے ہیں۔
  • 8 سے 10 گہرے بھورے فلامنٹ کے بنڈل افشا ہو جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


دیگر

علامات

یہ مرض عموماً پھولکوں کی ایک نسبتاً چھوٹی مقدار تک محدود ہوتا ہے جو "کلونس سوری" میں تبدیل ہو جاتے ہیں جو کہ سر پر بکھرا ہوتا ہے۔ یہ سوری لمبوترے، کم و بیش استوانہ نما، ہلکے سے مڑے ہوئے فطری اجسام ہوتے ہیں۔ ان کو ڈھکنے والی جھلی نسبتاً موٹی اور کریمی بھورے رنگ کی ہوتی ہے۔ ہر سورس اپنے نقطہ عروج سے تقسیم ہو کر تخمکوں ایک سیاہ جسم خارج کرتا ہے جو مرض کو مزید بڑھاتے ہیں۔ اس جسم میں تقریباً 8 سے 10 گہرے بھورے فلامنٹس پائے جاتے ہیں جو پودے کی پھولوں کی بافتوں کی باقیات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

مرض کے پھیلنے سے بچنے کیلئے بیجوں کا نامیاتی سیمابی مرکبات کے ساتھ ٹریٹمنٹ کرنا تجویز کیا جاتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اس مرض کے علاج کیلئے تاحال کوئی کیمیائی علاج دستیاب معلوم نہیں ہوتے۔ اگر آپ کسی علاج کے بارے میں جانتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات فطر ٹولیپوسپوریم اہرنبرجی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ اس کے تخمک عموماً چمک کر گیند کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو اسے کئی سال تک مٹی میں زندہ رہنے کے قابل بناتا ہے۔ تخمک کی یہ گیندیں سرغو کے بیجوں سے بھی چپک جاتی ہیں اور انفیکشن کا بنیادی ذریعہ بنتی ہیں۔ علامات سرغو کے باز تخلیقی مرحلے دوران نمودار ہوتے ہیں جب آرام کرتے تخمک پھول کی بافتوں کے اندر افزائش پا کر مزید تخمک پیدا کرتے ہیں۔ یہ ہوا کے ذریعے دیگر پودوں کے کٹار برگوں پر پہنچ جاتے ہیں اور زمین کے قریبی حصے میں جا کر یہ انفرادی سنبلکوں میں انفیکشن شروع کر دیتے ہیں۔ ہوا سے پھیلنے والے تخمک کٹار برگوں کے غلاف میں جمع ہونے والے پانی کے قطروں میں بھی سکونت اختیار کر کہ افزائش پا سکتے ہیں اور موسم کے اخیر میں پھاڑی کے اندر کھلتے ہوئے پھولکوں میں انفیکشن پیدا کر سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صرف صحت مند بیجوں کو استعمال کرنا یقینی بنائیں۔
  • مرض کے خلاف مزاحم یا متحمل متعدد انواع دستیاب ہیں لہذا صرف انہیں ہی اگائیں۔
  • مرض یافتہ اناج اور پودے کے مواد کو فوری طور پر جمع کر کہ تباہ کر دینا چاہیئے۔
  • 2 سے 3 سال تک فصل بدل کر لگائیں تاکہ تخمکی گیندیں مٹی کے اندر یقنی طور پر مر جائیں۔
  • موسم کے آغاز میں جلدی اگا لیں تاکہ نو عمر پودوں کو ٹی۔
  • اہرنبرگی کی نشوونما کے دور میں ہوا سے پھیلنے والے تخمکوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں