باجرہ

باجرے کا زنگ

Puccinia substriata

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر پیلے سے سفید دھبے۔
  • بعد میں پیلے حاشیوں کے ساتھ سرخی مائل نارنجی "زنگ میں لپٹے" آبلے بن جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

باجرہ

علامات

پتے کے دونوں طرف پیلے سے سفید دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ دھبے ابھرے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ جیسے جیسے مرض بڑھتا ہے، دھبے ضم ہو جاتے ہیں اور سرخی مائل نارنجی اور زنگ میں لپٹے ہوئے آبلے بنا لیتے ہیں۔ آبلوں کے پیلے حاشیے بھی ہو سکتے ہیں۔ بعد ازاں، آبلے گہرے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔ انفیکشن کی وجہ سے پتے مر سکتے ہیں اور سنگین صورتوں میں پودا گر سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

معذرت، ہم پوچینیا سبسٹریٹا کے خلاف کسی متبادل علاج کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے کے بارے میں کسی مددگار شے کی معلومات رکھتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کے رابطے کے منتظر رہیں گے۔

کیمیائی کنٹرول

فطر کش ادویات جیسے کہ تانبے کے مرکبات، کلوروتھیلونل، گندھک یا مینکوزیب کو باجرے پر زنگ کو قابو کرنے کیلئے لگایا جا سکتا ہے۔ چھوٹے جاگیرداروں کیلئے فطر کش ادویات کا استعمال زیادہ تر صورتوں میں معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

اس مرض کے متبادل میزبانوں کی ایک طویل فہرست ہے جس میں بینگن اور گھاس کی کئی انواع شامل ہیں۔ فطر ہوا کے ذریعے طویل فاصلوں تک پھیل سکتا ہے۔ مزید برآں، مرض زا مٹی، پودے کی باقیات اور متبادل میزبانوں پر زندہ رہ سکتا ہے۔ فطر کیلئے سازگار حالات میں ٹھنڈی راتیں اور گرم دن شامل ہیں ایسے کہ جن میں پتوں پر شبنم پیدا ہوتی ہو۔ اس سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحم انواع اگائیں۔
  • جلدی پودا لگا لیں۔
  • اونچائی سے آبیاری کرنے سے پرہیز کریں۔
  • باجرے کو سرغو اور پھلیوں سے بدل کر لگائیں۔
  • باجرے کے قریب بینگن نہ لگائیں۔
  • فالتو جھاڑیوں جیسے کہ گھاس کو قابو کریں۔
  • کھیت میں اچھے حفظان صحت کا خیال رکھیں - کسی بھی قسم کی پودے کی باقیات کو ہٹا دیں یا جلا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں