سویا بین

پتے پر مینڈک کی آنکھ کی مانند دھبے

Cercospora sojina

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر چھوٹے پانی جذب کرنے والے دھبے بنتے ہیں۔
  • دھبے سرمئی درمیانے حصوں اور سیاہ بھورے کناروں کے ساتھ انحطاطی گول بن جاتے ہیں۔
  • دھبے شاخوں اور ڈوڈوں تک بڑھ جاتے ہیں۔
  • متاثرہ بیجوں پر سیاہ چھوٹے اور بڑے دھبے بن جاتے ہیں اور سکڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سویا بین

علامات

بیماری نشوونما کے کسی بھی مراحل میں ہو سکتی ہے لیکن یہ چھوٹے پتوں پر کھلنے کے وقت زیادہ عام ہوتی ہے۔ پہلی علامات چھوٹے، بھورے پانی جزب کرنے والے دھبوں کے صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ، یہ سرمئی درمیاںے حصے اور سیاہ جامنی کناروں کے ساتھ ( ا سے 5 ملی میٹر) لمبے ہو جاتے ہیں۔ زیادہ بیماری کی صورت میں، پوتے مرجھا اور گر جاتے ہیں۔ شاخوں پر لمبے دھبے بننا شروع ہو جاتے ہیں۔ ڈوڈوں پر گول یا لمبے دھنسے ہوئے بھورے دھبے بنتے ہیں۔ متاثرہ بیج سکڑ جاتے ہیں اور مختلف جسامت کے بھورے دھبے بنتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اگر دستاب ہو تو، ہمیشہ حیاتیاتی مصنوعات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پودے نکلنے کی شروعات اور نشونما کے موسم کے بعد پیراکلوسٹروبن پر مبنی مصنوعات کا دو مرتبہ استعمال جراثیئم کے پھیلاؤ میں مدد کر سکتا ہے۔ نم حالات پھپھوندی مار دوا کے اثر کو بڑھاتے ہیں۔ اگر کاشت کے لیے اکیس دن رہتے ہوں تو علاج کو شروع نا کیا جائے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پتے پر مینڈک کی آنکھ کی مانند دھبے پھپھوندی کیرکوسپورا سوجینا کے سبب ہوتی ہے۔ یہ پودے لگانے کے دوران فصل کے اندر فصل کے فضلے یا بیجوں پر زندہ رہتی ہے۔ اگر متاثرہ بیج لگایئں جائے، تو متاثرہ بیج متاثرہ پودے کی نشوونما کرتا ہے۔ مٹر کے چھوٹے پتے پرانے مٹر کے پتوں سے زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ مناسب بارش کے ساتھ گرم، نمی اور ابر آلود موسم بیماری کے بڑھنے کو فروغ دیتا ہے۔ متاثرہ مٹر کے پودوں کے فضلے کا مٹی کی سطح پر رہنا بھی بیماری کو فروغ دیتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • لچکدار متحمل یا مزاحم اقسام لگائیں۔
  • جراثیم سے پاک تصدیق شدہ بیجوں کا استعمال کریں۔
  • فصل کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔
  • متاثرہ شاخوں اور پتوں کو ہٹا دیں۔
  • اچھی نکاسی کریں۔
  • موسم میں جلدی پودے لگایئں۔
  • غیر میزبان فصل جیسا کہ مکئی اور دیگر زرعی اجناس کے ساتھ فصل کی تین سالوں کے لیے زرعی گردش کروائیں۔
  • ہل چلائیں اور پودوں کے فضلے کو دفنا دیں۔
  • متاثرہ پودوں کے فضلے کو ہٹا اور دفنا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں