سویا بین

اچانک موت کی مجموعی علامات

Fusarium virguliforme

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتون کی رگوں کے درمیان پیل، پھیل ہوئ دھب بنت ہیں۔
  • دھبے بڑھت اور خشک ہو جاتے ہیں اور پر گر جاتے ہین۔
  • شاخیں اور جڑیں بھوری ہو جاتی ہیں۔
  • پھل مر سکتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سویا بین

علامات

پھول نکلنے کے دوران پتوں پر چھوٹے تیز سبز گول دھبے ظاہر ہوتے ہیں۔ پتوں پر اندرونی لاسبزیت اور بعد میں اندرونی انحطاط ہوتا ہے۔ جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے، رگوں کے درمیان انحطاطی ٹشوز مر اور گر جاتے ہیں جو پتوں کو ناہموار شکل دے دیتے ہیں۔ پتے خشک، مڑ یا گر جاتے ہیں لیکن ڈنٹھل شاخ کے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔ بڑی جڑ اور نیچلی شاخ کے اندرونی ٹشوز کے اندر سڑن ( بھورے بدرنگ) کے نشانات نمودار ہوتے ہیں۔ پھول کھلتے نہیں ہیں اور ڈوڈے نشوونما نہیں پاتے یا مکمل طور پر بھرتے نہیں ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

آج تک اس پھپھوندی کے لیے کوئی حیاتیاتی کنٹرول معلوم نہیں ہے۔ اگر آپ کوئی جانتے ہیں تو براہِ مہربانی ہم سے رابطہ کریں

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ پھپھوندی مار دوا کا برگی استعمال موثر نا ہوگا کیوںکہ پھپھوندی جڑ کے نظام میں ہی رہے گی۔ اس کے برعکس، مخصوص پھپھوندی مار دوا کا استعمال کریں جیسا کہ بیجوں پر فلوپیرم کا استعمال کرنا۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پھپھوندی فیوسیریئم ویگولیفورم مٹی یا متاثرہ فصل کے فضلے میں تخمک کے طور پر زندہ رہتی ہے۔ یہ نشوونما کے مراحل کے دوران جڑوں سے پودوں میں کلونی بناتے اور ان کو متاثر کرتے ہیں لیکن علامات پھول کھلنے کے دوران ہی ظاہر ہوتی ہیں۔ بیماری ڈھنڈے اور نم مٹی ، بارشی موسمی حالات، زیادہ پودوں والی فصل ، نامناسب نکاسی یا نامناسب زمیں سے فروغ پاتی ہے۔ سویابین سیسٹ نیموٹوڈ کے زخم، نامناسب طریقے سے پکڑنے سے جراثیم اور بیرونی زخم ہونا بھی بیماری کے خطرے کے لاحق ہونے کو فروغ دیتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اچھی نکاسی فراہم کریں۔اعلی معیار کے تصدیق شدہ بیجوں کا استعمال کریں۔
  • مزاحمتی یا متحمل اقسام کو لگایئں۔
  • ناسازگار موسمی حالات سے بچنے کے لیے موسم میں پودوں کو جلدی لگائیں۔
  • ہوا کی آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے پودوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں۔
  • پہلی علامت کے لیے اپنے کھیت کا معائنہ کریں۔
  • زمین کی اوپری مٹی کم ہونے سے بچنے کے لیے فصل میں ہل چلایئں۔
  • فراہم کردہ وقت کے لیے غیرمیزبان فصل کے ساتھ فصل کی زرعی گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں