دیگر

اناج کا آنکھ نما دھبہ

Oculimacula yallundae

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • ٹہنیوں کی بنیاد اور پتے کے غلاف کے نیچے گہرے بھورے رنگ سے سبزی مائل بھورے بیضوی چشم نما دھبوں کی طرح زخم ہوتے ہیں۔ زخم اکٹھے پروان چڑھ سکتے ہیں اور ٹہنی کا گھیراؤ کر سکتے ہیں، پانی اور غذائی اجزاء کے اوپر جانے کو کم کرتے ہیں۔
  • جیسے ہی بیماری بڑھتی ہے، یہ ٹہنی کو کمزور کرتی ہے اور اسے جھکا دیتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

دیگر

علامات

بیج لگانے کے مرحلے کے دوران انفیکشن پودوں کے مرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ گول، آنکھوں کی طرح زخم ٹہنی کی بنیاد پر ظاہر ہوتے ہیں. ان کا وسطی حصہ سرکنڈے کے رنگ کا ہوتا ہے اور جس کے گرد سبزی مائل سے گہرے بھورے دائروں کا بارڈر ہوتا ہے۔ بہت ساری صورتوں میں، آئی سپاٹ مٹی کے نزدیک پتے کے غلاف سے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ زخم اکھٹے پروان چڑھ سکتے ہیں اور ٹہنی کا گیراؤ کرتے ہیں، جس سے وہ اپنی مخصوص گول شکل کھو دیتے ہیں۔ یہ پانی اور غذائی اجزاء کے اوپر جانے کو کم کرتا ہے اور سفید، پھولوں کی کملاہٹ اور پیداوار میں نقصان کا سبب بنتا ہے۔ جیسے ہی بیماری بڑھتی ہے، یہ ٹہنی کو کمزور کرتی ہے اور اسے جھکا دیتی ہے۔ جڑیں آئی سپاٹ سے متاثر نہی ہوتیں اور مزکورہ بالا علامات میں سے کوئی بھی ان میں ظاہر نہی ہوتی۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

افسوس، ہم اوکولیمیکولہ یالنڈا کے خلاف کوئی متبادل علاج نہیں جانتے. اگر آپ کسی ایسی چیز سے واقف ہوں جس سے اس بیماری سے لڑنے میں مدد مل سکتی ہو تو براہِ کرم ہم سے رابطہ میں رہیں۔ ہم آپ سے سننے کے منتظر ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حفاظتی تدابیر اور حیاتیاتی علاج کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں. زیادہ تر فطر کش ادویات صحت یا ماحول کے لئے خطرناک ہیں اور اس وجہ سے ان کے استعمال کے لئے سفارش نہیں کی جاتی ہے. سب سے زیادہ مؤثر فطر کش ادویات بوسکیلڈ اور ٹرائیازول پروتھئیوکونازول پر مبنی ہیں. سیپراڈینل بھی مؤثر ہے، لیکن دیگر اناج کی بیماریوں کے لیے اس کے کنٹرول کی رینج محدود ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

یہ بیماری فنگس اوکولیمیکولہ یالنڈا کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ طویل عرصے (2 سال یا اس سے زیادہ) کے لئے مٹی میں فصل کی باقیات میں زندہ رہ سکتی ہے. موسم بہار کے دوران مناسب حالات میں بنیادی انفیکشن ہوتی ہے، جب بارش یا ہوائیں سپورز کو پودے کی باقیات سے فصل پر لے کر آتی ہیں۔ پودے کا صرف اساسی علاقہ پھپھوندی سے متاثر ہوتا ہے۔ ہلکے اور نم موسمی حالات (اوس، دھند)، اور موسم خزاں اور موسم بہار میں اکثر بارشیں فنگس اور انفیکشن کے عمل کی زندگی کے دارانیے کی حمایت کرتے ہیں۔ ایک بار جب بیماری ٹہنی میں داخل ہوتی ہے تو، زیادہ درجہ حرارت بیماری کے بڑھنے کی حمایت کرتا ہے. رائی اور جَو کی طرح دیگر اناج کے ساتھ فصل کا گردش اس کی تقسیم کو فروغ دیتا ہے اور انفیکشن کے زیادہ سے زیادہ امکان کی طرف جاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مستحکم اور مزاحمتی اقسام کو اگائیں۔
  • پودے لگاتے ہوئی بیج کو کم گہرائی میں رکھنے کو یقینی بنائیں. بہت جلدی بیجائی سے گریز کریں۔
  • ابتدائی انفیکشن سے بچاؤ کے لئے کیاریوں کو بہترین بنائیں۔
  • نان ہوسٹ اقسام سے فصل کی گردش کا منصوبہ بنائیں اور عمل درآمد کریں۔
  • فصل کی کٹائی کے بعد باقی رہ جانے والے مُڈھوں کو ہٹائیں اور تلف کر دیں۔
  • پودے لگاتے وقت وسیع فاصلہ برقرار رکھنے کے ذریعے اپنی کینوپی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں