آم

پتے پر کائی نما دھبے

Cephaleuros virescens

دیگر

5 mins to read

لب لباب

  • سمودار، سبز سے مالٹے رنگ کے دھبے پتوں پر بنتے ہیں۔
  • چھوٹی جڑوں کی چھالوں پر دراڑیں بنتی ہیں۔
  • پتے قبل از وقت گر جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

4 فصلیں
سٹرس
کافی
امرود
آم

آم

علامات

پیریسیٹک الگا سی۔ ویریسنس مالٹے اور دیگر ہوسٹ کے پتوں کو متاثر کرتا ہے لیکن یہ شاخوں اور جڑون کو بھی متاثر کرتا ہے۔ متاثرہ پتوں پر دو سے چار ملی میٹر گول۔ ابھرے ہوئے سبز سے مالٹے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ یہ پیچیدہ علاقوں میں ضم ہو جاتے ہیں۔ چھوٹی جڑوں میں ، جو جراثیم سی۔ ویریسنس کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں یہ چھالوں میں دراڑیں ڈالتا ہے جس سے پودا مرجھا جاتا ہے۔ بہت سے درختوں پر، ہلکی جھکی ہوئی شاخوں کے پتے شدید علامات کو ظاہر کرتے ہیں۔ پتے پر کائی سے دھبے زیادہ درجہ حرارت اور بارش اور ان پودوںمیں جن کی نشونما نا مناسب ہوتی ہے ان میں ہوتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

جب بیماری شدید ہو تو دھبوں والے پتوں کو ہٹا اور ختم کر دیں اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ شاخوں کو بھی ختم کر دیں۔ اضافے کے طور پر، زمین پر سے متاثرہ پتوں کو ہٹا اور ختم کر دیں۔ جب پتے پر کائی سے دھبے شدید ہو جائے تو بروڈیئکس کے مکچر یا دیگر کاپر پر مبنی مصنوعات کا سپرے کریں۔ موسم گرما کی شروعات سے خزاں کے آخر تک سپرے کو ہر دو ہفتوں میں لاگو کریں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ اگر کیمیائی کنٹرول ضروری ہو تو تانبے پر مبنی پھپھوندی مار سپرے کا استعمال کریں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پتے پر کائی سے دھبے زایدہ درجہ حرارت اور بارش کے علاقوںمیں ہوتا ہے اور وہاں پر ہوات ہے جہاں ہوسٹ پودے اچھی طرح نشونما نہ پائے۔ ناقص غذائیت ، ناقص زمیں کی نکاسی اور زیادہ یا کم سایہ ان حالات کے بننےکا سبب بنتا ہے جو بیماری کو فروغ دیتے ہیں۔ تکمک کو بڑھنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ دیگر درختوں پر بارش یا ہوا سے پھیلتے ہیں۔ سی۔ ویریسنس اپنے ہوسٹ ، پانیا ور معدنی نمک کو کھینچتے ہیں اور اسکو واٹر پیراسیٹ کہا جا تا ہے۔ الگل کی ترقی پتوں کو ڈھانپ لیتی ہے جب تک پتے گر نہ جایئں۔ چھوٹی سطحی کلونیاں زیادہ بارش سے بہ جاتی ہیں۔ صرف وہی تخمک پتوں میں داخل ہوتے ہیں جو دھبے بناتے ہیں۔ غیز متاثرہ خولوں کے گزرنے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • قطاروں کی مناسب طور پر سمت بندی کے ذریعے اچھی ہواداری کو یقینی بنائیں۔
  • پودے کی کشیدگی کو کم سے کم کرنے کے لئے پودوں کے بڑھنے کے حالات کو بہتر بنائیں۔
  • اچھی نکاسی سے کیچڑی زمین کرنے سے گریز کریں۔
  • پتوں کے فورا خشک ہونے کے لیے دن میں پہلے آبپاشی کریں۔
  • ممکنہ طور پر زیادہ آبپاشی سے گریز کریں۔
  • جب نشوونما کمزور ہو تو معدنی کھاد کا استعمال کریں۔
  • پوٹاشیئم فوسفیٹ پر مبنی سپرے کو لاگو کریں۔
  • متبادل طور پر، فصل کا سایہ بدلتے رہیں خاص طور پر جب پودا مرجھا رہا ہو۔
  • اس بات کو یقینی بنایئں کہ پودوں کی زیادہ تعداد پتوں اور پھلوں کے جلدی خشک ہونے کے لیے ہوا کی رواداری کی اجازت دیتے ہوں۔
  • نمی اور غذائی اجزاء کی مسابقت کو کم کرنے کے لیے درختوں کے گرد سے گھاس کو ہٹا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں