مکئی

اسٹریگا

Striga hermonthica

فالتو جھاڑیاں

5 mins to read

لب لباب

  • چمکدار سبز پتوں اور چھوٹے چمکدار جامنی رنگ کے پھولوں والے پودے فصل کے گرد اگتے ہیں۔
  • علامات میں میزبان پودوں کی نشوونما کا ٹھہر جانا، مرجھانا اور بے خضر ہو جانا شامل ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


مکئی

علامات

جامنی جادوگرنی کی جھاڑیوں کے بطور بھی جانے جانے والے اس پودے کی خصوصیات میں چمکدار سبز تنے اور پتے اور ساتھ ساتھ چھوٹے، چمکدار، جامنی رنگ کے پھول شامل ہیں۔ یہ پودا فصل پر طفیلی حملہ کرتا ہے اور میزبان پودوں سے پانی اور غذائیت کو کھینچ لیتا ہے جس سے قحط سالی کے تناؤ یا غذائیت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی علامات جیسی علامات پیدا ہوتی ہے: بے خضری، پتوں کا مرجھانا اور پودے کی نشوونما کا ٹھہر جانا۔ قبل از وقوع علامات کی درست تشخیص مشکل ہے کیونکہ یہ غذائیت کی عمومی کمی کے مماثل ہوتی ہیں۔ جب اسٹریگا کا وقوع ہو جائے تو عموماً نقصان میں تخفیف کرنے کیلئے کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے چاہے انہیں کھینچ کر نکال ہی کیوں نہ دیا جائے۔ اس سے پیداوار میں خاطرخواہ نقصان ہو سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

جادوگرنی کی جھاڑی قابو کرنے کیلئے مشکل ترین طفیلی پودوں میں سے ہے جس کی بڑی وجہ اس کے پیدا کرہ بیجوں کی بھاری تعداد اور ان کی طویل عمر ہے۔ متاثرہ پودوں کو پھول لگنے سے پہلے اکھاڑ کر جلا دینا چاہیئے۔ فطر فیوسیریم آکسی پورم کو جادوگرنی کی جھاڑی کیلئے ممکنہ حیوی کنٹرول کے بطور استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اسٹریگا پودے کی ابتدائی عروقی بافتوں کو انفیکٹ کرتا ہے اور اس کی نشوونما کے عمل کو بگاڑ دیتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہوں تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ جادوگرنی کی جھاڑی کے خلاف دستیاب نبات کش مہنگی ہیں اور فصل کو بھی براہ راست متاثر کر سکتی ہیں۔ اسپرے کرنے والے کو بھی حفاظت کی ضرورت پیش آئے گی اور نبات کش ادویات مفید پودوں کو بھی مار سکتی ہیں۔ باجرے اور سرغو میں نبات کش کیلئے بیجوں کو تیار کرنا ابتلا کو 80 فیصد کم کرتا دیکھا گیا ہے۔ یہ عمل نبات کش کے خلاف مزاحم بیجوں کو بونے سے پہلے نبات کش محلول میں بھگونے پر مشتمل ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات طفیلی پودے اسٹریگا ہرمونتھکا کی وجہ سے ہوتی ہیں جسے عام طور پر جامنی جادوگرنی کی جھاڑی یا دیوقامت جادوگرنی کی جھاڑی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ خصوصاً سب سہارین افریقہ میں مسائل پیدا کرتی ہے۔ یہ غلہ، گھاس اور پھلیاں بشمول چاول، مکئی، افریقی باجرا، سرغو، گنا اور گوار کا بیج اگانے میں مسائل پیدا کرتی ہے۔ ہر پودا 90 ہزار سے 5 لاکھ بیج پیدا کر سکتا ہے جو مٹی میں 10 سال سے زائد کے عرصہ تک رہ سکتے ہیں۔ یہ بیج ہوا، پانی، جانور یا انسانی مشینری سے پھیلنے کے بعد مٹی میں سردیاں گزارتے ہیں۔ جب حالات سازگار ہوتے ہیں اور یہ کسی میزبان جڑ سے چند سینٹی میٹر دور ہوں تو ان میں نمو کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ جیسے ہی یہ جڑ سے رابطے میں آتے ہیں جادوگرنی کی جھاڑیاں ایسے اجسام پیدا کرنے لگتی ہیں جو میزبان پودے سے جڑ جاتے ہیں اور ایک طفیلی رشتہ قائم ہو جاتا ہے۔ نائٹروجن سے بھرپور کھادیں بھی جادوگرنی کی جھاڑیوں کی انفیکشن کی شرح کو کم کرتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • فصلوں کی عمومی تقویت کیلئے فورٹیفائرز استعمال کریں۔
  • موسم کے آغاز میں کھاد کو کھلے دل سے استعمال کریں۔
  • کھیتوں میں نوع ڈیسموڈیم کے پودوں کو اگائیں تاکہ اسٹریگا فصل کی جڑوں سے نہ چپکے۔
  • کھیت میں نیپیئر گھاس اگانا بھی اسٹریگا کو بنیادی فصلوں سے کھینچ کر دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔
  • انفیکشن زدہ پودوں کے ساتھ کام کرنے کے بعد تمام آلات، سامان، کپڑوں اور جوتوں کو دھیان سے صاف کریں۔
  • نائٹروجن کے ساتھ فصل کو موزوں طریقے سے زرخیز بنائیں۔
  • دالوں کے ساتھ اپنی فصلی کی فصلی گردش کا منصوبہ بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں