شملہ مرچ اور مرچی

مرچ کا کونیفورا پت روگ

Choanephora cucurbitarum

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پھپھوندی عام طور پر پہلے پودے کے اوپرے حصوں کو متاثر کرتی ہے اور پھر نیچے کی طرف بڑھتی ہے۔
  • پتے اور کلیاں گیلی اور چاندی نما ہو جاتی ہیں اور سڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔
  • پھلوں کے حصے اکثر بلوسم کناروں پر بھورے سے سیاہ ہو جاتے ہیں۔
  • پھپھوندی کی نشوونما کی ایک تہہ متاثرہ ٹشو پر واضح طور پر نظر آتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

21 فصلیں
پھلی/سیم
کریلا
بند گوبھی
گوبھی
مزید

شملہ مرچ اور مرچی

علامات

ابتدائی علامات کی پہچان پھولوں ، پھولوں کے ڈوڈوں یا نشوونما والے حصوں کے سیاہ اور مرجھانے ( پھولوں کے مرجھانے) سے ہوتی ہے۔ بیماری پھر نیچے پھیلتی ، جو پتوں پر پانی جزاب کرنے ولاے دھبے بناتی ، جو پتوں کو چاندی نما بنا دیتے ہیں۔ بڑے دھبے بعد میں انحطاط اور خشک ہو جاتے ہیں، جس سے پتوں کے نوکیں سڑ اور کنارے خشک ہو جاتے ہیں۔ تنوں پر، سڑنے کی علامات بھورے سے سیاہ دھبوں کی صورت میں نمودار ہوتی ہیں۔ اس کے بعد، بلآخر پورا پودا مرجھا سکتا ہے۔ بلیک سافٹ راٹ چھوٹے پھلوں ، عام طور پر پھولوں کے آخر میں ہو سکتی ہے۔ متاثرہ ٹشوز پر چاندی ، بال نما نشوونما ہوتی ہے۔ چھوٹے پودوں میں، علامات کو فیٹوفتھورا بلایٹ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اس بیماری کے لئے کوئی حقیقی حیاتیاتی علاج نہیں ہے۔ بینن میں، بیکٹیریا بسکیلس سبٹیلس کو کچھ فصلوں میں مثبت طور پر جانچا گیا ہے جو اس کے مخالف اثرات کے لیے کونیفورا کے خلاف ہے۔ تاہم، مرچ پر کوئی ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی اقدامات پرایک مربوط حکمت عملی پر غور کریں ۔ روک تھام کی کلیدی اہمیت ہے کیونکہ اس بیماری کے لئے کسی فنگیسائڈ پر لیبل نہیں لگا۔ فنگیسائڈز کا استعمال کرتے ہوئے کنٹرول، علامات کو روکنے میں مدد کرسکتے ہیں لیکن اکثر غیر معمولی طور پر پودے مسلسل پھول دیتے ہیں اور اس طرح جراثیموں کے لئے حساس ہوتے ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات کونیفورا کوکربیٹرم ، جو موقع پرست پھپھوندی ہے جو عام طور پر ان ٹشوز پر جو کیڑوں یا مشین سے کھیت میں کام کرتے وقت متاثر ہوئے ہوں ان پر حملہ کرتا ہے ، سے ہوتی ہیں۔ اس کے تخمک عام طور پر ہوا، پانی، کپڑوں ، اوزاروں اور سامان سے پھیلتے ہیں۔ بیماری عام طور پر بہت عرصے تک بارشی حالات ، زیادہ نمی اور زیادہ درجہ حرارت میں پھیلتی ہے۔ تعجب کی بات نہیں ہے کہ، یہ بارشی موسم میں گرم علاقوں میں اگنے والی مرچ کو زیادہ نقصان کر سکتی ہے۔ ان حالات والی فصلیں زیادہ حساس ہوں گی۔ فیتھوفٹورا بلائٹ کے ساتھ فرق بتانے کے لیے، ٹشوز کو سرمئی بالوں کے لیے دیکھیں ( صبح کے وقت)۔


احتیاطی تدابیر

  • بیماری کی علامات کے لیے کھیتوں کی نگرانی کریں۔
  • کھیت میں اور اردگرد متبادل ہوسٹ اور گھاس پھوس کو ہٹا دیں۔
  • مٹی کی عمل بستگی کو کم کریں اور ممکن ہو تو نکاسی کو بہتر بنائیں۔
  • منتقلی کے دوران اس کو یقینی بنائیں کہ پودے کی بنیاد پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔
  • پودون میں فاصلے کو بڑھائیں اور ابھری ہوئی کیاریوں کا استعمال کریں۔
  • حد سے زیادہ ابپاشی سے گریز کریں اور پتوں کو خشک رکھیں اگر ممکن ہو۔
  • گھنی چھتری سے بچنے کے لیے زیادہ غذائی اجزا کے استعمال سے گریز کریں۔
  • غیر حساس فصلوں کے ساتھ فصل کی گردش کو لاگو کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں