جو

نیٹ بلاچ

Pyrenophora teres

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • مرض کی نیٹ نما صورت کی شناخت پتوں پر باریک بھورے دھبوں سے ہوتی ہے جو نیٹ نما پیٹرن بناتے ہیں۔ زخم پتوں کے ہمراہ اور آر پار بڑھتے ہیں جو اکثر پیلے ہالے سے گھرے ہوتے ہیں۔
  • 3 تا 6 ملی میٹر قُطر کے ٹھوس، بھورے، بیضوی دھبے مرض کی دھبے دار شکل کے نشانات ہوتے ہیں۔
  • نخالک پر چھوٹی بھوری دھاریاں مرجھائے ہوئے بیجوں کا سبب بنتی ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

جو

علامات

نیٹ بلاچ کی دو اشکال ہیں: اسپاٹ کی شکل اور نیٹ نما شکل۔ علامات عام طور پر پتوں پر پائی جاتی ہیں مگر کبھی کبھار پتوں کے غلاف اور نخالک بھی نمودار ہو سکتے ہیں۔ نیٹ کی شکل باریک بھورے زخموں کے بطور شروع ہوتی ہے جو لمبوتری ہو کر باریک، گہری بھوری دھاریاں پیدا کرتی ہے جو پتوں کے ہمراہ اور آر پار ہوتی ہیں جس سے ایک نمایاں نیٹ نما پیٹرن بنتا ہے۔ پرانے زخم لمبائی میں بڑھنا جاری رکھ کر پتے کی نسوں کے ہمراہ پھیلتے رہتے ہیں اور اکثر ایک پیلے رنگ کے حاشیے سے گھرے ہوتے ہیں۔ شروع میں دھبے چھوٹے ٹھوس بھورے بیضوی زخم ہوتے ہیں جو پیلے کناروں سے گھرے ہوتے ہیں۔ بعد ازاں، دھبے بڑھ کر 3 تا 6 ملی میٹر کے قطر والے ہلکے یا گہرے بھورے بلاچز میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ بالی بھی انفیکشن زدہ ہو سکتی ہے۔ چھوٹی بھوری دھاریاں بغیر نیٹ نما حلیے کے نخالک پر بنتی ہیں جن سے پیداوار کم ہو جاتی ہے اور بیج مرجھا جاتے ہیں۔ انفیکشن زدہ اناج کے چھلکوں کی بنیاد پر غیر واضح بھورے زخم ہوتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

ہمیں افسوس ہے کہ ہم پائریونفورا ٹیرس کے خلاف کسی متبادل علاج کے بارے میں نہیں جانتے۔ اگر آپ اس مرض کے خلاف لڑنے میں کسی مؤثر چیز کے بارے میں جانتے ہوں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ آپ کی بات سننے کے منتظر رہیں گے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ ٹرایازول اور اسٹروبیلیورن پر مبنی برگی فطر کش ادویات نیٹ بلاچ کی دونوں اقسام کنٹرول کرنے میں مؤثر ہیں۔ ٹیبوکونازول استعمال کرنے سے گریز کریں۔

زیادہ بارش والے ماحول میں دو اسپرے استعمال کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔ جب بھی ممکن ہو پھپند کش ادویات کو مختلف کارروائی کی وضع سے بدلیں جو مزاحمت پیدا کرنے کے خطرے کو کم کرے گا۔ بیج کی جلد سازی صرف نیٹ والی قسم کے نیٹ بلاچ کے خلاف مؤثر ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نیٹ بلاچ پھپند پائرنفورا ٹیرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ فصل کی باقیات اور رضاکار پودوں پر سردیاں گزارتا ہے۔ یہ مرض انفیکشن زدہ بیج سے بھی ہو سکتا ہے مگر عام طور پر اس کا ظہور معمولی ہوتا ہے۔ مرض ہوا سے پھیلنے والے تخمکوں اور بارش کے چھینٹوں سے پھیلتا ہے۔ بنیادی فصل کا انفیکشن 10 اور 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت پر تقریباً 6 گھنٹے کے نم موسمی حالات کے بعد پھیلتا ہے۔ تخمکوں کا ہوا کے ذریعے پھیلنا بنیادی انفیکشن کے ت14 تا 20 دن کے بعد ہوتا ہے جب بھی حالات سازگار ہوں۔ سنگین انفیکشن سبز پتے کے حصے اور پودے کی پیداوار کو کم کرتا ہے اور پتوں کو قبل از وقت مار سکتا ہے۔ فطر تنے میں بھی افزائش پاتا ہے۔ کٹائی کے بعد یہ بچے ہوئے چھلکے میں زندہ رہتا ہے جہاں سے اگلے موسم کے دوران نیا انفیکشن شروع ہو سکتا ہے۔ نیٹ بلاچ بنیادی طور پر بیج کے وزن اور اناج کے معیار میں کمی پیدا کرتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صحت مند پودے کے مواد یا سندیافتہ مرض زا سے پاک ذرائع سے بیج حاصل کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو موسم کے اختتام میں بوئیں۔
  • پودا لگائی جانے والی کیار گرم، نم اور اچھی نکاسی والی ہونی چاہیئے۔
  • ضرورت سے زیادہ گہرا مت بوئیں تاکہ بیجوں کو کافی نمی مل سکے۔
  • موزوں غذائیت کو یقینی بنائیں۔
  • یقینی بنائیں کہ مٹی میں پوٹاشیئم کی موزوں مقدار ہو۔
  • فلیگ لیف کے نمودار ہونے کے وقت فصلوں کو دھیان سے مانیٹر کریں۔
  • کسی دوسری فصل کے ساتھ فصل کی گردش، دو سال کا وقفہ درکار ہو سکتا ہے۔
  • گھاسوں اور رضاکار فصلوں کو کنٹرول کریں۔
  • کٹائی کے بعد پودوں کی باقیات کو دفنانے کیلئے گہرا ہل چلائیں۔
  • چھلکوں کی باقیات کو اگلی فصل تک پہنچنے سے ممکن حد تک روکیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں