پلانٹکس پیسٹ ٹریکر

ہندوستان میں فال آرمی وارم کے زبردست پھیلاؤ کی وجہ سے، ہم نے سوچا کہ ہم آپ لوگوں کا اپنی ٹکنالوجیز کی مدد سے زمینی پیمانے پر کیسے بہترین اور مؤثر ترین انداز میں تعاون کر سکیں۔ اسی لیے، ہم آپ کے سامنے اپنا نیا آلہ ’’پلانٹکس پیسٹ ٹریکر‘‘ پیش کر رہے ہیں تاکہ آپ حملہ آور کیڑوں پر ریئل-ٹائم (بر وقت) نظر رکھ سکیں۔ ہم اس آلے کو ہندوستان میں بہت زیادہ عام اور حملہ آور کیڑوں اور بیماریوں کے مزید نقشوں کے ذریعے دھیرے دھیرے توسیع دیں گے تاکہ آپ کے پاس ایک قابلِ اعتماد قبل از وقت انتباہی نظام ہو جو ہمیشہ جدید ترین ہو۔

ڈیٹا کا مصدر: اپنی زراعتی ایپ پلانٹکس کے ذریعے، ہمیں صرف ہندوستان سے ہی بیس ہزار سے زائد تصاویر روزانہ موصول ہوتی ہیں۔ ہم اس ڈیٹا کو مزید انسائٹس پیدا کرنے میں استعمال کرتے ہیں جسے ہم اپنے تمام مشارکین سے شیئر کرتے ہیں۔ لائیو ٹریکنگ نقشے میں نظر آنے والے ڈیٹا پوائنٹس اور ماہرین کی جانب سے تصدیق شدہ ہوتے ہیں۔ تمام کووآرڈنیٹس (مختصات) دس کلو میٹر کی دوری تک گمنام رکھے جاتے ہیں اور یہ ڈیٹا روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ خام ڈیٹا حاصل کرنے یا نقشے میں اپنا ڈیٹا شامل کرنے کیلئے، contact@peat.ai پر رابطہ کریں۔