انگور

پتے کا زاویائی جھلسنا

Pseudopezicula tetraspora

فطر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر مدھم، پیلے دھبے جو بعد میں سرخی مائل بھورے ہو جاتے ہیں۔
  • انحطاطی نشانات کے ارد گرد پیلا حاشیہ بن جاتا ہے۔
  • موسم کے آخر میں ہونے والے انفیکشن میں جھائیوں کے نشانات اور پت جھڑ۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

انگور

علامات

ابتدائی طور پر، زخم پتوں پر مدھم، پیلے دھبوں کے طور پر نمودار ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ نمایاں تب ہوتے ہیں جب پتے کو سورج کے خلاف رکھا جائے۔ ان دھبوں میں ثانوی نسیں بھوری معلوم ہوتی ہیں۔ جیسے جیسے دھبے بڑے ہوتے ہیں، یہ پیلے سے سرخی مائل بھورے ہو جاتے ہیں اور زاویائی ہو جاتے ہیں کیونکہ مرکزی نسیں انہیں محدود کر دیتی ہیں (اور یہی اس مرض کے عام نام کی وجہ ہے)۔ جیسے جیسے پتے کی بافت انحطاطی ہو جاتی ہے، ویسے ویسے زخم عموماً صحت مند اور مرض کے شکار بافت کے دوران پیلا حاشیہ بنا لیتے ہیں۔ سرخ انگور کی انواع کی صورت میں حاشیہ سرخ رنگ کا ہوتا ہے۔ وہ انفیکشنز جو موسم کے آخری حصے میں ہوں انہیں پتوں پر جھائیوں کے دھبوں کے بننے سے پہچانا جاتا ہے اور یہ قبل از وقت پت جھڑ اور انفیکشن زدہ پھولوں کے گچھوں کے خشک ہونے کا سبب بن سکتے ہیں۔ بوٹرائٹس بلائٹ کے برعکس، یہ مرض صرف بیریوں کے تنے کو انفیکٹ کرتا ہے پت ڈنڈی کو نہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

اس مرض کے خلاف کوئی حیوی معالجات دستیاب نہیں ہیں۔ بھاری نقصانات سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ شدید انفیکشن زدہ ٹہنیوں یا پورے پودوں کو نکال کر گہرائی میں دفنا دیا جائے یا پھلواڑی سے فاصلے پر لے جا کر جلا دیا جائے۔ فالتو جھاڑیوں اور صحت گاری سے متعلق پروگرامات بھی تجویز کردہ ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اس مرض کو بارش کے موسم سے پہلے مینکوزیب پر مشتمل فطر کش ادویات لگا کر قابو کیا جا سکتا ہے۔ ایپلیکشنز تنوں کی ابتدائی نشوونما پر شروع کر دینی چاہئیں اور حفاظت کو پھلوں کے سیٹ تک برقرار رکھنا چاہیئے بالخصوص بارش کے موسم کے دوران۔

یہ کس وجہ سے ہوا

فطر پی۔ ٹیٹراسپورا جو کہ پتوں کے زاویائی جھلسنے کا باعث بنتا ہے سردیاں تاکستان کی زمین پر انفیکشن زدہ پتوں میں گزارتا ہے۔ چنانچہ، بیل بوٹوں سے پاک غیر فعال تراش خراش ان فطروں کو راستہ نہیں فراہم کرتی۔ بہار میں نم موسم کے دوران، فطر کے تخمک ان گرے ہوئے پتوں سے نکلتے ہیں اور ہوا یا پانی کے چھینٹوں کے ذریعے نئے پتوں اور پھولوں، تنوں میں پھیل جاتے ہیں۔ بہار سے لیکر فطر کے سڑتے ہوئے پتوں میں سردیاں گزارنے تک عموماً ایک ہی حیاتیاتی چکر ہوتا ہے۔ کبھی کبھار مستقل بارش کے کئی دنوں کے بعد، تخمک انفیکشن زدہ پتوں کی مردہ بافتوں پر بننے والے تخمک تاک سے جڑے ہی رہتے ہیں۔ یہ تخمک نشوونما کے موسم کے دوران کسی بھی وقت ثانوی انفیکشنز کا باعث بن سکتے ہیں اگر نم موسمی حالات برقرار رہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ مرض زیادہ تر سال غائب کیوں رہتا ہے مگر طویل بارشوں والے سالوں میں سنگین کیوں ہو جاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • صرف سندیافتہ ذرائع سے پودے کا مواد حاصل کریں۔
  • تاکوں کے درمیان کافی جگہ کو یقینی بنائیں۔
  • پودوں کے بیچ ہوا کی گردش بڑھانے کے اقدامات کا اطلاق کریں، مثلاً کاٹ چھانٹ۔
  • مرض کی علامات کیلئے تاکستان کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • حفظان صحت کا بلند معیار برقرار رکھیں، مثلاً فالتو جھاڑیوں اور پودے کے فضلے کو تاکستان سے ہٹانا۔
  • خشک یا انفیکشن زدہ تاکوں کو تاکستان سے فاصلے پر لے جا کر جلا دیں یا گہرائی میں جا کر دفنا دیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ توڑے گئے پھلوں یا مشینری پر موجود پتوں کے کچرے کی ایک تاکستان سے دوسرے میں نقل و حمل نہیں کرتے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں