دیگر

پودے کا مغربی کھٹمل

Lygus hesperus

کیڑا

لب لباب

  • چھوٹے پھلوں کی جلد پر سوراخ، دراڑیں اور دھنسے ہوئے دھبے بنتے ہیں۔
  • جس سے کیٹ – فیسنگ ہوتی ہے۔
  • پھل کی سطح پر سفید جگہیں بنتی ہیں۔
  • پھول کے ڈوڈے اور شاخیں سکڑ جاتی ہیں اور مر جاتی ہیں، جس سے پیداوار کو زیادہ نقصان ہوتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

12 فصلیں
سیب
خوبانی
پھلی/سیم
گاجریں
مزید

دیگر

علامات

پھولوں اور چھوٹے پھلوں پر کھانے کے عمل سے نقصان پھل کو بدنما، ان پر دراڑیں بنانے کا سبب بنتا ہے۔ کٹائی کے بعد، پھل بہت متاثر ہوتا ہے، علامات جس کو کیٹ فیسنگ کہا جاتا ہے پھل پر دکھائی دیتی ہیں۔ اندرونی ٹشوز کو نقصان سطح کے نیچے سفید دھبے بننے اور بیجوں کے سڑنے کے طور رپ نمودار ہوتا ہے۔ کھانے کے عمل سے پودا مرجھا اور پھل کے ڈوڈے ختم اور مرجھا جاتی ہیں ، جس سے پیداوار کو نقصان ہوتا ہے۔ ان کیڑوں کے ہوسٹ زیادہ ہے جس میں سٹون اور پوم پھل ، گھاس شامل ہیں۔ یہ کیڑے درختی فصلوں پر دوبارہ پیدا نہی ہوتے، ان میزبانوں سے باغات پر حملہ کرتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

ان کیڑوں کے شکارخوروں میں بڑی آنکھ والے کیڑے، ڈیمسل کیڑے، اسیسین بگ اور کولپز کیڑے کے ساتھ ساتھ چھوٹۓ کیڑۓ شامل ہیں۔ طفیلی کیڑوں میں اینیپس جولس اور ٹریسولکس ہیلمورفائے جو کیٹ فیسنگ کیڑوں کے انڈے دیتی ہیں شامل ہے۔ نیم کے اخراج پر مبنی مصنوعات ایل۔ہیسپیرس اور ای۔کانسپرس کی آبادی کا کم کرنے کے لیے مفید ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مبنی مربوط طریقہ پر غور کریں۔ اسفینطیلریٹ ، فارمیٹنیٹ ہائیٖروکلورایڈ ، انڈوکزکیرب یا لیمبڈا-کیہیلوتھرن پر مبنی کیڑے مار دوا کیٹ فیسنگ کے لیے موثر ہے۔ یہ کمپاونڈ مچھلی کے لیے زہر اور سپرے ڈریفٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔ پیریتھرویڈ مصنوعات کا چھڑکاؤ کرنا بھی بڑے کیڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات کو کیٹ فیسنگ کہا جاتا ہے یہ کیڑے کی متعدد نسلوں سے ہوتی ہیں، اور ان میں سے لیگس ہیسپیرس اور سٹنک کیڑے اوسچیسٹس کونسپیرس زیادہ خطرناک ہیں۔ بڑی کیڑے مٹی کی تہہ میں ہوتے ہیں۔ موسم کی ابتداء میں ، یہ بڑے پتوں والی فصل یا گھاس والی فصل پر حملہ کرتے ہیں۔ موسم گرما میں، یہ متبادل میزبان خشک ہو جاتے ہیں اور یہ کیڑے پھلوں کی کینوپی میں چلے جاتے ہیں۔ بڑے پودے کے کیڑے گول، پیلے، سبز اور تیز بھورے سے سیاہ ہوتے ہیں۔ ان کے پیچھے کا حصہ پیلا یا سبز ہوتا ہے۔ بڑے کیڑے سیدھے اور سرمئی سے بھورے ہوتے ہیں۔ کیڑے لمبے اور ان کے منھ کے حصے سے رس نکل رہا ہوتا ہے۔ یہ پھل کے لیے الفلفا کھیت یا دیگر میزبان پودے میں مسئلہ بن سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • کیٹ فیسنگ کے شکار خوروں کو راغب کرنے والی جگہوں کا انتخاب کریں اور کیڑے مار دوا کا زیادہ استعمال نہ کریں۔
  • پھل کے درخت کی کینوپی کی علامات کے لیے نگرانی کریں۔
  • حملہ کرنے کے حالات تب ہوتے ہیں جب ہوسٹ گھاس خشک یا قریب ہی میزبان فصل کی کٹائی کی گئی ہو۔
  • میزبان فصل کے قریب خوبانی کو نہ لگائیں۔
  • موسم کی ابتداء میں گھاس کا انتظام کریں۔
  • پھل کی کٹائی کے بعد 2 ہفتوں تک کھیت میں ہل نہ چلائیں کہ مٹی میں کیڑوں کی آبادی درخت کی کینوپی میں چلی جائے گی۔
  • بڑے کیڑوں کو پکڑنے کے لیے جالوں کا استعمال کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں