Chlumetia transversa
کیڑا
آم کی ٹہنی کے برمالوں کی سنڈیاں بڑھتی ہوئی گلداریوں اور نرم پتوں کی مرکزی نسوں یا کونپلوں میں داخل ہوتی ہیں اور تنے میں نیچے کی طرف سرنگ بناتی چلی جاتی ہیں۔ متاثرہ پودوں کے اعضاء مرجھا جاتے ہیں اور موقع پرست مرض زاؤں سے ثانوی انفیکیشنوں کیلئے حساس بھی ہو جاتے ہیں۔ سنڈی شفاف مدھم سبز یا بھورے رنگ کی ہوتی ہے جس کا سر سیاہ ہوتا ہے۔ یہ نئی کونپلوں کی نئی اور نرم بافتوں سے غذا حاصل کرنے کیلئے نکلتی ہے اور پیچھے داخلے کے سوراخ کے اردگرد کافی مقدار میں فراس چھوڑ آتی ہے۔ مٹی کی اوپری سطح میں اور پودے کی باقیات پر بھورے پیوپے پائے جا سکتے ہیں۔ آم اور لیچی اس کیڑے کے واحد میزبان ہیں۔
جب آبادی کی تعداد کم ہوتی ہے تو پانی میں حل کیے گئے لہسن اور مرچ کے پودے کے عروق کو بھی سنڈیوں کو بھگانے اور کونپل کے برمالے کی ابتلا کو گھٹانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ متاثرہ پیوندوں یا تخمی پودوں کو ہٹائیں اور انہیں 0.04% مونوکروٹوفوس، 0.05% ڈائی میتھو ایٹ یا 0.1% کاربارل کے ساتھ اسپرے کریں تاکہ کیڑے کو مؤثر انداز میں قابو کیا جا سکے۔ فین ویلاریٹ، پرمیتھرن، پینتھوایٹ اور قوئنالفوس جیسی حشرات کش ادویات کو بھی آم کی کونپلوں کے برمالے کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پودے کے مختلف اعضاء کو ہونے والا نقصان بنیادی طور پر سنڈیوں کے غذا حاصل کرنے سے ہوتا ہے۔ بالغ بھڑیں خاکستری سے سیاہ رنگ اور حجم میں 8 سے 10 ملی میٹر کی ہوتی ہیں۔ ان کا جسم بھورا اور تکونیا ہوتا ہے اور ان کے پاس لمبے انٹینے بھی ہوتے ہیں۔ وسعت پر تقریباً 15 ملی میٹر ہے۔ اگلے پر بھورے ہوتے ہیں جن پر بھورے رنگ کی مختلف ٹونز کے کراس شیڈ والے طیف ہوتے ہیں اور پروں کے حاشیے کے پاس ایک مدھم نشان ہوتا ہے۔ پچھلے پر سادے بھورے ہوتے ہیں۔ کریمی سفید انڈے تنوں اور نو عمر کونپلوں پر دیے جاتے ہیں۔ سنڈیاں 3 سے 7 دنوں میں انڈوں سے نکل آتی ہیں اور پیوپا بننے سے قبل تقریباً 8 سے 10 دن تک غذا حاصل کرتی ہیں۔ ظہور کے بعد، بالغان فوراً سے دوسرے درختوں اور پھلواڑیوں کی طرف اڑ جاتے ہیں۔ بارش اور نمی میں اضافہ آم کی کونپل کے برمالوں کی نشوونما کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جبکہ نسبتاً بلند درجہ حرارت اس کیڑے کے حیاتیاتی چکر کو روک دیتے ہیں۔