سویا بین

کھاد سے جھلسنا

Fertilizer Burn

دیگر

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں کے کناروں کا بھورا ہونا یا پتے کا جھلسانا۔
  • مرجھانا، حاشیائی پیلاہٹ اور نشوونما کا رکنا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں

سویا بین

علامات

اضافی کھاد استعمال کرنے سے ہونے والا نقصان عموماً پتے کے کونے بھورے ہونے یا پتے کے جھلسنے کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ کھادوں میں موجود حل پذیر نمک جڑوں کی بافتوں سے نمی کھینچ کر نکال سکتا ہے جس کا نتیجہ پتوں کے مرجھانے، حاشیوں سے پیلا پڑ جانے اور پودے کی نشوونما کے رک جانے کی صورت میں نکلتا ہے۔ پتے کا جلنا یا جھلسنا بیل بوٹوں کے کھادوں سے براہ راست رابطے کے نتیجے میں بھی نکل سکتا ہے - جب دانے دار کھاد پھیلا کر استعمال کی جائے یا محلول کو اسپرے کیا جائے۔ مٹی کی قسم، آبیاری کے طریقہ کار، نمک کی سطحیں اور مخصوص پودے کی حساسیت جیسے عوامل ضرر کی مقدار پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

جب حشرات یا امراض سبزی والے پودوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں تو کبھی کبھار نقصان پذیر حصوں کو کاٹ دینا یا دوبارہ پودا لگانا اور اگلی بار اس مسئلے سے کیسے بچا جائے یہ سیکھنا ہی بہتر رہتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

کھاد سے جلنے کیلئے کوئی کیمیائی کنٹرول کے آپشن دستیاب نہیں ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

اضافی کھاد سے سبزی والے پودوں کو پہنچنے والا نقصان گرم و خشک موسم میں زیادہ سنگین ہوتا ہے۔ کھاد میں موجود نمک قحط کے حالات میں مٹی کے اندر زیادہ گاڑھے ہو جاتے ہیں۔ اس سے جڑوں کی براہ راست انجری ہو سکتی ہے جو پودے کے فضائی حصوں میں پتوں کے جھلسنے کے بطور نمودار ہوتی ہے۔ مزید برآں، حل پذیر نمک پودے کے اندر پانی کی حرکت کی پیروی کر سکتے ہیں اور پتوں میں آ کر مرتکز ہو سکتے ہیں جہاں سے نمی گرم، خشک دنوں میں دم براری اور عمل تبخیر کے ذریعے تیزی سے ضائع ہو جاتی ہے۔ ٹھنڈے، ابر آلود موسم میں جبکہ مٹی کی نمی مناسب ہو، پتوں سے نمی کے ضائع ہونے کی شرح کم ہوتی ہے جو کئی پودوں کو بہار کے مہینوں میں بلند نمک کی سطحوں کو برداشت کرنے کی اجازت دے دیتی ہے مگر گرمی کے مہینوں میں ایسا نہیں ہوتا۔ چنانچہ، یہ تجویز کیا جاتا ہے شدید خشک موسم میں دانے دار کھاد نہ استعمال کی جائے اور استعمال کے بعد اچھی طرح پانی لگایا جائے تاکہ پودا جلنے سے بچ سکے۔


احتیاطی تدابیر

  • کھاد سے جھلسنے کے مسائل سے آہستہ جاری کرنے والی نامیاتی کھادوں کو منتخب کر کہ بچا جا سکتا ہے۔
  • ہر سال مٹی میں کچھ سینٹی میٹرز کا ملغوبہ ڈالنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
  • پھیلنے کے بعد بیل بوٹوں پر موجود دانے دار کھاد کو صاف کر دیں۔
  • لیبل پر موجود ہدایات کے مطابق حل پذیر برگی کھادیں استعمال کریں اور اگر دانے دار کھادیں استعمال کرنی ہیں تو اس کے فوراً بعد پانی لگانا یقینی بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں