آم

آم کی پتہ مروڑ ویول

Apoderus tranquebaricus

کیڑا

لب لباب

  • کناروں کی اظراف کے پتوں کا چڑ مڑ اور گھماؤ۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

آم

علامات

جب درختوں پر اس کیڑے کا حملہ شروع ہوتا ہے تو پتے نوک سے مڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور بعد میں مکمل طور پرچڑ مڑ ہو جاتے ہیں۔ اس کا چڑ مڑ یا مڑاؤ بالغ ویول کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کیڑاپتوں کو اسطرح کاٹتا ہے کہ پتے اندر کی طرف گھومنا شروع کر دیتےہیں۔ پھر یہ مڑے ہوئے پتے آپس میں جڑ جاتے ہین اور ان مڑے ہوئے پتوں کی اندر کی طرف اس کیڑے کی سنڈی اندر سے پتوں کو کھاتی ہے

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

یہ آم کا کم حملہ آور ہونیوالا کیڑا ہے۔ ہاتھوں کی مدد سے متاثرہ پتوں کو تلف کر دینا ایک بہتر عمل ہے

کیمیائی کنٹرول

حیاتیاتی/ماحول دوست علاج کے ساتھ ہمیشہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ اگر کیڑوں کی تعداد کم ہوتو اس سے کچھ خاص نقصان نہیں ہوتا ہے۔ لٹریچر کے مطابق اگر حملہ بڑھ جائے تو مونوکروٹوفاس اور اینڈوسلفان کے استعمال سے نقصان کم کیا جاس کتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

آم کے درختوں کو نقصان کی وجہ آم کی پتہ مروڑ ویول کی وجہ سے ہوتا ہے یہ کیڑا نرسری اور میں باغ میں بڑے درختوں دونوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ جامن، امارانتھس، جیک فروٹ، کاجو، ساگوان، امرود، اور نیم وغیرہ جیسے دیگر پودوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ حال ہی 2023 میں اس کیڑے کا حملہ بادام کے درخت میں بھی مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس کیڑے کے زندگی کے دورانیہ کے مختلف مراحل جیسے انڈہ لاروا (جس کے پانچ انسٹار) ہوتے ہیں پیویا اور بالغ۔ مادہ کیڑاایک ایک کر کے مڑے ہوئے ہتوں کے اندر انڈے دیتے ہیں۔ مادہ کیڑا ایک چپکنے والا کیمکل خارج کرتی ہے جس سے انڈوں کو پتوں کی سطح پر چکپنے میں مدد ملتی ہے۔ انڈوں کی رنگت چمکنے والی پیلی ہوتی ہے۔ مزید اس کیڑے کی سنڈیوں یعنی بالغ کا رنگ بھی پیلا ہوتا ہےیہ سنڈیاں مڑے ہوئے پتوں کے اندر کی طرف پتوں کو کھا کر متاثر کرتی ہے۔ بالغ کیڑے کی ایک لمبی سونڈ نما شکل اور رنگت لال بھوری ہوتی ہے۔یہ پتوں کوکاٹ کر مورڑ دیتی ہے۔یہ مڑے ہوئے پتے میں یا بڑے پتےکے ساتھ جڑے رہتے ہیں۔ زیادہ ٹمریچر ، بارش اور نمی اس کیڑے کی افزائش کو فروغ دیتی ہے۔ جس سے آم کے پتوں میں مڑے ہوئے پتے زیادہ نظر آتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • علامات کی نگرانی کریں۔
  • اگر حملہ نظرآئے تو پتوں کو ہاتھوں کی مدد سے کاٹ کر کھیت سے نکال دیں پتوں پر اس ویول کی سنڈیوں کو تلاش کریں او ر تلف کردیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں