بامیہ

ٹرانسورس موتھ

Xanthodes transversa

کیڑا

لب لباب

  • کترے ہوئے پتوں کا نظر آںا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

بامیہ

علامات

سنڈیاں پتوں کو کھاتیں ہیں جس کی وجہ سے پودوں پر پتے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ سنڈیاں پتوں کوخؤراک کے طور پر استعمال کرتے ہیں جس سے پودے کے خؤراک بنانے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور پودوں کی بڑھوتری بہت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

اس معمولی کیڑوں کے لیے حیاتیاتی کنٹرول موجود نہیں ہے۔ اگر ضرورت ہو تو، ہاتھ کی مدد سے پودوںسے دور کر سکتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر نشوونما کے ابتدائی مرحلے میں بہت زیادہ سنڈیاں ہوں تو نقصان کو روکنے کے لیے کنٹرول کرنا ضروری ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ کو نقصان کی علامات نظر آئیں آپ کو فوری کارروائی کرنی چاہیے۔ بڑے فارموں پر جو بیرون ملک فروخت کرنے کے لیے بھنڈی اگاتے ہیں، ابتدائی مرحلے میں بہت سی سنڈیاں معاشی نقصان کا باعث بن سکتیں ہیں۔ آپ کو مشورہ کے لیے کسی زرعی ماہر سے رابطہ کرنا چاہیے کہ کون سی مصنوعات استعمال کرنی ہیں، اور کیڑے مار ادویات کا استعمال کرتے وقت ضوابط پر عمل کرنا یقینی بنائیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان زینتھوڈیز ٹرانسورس، ایک کیڑے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کئی اقتصادی طور پر اہم فصلوں کو نقصان پہنچاتا ہے جن میں سے اکثر پودوں کے مالواسی خاندان کے پودے شامل ہیں۔ مادہ اپنے انڈے پتوں کے نیچے ایک وقت میں دیتی ہے۔ انڈوں سے ایک ہفتے کے بعد چھوٹی چھوٹی سنڈیاں نکلتیں ہیں۔ مکمل طور پر بڑھا ہوئی سنڈی کا رنگ گہرا سبز ہوتا ہے جس کے جسم کی لمبائی کے ساتھ ایک الگ پیلی دھاری ہوتی ہے اور پیلے رنگ کی پٹی کے دونوں طرف انگریزی کے حرف "سی" کی شکل کے سیاہ رنگ کے نشان ہوتے ہیں۔ سنڈی کی بعد میں بڑھوتری کے مراحل کےسا تھ رنگ تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ جوان لاروا دھاگے کی طرح ہوتے ہیں اور بہت زیادہ گھومتے ہیں۔ وہ پتوں کے نیچے کی طرف نقصان پہنچاتے ہیں، جہاں وہ بھی پائے جا سکتے ہیں۔ سنڈیاں مٹی میں پیوپیٹ کرتے ہیں اور چند ہفتوں کے بعد کیڑا نکل آتا ہے۔ بالغ کیڑے پیلے رنگ کے ہوتے ہیں، جن کے ہر پیشانی پر تین بھورے تیر کی شکل کی لکیریں ہوتی ہیں۔ گرم، مرطوب موسم کے ادوار اس کیڑوں کے حق میں ہیں۔ اگرچہ اس سے زیادہ نقصان نہیں ہوتا، پھر بھی یہ فصلوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • پودوں پر سنڈیوں کو تلاش کریں اور دستانوں کاا ستعمال کرتے ہوئے تلف کر دیں۔
  • انکے حملے کے کچھ خاص پیٹرن ہوتے ہیں جن کی وجہ سے انکو تلاش کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔
  • اپنے پودوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں کیونکہ سنڈیاں ان میں چھپ کر زندہ رہ سکتیں ہیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں