سویا بین

بیٹ آرمی وارم

Spodoptera exigua

کیڑا

لب لباب

  • سنڈیوں کی رات کو فعال ہونے والی عادت ہوتی ہے اور پتوں کے خوشوں پر غذا حاصل کرتی ہیں۔
  • نو عمر تخمی پودے مر سکتے ہیں جبکہ بالغ پودوں کے پاس بحالی کا موقع ہوتا ہے اگر انفیکشن زیادہ سنگین نہ ہو۔
  • بہت سے قدرتی دشمن اس کیڑے کی ابتلا کو قابو کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


سویا بین

علامات

ابتداء میں نو عمر سنڈیاں نچلی کینوپی میں پرانے پتوں کے نچلے حصے پر جتھوں کی صورت میں غذا حاصل کرتی ہیں۔ بڑی سنڈیاں تنہائی اختیار کر لیتی ہیں اور پوری فصل پر پھیل جاتی ہیں جس سے پتوں پر بے قاعدہ سوراخ ہو جاتے ہیں۔ بالغ سنڈیاں چھوٹے پودوں میں مکمل طور پر پت جھڑ پیدا کر سکتی ہیں یا پتوں کو ڈھانچہ بنا سکتی ہیں یعنی نسوں کے علاوہ تمام بافت کو کھا جاتی ہیں۔ اگر پتے ختم ہو جائیں تو سنڈیاں پھلیوں پر حملہ کر سکتی ہیں مگر تنے ان کی غذا نہیں ہیں۔ عموماً، یہ رات کے وقت غذا حاصل کرتی ہیں اور دن کے وقت زمین یا پودے کے سائے اور نمی والے حصوں میں چھپ جاتی ہیں۔ نو عمر تخمی پودے سپوڈوپٹیرا ایگزیگوا کی غذائی سرگرمی کی وجہ سے مر سکتے ہیں مگر پرانے پودے ممکنہ طور پر بحال ہو سکتے ہیں اگر ابتلا بہت زیادہ سنگین نہ ہو۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

ایس۔ ایگزیگوا کی آبادیوں کو کم کرنے کا ایک سنہرا اصول قدرتی دشمنوں کو بڑھاوا دینا ہے۔ پھول والے بگز (اینتھوکوریڈے)، (فائر) چیونٹیاں، طفیلی بھڑیں (ہائپوسوٹر ڈیڈیمیٹر)، مکھیاں اور مکڑیاں انڈوں اور سنڈیوں پر حملہ آور ہوتی ہیں۔ اینٹوموپیتھوجینک فطر، بیسیلس تھورنجیئنسس، NPV اور نیماٹوڈز سنڈیوں اور بالغان کو انفیکشن کا شکار کریں گے۔ تازے نیم، لیموں کی گھاس اور ادرک پر مبنی نباتاتی حشرات کش ادویات بھی مؤثر ہیں۔ اسی طرح، انڈے اور نو عمر سنڈیاں دونوں 5٪ کپاس کے بیج کے تیل کے برگی اطلاق کے ذریعے قابو کیے جا سکتے ہیں۔ فیرومون کے پھندوں کو بھی ملاپ میں خلل پیدا کرنے اور افزائش نسل کو روکنے یا ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے (97٪ تک افادیت)۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ حشرات کش ادویات کی تجویز نہیں کی جاتی کیونکہ یہ مفید کیڑوں اور ایس۔ ایگزیگوا کے قدرتی دشمنوں کو مار سکتی ہیں جس کے نتیجے میں یہ کیڑے بہت بڑے پیمانے پر پھیل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اس کیڑے نے بہت سے کیمیکلز کے خلاف مزاحمت پیدا کرنے کی بلند صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان بیٹ آرمی وارم کی سنڈی، سپوڈوپٹیرا ایگزیگوا کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ کیڑا ایشیا، افریقہ، امریکہ اور یورپ کے گرم علاقوں میں نیز ٹھنڈے موسموں کے گرین ہاؤسز میں بھی ہوتا ہے۔ یہ متعدد فصلوں کو ابتلاء کا شکار کرتے ہیں بشمول کپاس، چقندر اور باجرہ۔ بالغ بھڑوں کا رنگ خاکستری بھورا مائل ہوتا ہے۔ اگلے پر بندکیوں والے بھورے اور خاکستری ہوتے ہیں جن پر بے قاعدہ پیٹرن اور درمیان میں مدھم رنگ والے لوبیے کی وضع والے دھبے ہوتے ہیں۔ پچھلے پروں کا رنگ خاکستری یا سفید ہوتا ہے اور حاشیے کے قریب گہری لکیر ہوتی ہے۔ مادائیں پتوں کی نچلی سطح پر جتھوں میں انڈے دیتی ہیں جو سفید یا خاکستری مائل بالوں سے ڈھکے ہوتے ہیں۔ نو عمر سنڈیاں سبز مائل بھوری ہوتی ہیں اور ان کی پشت پر لمبوتری دھاریاں ہوتی ہیں۔ بالغ سنڈیاں سبز ہوتی ہیں اور ان کے ہر شکم پر نشان زد پیلی دھاری اور پشت پر چوڑا پیلا مائل سبز پٹا ہوتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • سخت پتے کی بافتوں والی مزاحم اقسام لگائیں۔
  • آبادیوں کی اوج سے بچنے کیلئے پودا لگانے کے وقت کو ایڈجسٹ کریں۔
  • کیڑے کی علامات کیلئے باقاعدگی کے ساتھ اپنے پودوں کو چیک کریں بالخصوص شام کے آخر یا علی الصبح۔
  • ابتلاء کو مانیٹر کرنے کیلئے فیرومون کے پھندے استعمال کریں۔
  • کھیتوں کے اندر اور ارد گرد سے فالتو جھاڑیوں اور کچرے کو ہٹائیں کیونکہ یہ افزائش کیلئے سایہ اور جگہ فراہم کرتے ہیں۔
  • متصل کھیتوں سے ہجرت کرنے والی سنڈیوں کو ڈبونے کیلئے گہری خندق کھود کر اسے پانی سے بھر دیں۔
  • وسیع پیمانے پر کارروائی کرنے والی حشرات کش ادویات کا معقول استعمال کریں کیونکہ یہ قدرتی دشمنوں کو مار سکتی ہیں۔
  • سنڈیوں اور پیوپے کو شکار خوروں کے آگے افشاء کرنے کیلئے ہل چلائیں اور گوڈی کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں