Aonidiella aurantii
کیڑا
پتوں، تنوں اور پھلوں ( اہم رگوں کے ساتھ) چھوٹے تیز بھورے سے سرخ متعدد کیڑے پائے جاتے ہیں۔ یہ درمیان سے صاف ہونے کے ساتھ ساتھ ابھرے ہوئے نظر آتے ہیں ( والکینو نما شکل کے ہوتے ہیں)۔ جہاں یہ کھاتے ہیں اس جگہ کے اردگرد پیلے دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ زیادہ کیڑوں کی آبادی کی صورت میں، پتے خشک، قبل از وقت گر جاتے ہیں۔ متاثرہ تنے مرجھا ، کبھی کبھار یہ زیادہ آبادی کی صورت میں بڑۓ تنوں تک پھیل جاتے ہیں۔ پھل پر متعدد کیڑے حملہ کرتے ہیں اور یہ پھل کو بدنما کر دیتے ہیں، جس سے پھل خشک اور درخت سے گر جاتا ہے۔ چھوٹے درختوں کی نشوونما رک جاتی ہے، یا اگر اس کے متعدد تنے مرجھا جائے تو یہ مرجھا جاتا ہے۔ سرخ کیڑا پتوں اور پھلوں پر پترس خارج کرتا اور سوٹی مولڈ کا سبب بن سکتا ہے۔
انیڈیلا ارنٹی کے قدرتی دشمنوں میں طفیلی بھڑ افیٹس میلینس اور کمپریلا بیفیسیٹا اور شکار خور کیڑا ہیمیسرکوپٹ میلس شامل ہیں جو کیڑوں پر حمل کرتے ہیںَ چیونٹیوں کو قابو کرنا سرخ کیڑے کا حیاتیاتی کنٹرول ہے، کہ یہ کیڑوں کو قدرتی دشمنوں سے محفوظ بناتی ہیں۔ پتوں اور پھلوں کو کیڑوں سے پاک کرنے کے لیے تصدیق شدہ پیٹرولیئم آئل کا چھڑکاؤ کریں۔ فصل کی کٹائی کے بعد پھلوں پر کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے زیادہ پریشر سے پانی کا چھڑکاؤ کریں۔
اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی کنٹرول کے ساتھ مل کر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ تھوڑی شرح کے ساتھ تیل کا استعمال کریں کہ اس کا قدرتی دشمنوں پر بہت کم اثر ہوتا ہے اور ان کو موسم گرما کے درمیان میں استعمال کرنا بہترین ہے۔ جب 25 فیصد پھل متاثڑ ہو جائے تو کیمیائی سپرے کا درست طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔ کلورپیریفس، کاربایل، میلاتھیون یا ڈیمیتھویٹ پر مبنی کیڑے مار دوا کا جہاں کیڑے زیادہ ہو وہاں پر استعمال کریں۔ کیڑے مار دوا کا زیادہ استعمال نہ کریں کہ یہ فائدہ مند کیڑوں کو متاثر کرتا ہے۔
علامات سرخ کیڑے ، انیڈیلا ارینٹی کے کھانے کے عمل سے بنتی ہیں۔ یہ سٹرس فمیلی کا اہم کیڑا ہے، جو دنیا بھر میں عام ہے۔ یہ فصل کی کٹائی کے بعد لکڑیوں اور پتوں پر زندہ رہتے ہیں، جو نئے موسم میں فصل کو متاثر کرتے ہیں۔ جب یہ نقل و حرکت کرتے ہیں، مادہ کھانے کی جگہ کی تلاش میں روشنی کی طرف زیادہ مائل ہوتی ہے۔ یہ انڈے نہیں دیتی لیکن نقل و حرکت کرنے والے کیڑوں کی پیدائش کا سبب بنتی ہے۔ایک مرتبہ یہ پتے کی اوپری طرف چلے جائیں تو، یہ نقل و حرکت نہیں کرتے۔ کپاسی مواد سے بہت کم عرصے تک ڈھکے ہونے کے دوران، یہ گول اور ان کا رنگ سرخ – بھورا ہو جاتا ہے۔ ان کا دائرہ حیات درجہ حرارت اور درخت کی مضبوطی کے ساتھ منسلک ہوتا ہے۔ اس لیے، زیادہ نقصان موسم گرما کے آخر میں ہوتا ہے، جب درخت نمی کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔