سٹرس

بھورا نرم فِلس ماہی

Coccus hesperidum

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • بھورا نرم فِلس ماہی تنوں ، پتوں ، سبز ٹہنیوں اور پھلوں کو کھاتا ہے۔
  • کھانے کے عمل سے پتے پیلے، اور شدید حالات میں، گر جاتے ہیں۔
  • سوٹی مولڈ کا بلاواسطہ حملہ کیڑوں کے حملی سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سٹرس

علامات

علامات کیڑوں کے حملہ کی شدت اور سٹرس کی قسم ( لیموں اور انگور خاص طور پر حساس ہوتے ہیں) پر منحصر ہوتی ہیں۔ کیڑے تنوں، پتوں، سبز پتوں اور پھلوں کو عام طور پر زمینی سطح کے قریب سے کھاتے ہیںِ۔ ان کی زیادہ آیادی تک کیڑوں کا براہ راست حملہ زیادہ خطرناک نہیں ہے۔ کھانے کے عمل سے پتے پیلے اور شدید حالات میں ہتے قبل از وقت گر جاتے ہیں۔ کیڑوں سے خارج کیا ہوا پت رس سوٹی مولڈ سے متاثر ہو سکتا ہے، جو پتوں اور پھلوں کے سیاہ ہونے کا سبب بنے گا۔ یہ اصل میں کیڑوں سے زیادہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کمزور درختوں پر پھل کم اور جب یہ پھل نشوونما پا لیتے ہیں، تو ان کی جسامت کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ سی۔ ہیسپرڈم اس کے میزبان کو بری طرح ختم کرتے ہیں، چھوٹے سٹرس کے درخت اپنی نشوونما کے دوران متاثر ہو سکتے ہیں اور ان کی پیداوار بھی متاثر ہپو سکتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

قدرتی دشمنوں میں طفیلی بھڑ میٹیفیکس لیٹیولس، میکروٹیر میٹنیری، میٹیفیکو ہیلولس، اینکیٹس ایس پی پی ، انکریسا سیٹرینا اوت آنٹ ٹولرینٹ کوکوفیگس ایس پی پی شامل ہیں۔ زیادہ عام شکارخور طفیلی مکھیاں، لیس ونگ ( کرسوپا، کرسوپرلا) اور سکوٹیلیسٹا سیانا ، اس کے ساتھ ساتھ لیڈی برڈ بیٹلس ریزوببیئس لوفنتھائے ہیں۔ انٹوموپیتھوجینلک پھپھوندی ( ورٹیسیلیئم لیسینی) اور نیموٹوڈ سٹینرنیما فیلٹیا نمی کے حالات میں زیادہ موثر ہیں۔ نامیاتی سپرے میں پودے کے اخراج ( مثال کے طور پر پیرتھرم یئا فیٹی ایسڈ ) شامل ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو، حیاتیاتی کنٹرول کے ساتھ مل کر احتیاطی تدابیر پر مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ براون سافٹ سکیل کو حیرت انگیز طور پر قابو کرنا مشکل ہے۔ کلورپیریفو، کاربایل، ڈیمیتھویٹ یا میلیتھیون پر مبنی مصنوعات اس کیڑے کے خلاف موثر کام کرتے ہیں۔ نیرو آئل کی سپرے ان کے علاج کے ساتھ موثر ہے۔ پھپھوندی مار دوا کا استعمال سوٹی مولڈ کے لاگو ہونے سے بچنے کے لیے مفید ہے۔ کسی بھی صورت حال میں، کیڑے مار دوا کے زیادہ استعمال سے گریز کریں، کہ یہ فائدہ مند کیڑوں کو متاثرہ کرتی ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات براون سافٹ سکیل ، کوکس ہیسپرڈم کے کھانے کے عمل سے ہوتی ہیں۔ یہ سٹرس کا عام کیڑا ہے، خاص طور پر گرم اور گرین ہاوس میں موجود ہوتا ہے۔ ان کی زیادہ آبادی موسم گرما کے درمیان سے خزاں کی ابتداء تک ہوتی ہے۔ نر کیڑے نقل و حرکت کرتے ہیں اور یہ دو پنکھ والے بھڑ یا مکھی سے مشابہت رکھتے ہیں ، لیکن یہ بہت کم نظر آتے ہیں۔ مادہ گول، اور نرم ہوتی ہے اور پتوں کی نچلی طرف چپکی ہوتی ہے۔ جیسے یہ بڑی ہوتی ہے، ان کا رنگ سرمئی سے بھورا ہو جاتا ہے۔ یہ اپنے انڈے بروڈ چیمبر میں دیتی ہے۔ یہاں سے، چھوٹے کیڑے تنوں، پتوں ، میان رگ یا پھلوں ہر مناسب کھانے کی جگہ کو تلاش کرتے ہیں۔ ہوا ان کو اردگرد کے درختوں تک منتقل اور جراثیم کو پھیلاتی پے۔


احتیاطی تدابیر

  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرین ہاوس یا کھیت میں پودے لگانے سے پہلے ان کو کیڑوں کے لیے جانچیں۔
  • کیڑوں کی علامات کے لیے اپنے کھیتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور اگر کیڑوں کی تعداد کم ہو تو ان کو ہٹا دیں۔
  • زیادہ متاثرہ پتوں اور تنوں کو ہٹا اور جلا دیں۔
  • چھتر میں ہوا کی اچھی رواداری کو بڑھانے ، کیڑوں کے لیے غیر سازگار حالات بنانے کے لیے درختوں کو اچھی طرح چھانٹیں۔
  • تنوں اور چھال کے اردگرد جالوں کو رکھیں تاکہ چیونٹیوں کو پکڑا جا سکے۔
  • کیڑے مار دوا کے زیادہ استعمال سے گریز کریں کہ یہ فائدہ مندکیڑوں کو متاثر کرتی ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں