گنا

گنے کا پیریلا

Pyrilla perpusilla

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • سبر سے بھورے رنگ کے کیڑے پتوں کو نچلی طرف سے کھاتے ہیں۔
  • پتوں کا پیلا ہونا اور خشک ہو جانا، پودوں کی نمو کا رک جانا۔
  • پتے کی سطح پر پت رس اور کالک کا پیدا ہونا۔
  • مکئی کے علاوہ، وہ آسانی سے دیگر گھاس اور اناج پر بھی حملہ کرتے ہیں.۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

2 فصلیں

گنا

علامات

کیڑے پتوں کے نیچے پوئے جاتے ہیں جہاں وہ پودے کا رس چوستے ہیں۔ یہ پہلے پتوں کو پیلا کرنے کا سبب بنتا ہے اور پھر خشک کرنے کا۔ بیماری کی کم شدد میں، پتوں کی سطح پر پیلے جوڑ ظاہر ہوتے ہیں۔ ضیائی تالیف کا عمل کم ہو جاتا ہے جس سے پودا مرجھا جاتا ہے۔ ٹڈے اپنے اندر ایک میٹھا مادہ چھپائے ہوئے ہوتے ہیں جس کو پت رس کہتے ہیں جو پتوں کو ڈھانپتا ہے۔ یہ موقع پرست پھپھوندی کو کشش کرتی ہے جس کی نشوونما پتے کی اطراف کو سیاہ کر دیتی ہے۔ یہ ضیائی تالیف کو مزید کم کر دیتی ہے جس کے نتیجہ میں پیداواری نقصان ہوتا ہے۔ مکئی کے علاوہ، وہ گنے، باجرہ، چاول، جو، جئی، سورغم، باجرا اور جنگلی گھاسوں پر بھی آسانی سے حملہ کرتے ہیں.

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

بہت سارے طفیلی نما کیڑے انڈوں اور نمف پر حملہ کرتے ہیں۔ انڈے کے طفیلی نما کیڑے ٹیٹراسٹچس پیریلا، سیلونورس پیریلا، اونسرٹس پیریلا، او۔پیپیلینس اور ایگونیاسپس پیریلا پر مشتمل ہیں۔ لیسٹوڈرینس پیریلا، پیریلوکسینوز اومپیکٹس، کلوروڈرینس پیلیڈس، اپیریکینیا میلانولیکا نمف پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کیڑے کے شکار خور لیڈی برڈ کی متعدد اقسام پر مشتمل ہیں جیسے کوسینیلا سپٹمپنکٹاٹا، سی۔انڈیسمپنکٹاٹا، چیلومینس سیکسمیکولاٹا، برومس سچورالس۔ نمبوا بسیپنکٹاٹا، گونیوپٹوریکس پوسانا انڈے کے شکار خور ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں. میلاتھین یا پیراتھین-میتھائل رکھنے والی مصنوعات اس کیڑے کے خلاف مؤثر ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان پیریلا پرپوسیلا کے بولغوں کی وجہ سے ہوتا ہے، یہ پودے کا بہت چست کیڑا ہے جو سارا سال کھاتا رہتا ہے ایک کھیت سے دوسرے کھت تک ہجرت بھی کر سکتا ہے اور بہت زیادہ نقصان کا سبب بنتا ہے۔ بالغ سبزی مائل سے سٹرا رنگ کے ہوتے ہیں اور 7-8 ملی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ یہ عام طور پر غول پسندی سے پودوں کو کھاتے ہیں اور جب ان کو چھیڑا جائے تو بآسانی چھلانگ لگا دیتے ہیں۔ ان کی نوک دار تھوتھنی ان کے منہ کے حصوں کو چھپاتی ہے جس کو یہ پودوں میں چھبوتے ہیں ٹشوز کو چوستے ہیں۔ نمی کا زیادہ تناسب اور پودے کی تیزی سے بڑھوتری کیڑے کے پھیلاؤ کی حمایت کرتی ہے، مثال کے طور پر بھاری مقدار میں کھادوں کا استعمال۔ زیادہ آبپاشی اور بارش کا موسم بھی اس کی افزائش میں معاونت کرتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • کیڑے کی علامات کے لئے باقاعدگی سے کھیت کا مشاہدہ کیجیئے۔
  • کٹائی کے بعد متاثرہ پودے کو ہٹا دیں اور دفن کر دیں۔
  • وسیع پیمانے پر کیڑے مار ادویات کا استعمال نہ کریں کیونکہ یہ منفی طور پر فائدہ مند کیڑوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں