بینگن

کپاس کا سرخ کیڑا

Dysdercus cingulatus

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • کپاس کے ڈوڈے کو نقصان اور ان کا قبل از کھلنا اور ان کا گرنا واقع ہوتا ہے۔
  • کپاس کے فائبر کم ہو جاتے ہیں۔
  • جرثوموں سے نقصان ٹشوز کو متاثر کرتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


بینگن

علامات

مادہ اور نر دونوں پھولوں کے شگوفوں اور کپاس کے کھلے یا بند ڈوڈوں کو کھاتے ہیں۔ یہ فائبر میں سوراخ کرتے ہیں اور بیجوں کو کھاتے ہیں۔ ٹشوز کو نقصان جرثوموں سے ہوتا ہے جو ڈوڈوں کے سڑنے اور بدنما ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ ڈوڈوں کا بدنما، ان کا قبل از وقت کھلنا اور جلدی گرنا عام ہوتا ہے۔ دیگر علامات میں کم تیل کے مواد کے ساتھ چھوٹے بیجوں، فائبر کا کم ہونا اور بیجوں کے بڑھنے کی شرح کا کم ہونا ہے۔ بیج بونے کے لیے قابل نہیں رہتے۔ ڈی۔ سنگولیٹس ایک پودے کے لیے محدود نہیں ہوتا اور یہ چھوٹے ڈوڈوں پر پھیل سکتے ہیں۔ متاثرہ لنٹ ہونے کی وجہ سے زیادہ کثرت میعار کو بہت حد تک متاثر کرتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

نیم تیل کے ساتھ فولیئر سپرے ان کیڑوں کے خلاف مؤثر ثابت ہوا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حفاظتی تدابیر اور حیاتیاتی علاج کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کلوروپیرفوس، اسفنولریٹ یا انڈوکسکرب پر مبنی کیڑے مار دوا کا استعمال کرنا بھی گلابی بول ورم کے خلاف کام کرتا ہے اور یہ کپاس کے سرخ کیڑے کی آبادی کو بھی کم کرتا ہے۔ تاہم، ان کی بعد میں زیادہ آبادی ہونے پر کیمیائی کنٹرول اکثر زیادہ موثر نہیں ہوتا کیونکہ کٹائی کے دوران ڈوڈوں پر فضلہ باقی رہتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان ڈیسڈرکس سنگولیٹس کے مادہ اور نر سے ہوتا ہے۔ بڑے کیڑے 12 سے 13 ملی میٹر لمبے اور سرخ- مالٹے رنگ کے ہوتے ہیں۔ ان کا سر سفید گردن کے ساتھ سرخ، ان کا پیٹ کالا اور ان کے پنکھوں پر دو سیاہ دھبے ہوتے ہیں۔ نر مادہ سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ مادہ ہوسٹ پودوں کے قریب مٹی میں 130 پیلے انڈے دیتی ہیں۔ 7 سے 8 دنوں کے بعد انڈوں سے بچے نکلتے ہیں اور یہ کپاس کے پودوں کو کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بھی سرخ ہوتے ہیں اور ان کے پیٹ پر 3 سیاہ دھبے اور سفید دھبوں کی 3 جوڑی ہوتی ہے۔ ان کی نشوونما کا دورانیہ موسمی حالات پر منحصر ہوتے ہوئے50 سے 90 دنوں کا ہوتا ہے۔ جب ڈوڈے کھلے ہوں تو ان کیڑوں کی زیادہ آبادی موسم کے آخر میں ہوتی ہے۔ متبادل ہوسٹ میں اوکرا، ہبیسکس اور سیٹرس شامل ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • کیڑے کی علامات کے لئے کھیتوں معائنہ کریں۔
  • اگر آبادی کم ہو تو، کیڑوں کو ہاتھ سے اٹھائیں۔
  • متبادل ہوسٹ جیسا کہ بومبکس درخت اور ملویسیا خاندان کے دیگر جنگلی پودوں کو ہٹا دیں۔
  • پھندا نما فصلیں جیسے بھنڈی بوئیں اور کیڑوں کو پکڑیں۔
  • نم دار پھندا نما بیجوں کو کھیت میں مختلف جگہوں پر لٹکا دیں جہاں کیڑے جمع ہوتے ہوں۔
  • کیڑے میں مزاہمت کو بڑھنے سے روکنے کے لئے کیڑے مار ادویات کے استعمال کو کنٹرول کریں۔
  • کپاس کے ڈوڈوں کھلنے کو ساتھ ہی چُن لیں۔
  • کپاس کے کھڑے ہوئے پودوں کو کپاس توڑنے کے ساتھ ہی ہٹا دیں ور تلف کردیں۔
  • دبے ہوئے انڈوں کو سورج کی روشنی اور شکار خوروں کے سامنے لانے کے لئے گہرا ہل چلائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں