چاول

چاول کا ایشیائی کیڑا

Chilo suppressalis

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • تخمی پودے اکثر نرسری میں مر جاتے ہیں۔
  • پتوں کے خولوں، پتوں اور شاخوں پر کیڑے کے پلنے سے نقصان پہنچتا ہے۔
  • چھوٹے پودے مرجھا جاتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

پودے کے بڑھنے کے دوران ( اکثر نرسری میں)، مرض کا حملہ چھوٹے پودوں کے مرجھانے اور نشوونما پانے والی جگہوں کے مرجھانے سے پہچانا جاتا ہے اور اس علامت کو مردہ دل کہتے ہیں۔ بڑے پودوں میں، چھوٹی سنڈی پتوں میں سوراخ بناتی ہے، خاص طور پر پتوں کے خولوں میں ۔ بڑی سنڈی بین العقدین کی بنیاد پر سوراخ بناتی ہیں اور پودے کے اندر داخل ہو جاتی ہیں اور نرم رگ دار ٹیشوز پر پلتی ہیں، بعض اوقات ان کو مکمل طور خالی کر دیتی ہیں۔ ان پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور ان پودوں کے پتے لا سبز ہوجاتے ہیں جو بعد میں سوکھ اور مڑ کر گر جاتے ہیں۔ گچھے میں اناج مکمل طور پر بھری نہیں ہوتی، اور اس حالت کو سفید سر کہتے ہیں۔ ایک سنڈی متعدد پودوں کو تباہ کر سکتی ہے اور زیادہ تعداد 100 فیصد فصل کو تباہ کر سکتی ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

پیراتھریسیا کلیریپلپیس اور ایریبورس سینیکس کے طفیلی بھڑ کو خارج کرنا کچھ ممالک میں کیڑوں کی آبادی کو محدود اور ان کے نقصان کو کم کرنے کے لیے مفید ہے۔ شکار خور میں مکڑی کی کچھ اقسام شامل ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ اگر کیڑے مار دوا کی ضرورت ہو تو کلورنٹرینیلیپرول پر مبنی مصنوعات کا چھڑکاؤ کریں۔ پودے لگاتے وقت نشوونما کےدوران کیڑے مار ادویات کے ذرات کا استعمال انفیکشن کو کم کرتا ہے۔ کیڑے کو ابتدائی علامات میں تشخیص کرنا چاہئے، جب تک کہ کاشت کاری کے لیے مفید نہ ہو۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان چاول کے ایشیائی کیڑے کیلو سوپریسیلیز سے ہوتی ہے۔ یہ عام طور ہر جنوبی ایشیا پر پایا جاتا ہے اور ایک سال میں اس کی دو نسلیں ہوتی ہیں۔ لاروا اندرونی ٹیشوز کو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے ۔ جبکہ بڑا لاروا بیرونی رس پر پلتا ہے۔ چاول کے علاوہ یہ سورگھم پر حملہ کرتا ہے اور جنگلی گھاس کی کچھ اقسام پر بھی حملہ کرتا ہے۔ سنڈی جڑوں اور بھوسے میں سردیاں گزارتی ہیں اور شدید سردی میں زندہ رہ سکتی ہے۔ مادہ پتوں کے نیچے اور عموما بنیادی رگ کے ساتھ بھوری رطوبت کے ساتھ ڈھانپے ہوئے متعدد کچھوں میں 300 انڈے دیتی ہے۔ انڈے سے بچے نکلنے کے بعد، سنڈی پتے کی اوپری سطح کو کھانا شورع کر دیتی ہے اور بعد میں پتے کے خول میں سوراخ کر دیتی ہے، جو بعد میں پتون کو پیلا کر دیتی ہے اور پتے مرجھا جاتے ہیں۔ جب یہ شاخ تک پہنچ جاتی ہے تو یہ اس کو مکمل طور پر خالی کر دیتی ہے اور ایک وقت میں ایک بین العقدین سے گزرتی ہوئے متعدد بین العقدین سے گزر جاتی ہے۔ سیلیکا کے زیادہ مواد والے پودے سنڈی کے کھانے اور اس کے پلنے کے عمل کے دوران دخل انداز ہو سکتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر آپ کے علاقے میں موجود ہوں تو مزاحمتی یا متحمل اقسام کا استعمال کریں۔
  • زیادہ سیلیکا کے مواد والے پودوں کو لگایئں کہ یہ سنڈی کے پلنے اور سوراخ کرنے کو کم کرتے ہیں۔
  • چاول کی فصل ( سورگھم) کے قریب متبادل ہوسٹ پودوں کو لگانے سے گریز کریں۔
  • موسم میں کیروں کی زیادہ تعداد کو روکنے کے لیے پودں کو جلد از جلد لگایئں یا جلدی اگنے والے پودوں کا استعمال کریں۔
  • جلدی علامات کو دیکھنے کے لیے کھیت کی نگرانی کریں۔
  • کیڑوں کو ڈبونے کے لیے وقفے وقفے سے کھیت کو پانی سے بھر دیں۔
  • کٹائی کے بعد بھوسے اور باقی رہ جانے والی جڑوں کو دفنا نے اور اگلے موسم میں کیڑوں کو روکنے کے لیے ہل چلایئں۔
  • علاقے میں کیڑوں کے دور حیات کو توڑنے کے لیے پودوں کو دیگر پودوں کے ساتھ ہم وقت سازی کے عمل سے لگایئں۔
  • کیڑے مار دوا کو اس انداز سے استعمال کریں کہ قدرتی دشمن برقرار رہیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں