بند گوبھی

الماس پُشت پروانہ

Plutella xylostella

کیڑا

لب لباب

  • کیٹر پلر پودوں کے پتوں پر کھانے کے عمل سے چھوٹے سوراخ کرتے ہیں جو اکثر پتے کی جلد پر نشان چھوڑ جاتے ہیں۔
  • پھول اور اندرونی پودوں کو کھا کر یہ کیڑے ان پودوں کو زہریلا بنا دیتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

3 فصلیں
بند گوبھی
کنولا
گوبھی

بند گوبھی

علامات

الماس پُشت پروانہ عام طور پر ایک غیر اہم کیڑا ہے۔ تاہم، زیادہ آبادی کی صورت میں یہ گوبھی کی فصلوں میں بہت حد تک نقصان کر سکتے ہیں۔ نقصان سنڈی سے جو پتوں کے ٹشوز میں سوراخ یا پتوں کے کناروں کی نچلی سطح پر سوراخ کرنے والی سے ہوتی ہے۔ بے ترتیب دھبے نمودار ہوتے ہیں ( عام طور پر پتے کی اوپری جلد) باقی رہ جاتی ہے، جس سے سوراخ ہو جاتے ہیں۔ بڑی سنڈی بہت خطرناک ہوتی ہے اور زیادہ آبادی کی صورت میں یہ پورے پتے کو کھا جاتی ہیں، سوائے رگوں کے (پتے کے ڈھانچا بن جاتا ہے)۔ پھُولَک پر سنڈی کی موجودگی بروکولی یا کولی فلاور میں سروں کے بننے کو متاثر کر دیتی ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

الماس پُشت پروانہ کے دشمنوں میں طفیلی بھڑ ڈائیڈیگما انسولیئر، اومیزس سوکولوسکی، مائیکروپیلٹز پلوٹولائے، ڈائیڈرومس سبٹیلیکورنس اور کوٹیسیا پلوٹیلایا شامل ہیں۔ طفیلی بھڑ کے علاوہ، انٹوموپیتھوجینک پھپھوندی یا نوکلیئر پولی ہیڈروسس وائرس پر مبنی محلول آبادی کو قابو کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بیسیلس تھورنگینجینس پر مبنی کیڑے مار دوا کے محلول بھی بہت موثر ہیں اگرچہ مزاحمت پیدا کرنے کو روکنے کے لیے مصنوعات کی گردش کی تجویز دی گئی ہے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مبنی مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کیڑے مار دوا کے خلاف مزاحمت بہت وسیع ہے، اور اس میں مصنوعات کی مختلف اقسام ( جس میں حیاتیاتی اقسام) بھی شامل ہیں، اس لئے زود اثر اجزاء کی بہت زیادہ تجویز دی گئی ہے۔ پیریتھرئیڈز پر مبنی مصنوعات 80 کی دہائی میں بہت زیادہ استعمال ہونے کے بعد اب ناکام ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان الماس پُشت پروانہ، پلوٹیلا ایکسلوسٹیلا کی سنڈی سے ہوتا ہے۔ اس کا اہم میزبان براسیکا کے خاندان جس میں بروکولی، گوبھی، کولی فلاور، مولی، اور شلجم کے ساتھ ساتھ گھاس بھی شامل ہے۔ بڑے کیڑے چھوٹے اور نازک ہوتے ہیں، تقریبا 6 ملی میٹر اور ان کے سر پر ایک نمایاں انٹینا بھی ہوتا ہے۔ اس کا جسم گہرا بھورا اور اس کے جسم پر ہلکی بھوری لکیریں ہوتی ہیں۔ یہ اچھے ہوا باز نہی ہوتے پھر بھی یہ ہو ا کے ذریعے دور تک منتقل ہو جاتے ہیں۔ ایک مادہ ایک پتے کے نیچے 150 انڈے دیتی ہیں، عام طور پر آٹھ کے گروپ میں اور پتوں کی رگوں کے نزدیک دیتی ہیں۔ جوان سنڈی میں پتوں میں سوراخ کر کے کھانے کی عادت ہوتی ہے جبکہ بڑی سنڈی پتے کی نچلی سطح کو کھاتی ہے، جس سے بےترتیب دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ بارش جوان سنڈی کے لیے فنا پذیری کے ایک اہم عنصر کے طور پر پہچانی گئی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مزاحمتی اقسام جیسا کہ ساگ، شلجم اور گوبھی کا انتخاب کریں۔
  • چمک دار اقسام کا انتخاب کریں عام چپچپی جلد ( سرمئی سز کی بجائے سبز ) والی، کہ یہ کیڑے کے خلاف مزاحمت ظاہر کرتی ہیں۔
  • اس بات کا خیال رکھیں کہ پودے لگانے سے پہلے پودے کیڑے مکوڑوں سے پاک ہوں۔
  • سنڈی کی موجودگی یا نقصان کے لیے کھیتوں کا معائنہ کریں ( 3 پودوں کے لیے 1 سنڈی یا ایک پودے کے لیے ایک سوراخ)۔
  • بڑے کیڑوں کو پکڑنے کے لیے فیرومون پھندوں کا استعمال کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو اوپر سے چھڑکاؤ والی آبپاشی کریں کہ یہ مصنوعی بارش ہے۔
  • غیر میزبان پودوں کے لیے فصل کی گردش کروائیں۔
  • دیگر خاندانوں سے فصلوں کے ساتھ فصل کی زرعی گردش کروائیں۔
  • کٹائی کے بعد فصل کے فضلے کو ختم کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں