کپاس

کپاس کے پتے کا سوراخ کار

Bucculatrix thurberiella

کیڑا

لب لباب

  • نو عمر سنڈیاں پتوں میں اندر سے کانیں بناتی ہیں، جس سے سفید یا خاکستری، سرپینٹائن سرنگیں بن جاتی ہیں۔
  • جب یہ بڑی ہو جاتی ہیں تو ان کانوں سے باہر نکل جاتی ہیں اور نچلے یا اوپر کے برادمے کے حصوصں کو چبا جاتی ہیں، جس سے روشن دان بن جاتے ہیں۔
  • بھاری ابتلا والے پتوں میں صرف نسوں کا جال باقی رہ جاتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

کپاس

علامات

زیادہ تر نقصان پودوں کے اوپری تہائی حصے کو ہوتا ہے۔ سب سے نو عمر سنڈیاں پتوں کے اندر سے کانیں بناتی ہیں، جن سے سفید یا خاکستری، سرپینٹائن سرنگیں بنتی ہیں۔ جب یہ بڑی ہو جاتی ہیں تو ان کانوں سے نکل جاتی ہیں اور پتوں کی سطح کے اوپر رہتی ہیں جبکہ اس دوران یہ نچلے اور اوپری برادموں کے حصوں کو چبا جاتی ہیں۔ اس سے پتوں میں ہلکے بھورے رنگ کے روشن دان بن جاتے ہیں جو کبھی کبھار خشک ہو کر گر جاتے ہیں اور پیچھے بے وضع سوراخ رہ جاتے ہیں۔ سنگین صورتوں میں، پودوں میں پت جھڑ کی وجہ سے ڈوڈے وقت سے پہلے کھل جاتے ہیں یا مربعے ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں اور ڈوڈے چھوٹے رہ جاتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

شکار خور، جیسے کہ اوریس نوع کی کچھ سنڈیاں، کریسوپا اور کولوپس اور ہپوڈامیا کے بالغان کو کھیت میں بی۔ تھربیریلا کی سنڈیوں کو کھاتے دیکھا گیا۔ لیبارٹری کے اندر دیگر شکار خور جیسے کہ جینیرا جیوکورس، سینیا اور زیلس اور بالغان اور نوع نوبس کی سنڈیوں کو کپاس کے پتوں کے سوراخ کار کو کھاتے دیکھا گیا ہے۔ یہ نہایت اہم ہے کہ وسیع درجے کی حشرات کش ادویات کو استعمال نہ کیا جائے تاکہ ان مفید حشرات کی آبادیوں کو برقرار رکھا جا سکے۔ نامیاتی طور پر اگائی گئی کپاس پر استعمال کیلئے اسپینوساڈ کا اسپرے بھی قابل قبول ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ کپاس کے پتے کے سوراخ کار کے خلاف کئی حشرات کش فارمولیشنز استعمال کی جا سکتی ہیں اور علاج میں سنڈیوں کے آخری مراحل کو ہدف بنانا چاہیئے کیونکہ نو عمر مراحل پتوں کے اندر محفوظ ہوتے ہیں۔ فعال اجزاء کی کچھ امثال یہ ہیں: میتھائل پیراتھیون، میلاتھیون، ڈائی میتھیوایٹ اور میتھائل پیراتھیون کے ساتھ اینڈرن کا مکسچر۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات کپاس کے پتوں کے سوراخ کار، بکیولاٹرکس تھربیریلا کی سنڈیوں کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ پروانوں کی وسعت پر 7-9 ملی میٹر ہوتی ہے۔ اگلے پر سفید ہوتے ہیں مگر پر کی جڑ سے وسط کے آگے تک کا حاشیہ سیاہی مائل ہوتا ہے۔ پچھلے پر بے چمک سفیدی مائل ہوتے ہیں۔ سنڈیاں کپاس کے پتوں اور کچھ جنگلی رشتہ داروں سے غذائیت حاصل کرتی ہیں مثلاً تھربیریا تھیسپوسیوائیڈز۔ نو عمر سنڈیاں چپٹی، پیلی سے نارنجی ہوتی ہیں جو پتوں میں سوراخ کرتی ہیں اور پتے کی سطحوں کے درمیان سرنگ بناتی ہیں۔ پرانی سنڈیاں اندرونی بافتوں سے نکل جاتی ہیں اور اوپری یا نچلی سطح کو کھانا شروع کر دیتی ہیں۔ جب اس مرحلے کی خوراک حاصل کرنی سرگرمیاں ختم ہو جاتی ہیں تو سنڈی پتے کے نچلے میں کسی معمولی سے نشیب میں ایک چھوٹا سا دائرے نما ریشمی اوٹ بنتی ہیں۔ ابتلاء کی سنگین صورتوں میں، پتے ڈھانچوں میں تبدیل ہو سکتے ہیں اور پت جھڑ بھی ہو سکتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • آبادیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے فیرومون کے پھندے استعمال کریں۔
  • اوپر موجود پتوں کی سطح پر سنڈیوں کی موجودگی کیلئے کھیتوں کو مانیٹر کریں۔
  • حشرات کش ادویات کے معقول استعمال کو یقینی بنائیں کیونکہ یہ مفید حشرات کو متاثر کر سکتے ہیں۔
  • ابتلاء کے اوج سے بچنے کیلئے جلدی کٹائی کر لیں۔
  • سردیوں میں زندہ رہنے والی آبادیوں کو کم کرنے میں مدد کیلئے کھیتوں میں ہل چلائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں