چاول

چاول کے خوشہ کو کاٹنے والی سنڈی

Mythimna separata

کیڑا

لب لباب

  • سنڈی پتوں کی نوکوں، کناروں اور بعض اوقات پورے پتے کو کھا جاتی ہے۔ ڈھنٹل بنیاد سے کٹ جاتے ہیں۔ پودوں پر ظہری لکیروں کے ساتھ گھاس جیسے سبز لاروے نظر آتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

چاول

علامات

علامات میں پتوں کی نوکوں یا پتوں کے کناروں پر نقصان اور بعض اوقات بین العقدیں ( پتے کا ڈھانچہ) باقی رہ جانا شامل ہے۔ زیادہ کثرت میں ، بڑی سنڈی پورے پتوں کو ختم کر دیتی ہے اور بنیاد سے پورے پودوں کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ ایم۔ سپیریٹا کی خصوصیت میں ڈنٹھل کا بنیاد سے کٹنا اور باقی رہ جانے والوں کا گرنا شامل ہے۔ پودوں پر ظہری لکیروں کے ساتھ گھاس جیسے سبز لاروے نظر آتے ہیں۔ نقصان اکثر فصل کے ایک حصے پر ہوتا ہے۔ آغاز میں جب سنڈی گروہ کی شکل میں فصلوں کے درمیان پھیلتی ہے اسی وقت بہت سی فصلیں متاثر ہوتی ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

کوڑیسیا روفیکرس اور ایپترہمیلس پرنیرے کے خلاف زیادہ زحمت دیکھانے والے بھڑ فصلوں میں کامیابی سے لاگو کر دیے گئے ہیں، فائدہ مند کیڑے ان نقصان دہ کیڑوں کے انڈے میں اپنے انڈے دیتے اور آہستہ انکو ختم کر دیتے ہیں۔ اہم آبپاشی کے طریقوں میں سنڈی کو ختم کرنے کے لیے جب ان کی تعداد کم ہو تو پانی کی سطح کو بڑھانا شامل ہے۔ زیادہ آبپاشی ایل۔ سپیریتا کی سنڈی کو پودے سے پودے تک کے پھیلاؤ محدود کر دیتا ہے۔ زیادہ پانی والی فصلوں میں بطخ سنڈی کی آبادی کو قابو کرنے میں مدد دیتی ہے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ کیڑؤں کو ایک فصل سے دوسری فصل مٰں جانے سے روکنے کے لیے، سائپرمیتھرن کے ساتھ متاثرہ فصلوں کے کناروں پر سپرے کریں۔ اگر سنڈی کی زیادہ کثرت ہو تو، کیمائی سپرے بہت ضروری ہے۔ سیائپرمیتھرن @ 1 ملی لیٹر/ 1 لیٹر پانی مل کر سپرے کے کی تضوریز دی گئی ہے۔ سپرے کرنے کا بہترین وقت دن کے بعد کا حصہ ہے۔ کاربائل یا ترائی کلورفون کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان چاول کی نوک کو کاٹنے والی سنڈی میتھیمنا سپیریٹا سے ہوتا ہے۔ بڑی سنڈی کے تیز سرمئی یا سرخ پیلے رنگت کے ساتھ سرمئی پیلے چار پنکھ ہوتے ہیں اور ان پر متعدد چھوٹے دھبے ہوتے ہیں۔ مادہ پتوں پر گول سبز سفید ست سفید انڈے دیتی ہے جو بغیر ڈھنپے یا کالی پرت سے ڈھنپے ہوتے ہیں۔ پودوں پر ظہری لکیروں کے ساتھ گھاس جیسے سبز لاروے نظر آتے ہیں اور نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔ زیادہ بارشوں کے ساتھ خشک سالی بڑی سنڈی کو فروغ دیتی ہے اور بیض اندازی کے دورانیہ کو بڑھاتی ہے اور اندوں سے بچے نکلنے کے دورانیہ بھی بڑھا دیتی ہے۔ نائٹروجن کی کھاد پودے کی نشوونما کو بہتر بناتی ہے اور اس سے لاروا بقا اور خوراک کا سبب بنتا ہے۔ متبادل ہوسٹ میں ، دیگر میں سے گندم، مکئی، جو، سورگھم، گنا، کپاس، بانس، تمباکو، شکر قندی اور براسیکا کی کچھ نسلیں شامل ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • زیادہ ٹلرنگ والی اقسام ، اگر دستیاب ہوں تو ان کو لگائیں۔
  • علامات اور ایم۔
  • سپیریٹا کی موجودگی کو دیکھنے کے لیے فصل کا معائنہ کریں۔
  • انڈوں اور لاروا کو ہاتھ سے پکڑیں اور ان کو تلف کر دیں۔گھاس کو چیک کریں کہ یہ بھی متبادل ہوسٹ ہے۔
  • کھاد کا مناسب استعمال کریں کہ یہ جراثیم کو فروغ دیتی ہے۔
  • لاروا کو دوسرے کھیتوں میں جانے سے روکنے کے لئے رکاوٹیں پیدا کریں (مثال کے طور پر کھڈے)۔
  • گڑھے یا مورچے کھودیں اور ان کو پتوں یا راکھ سے ڈھانپ دیں تاکہ سُنڈیاں ادھر ہی رہیں۔
  • سُنڈیوں کو رکھنے کے لئے کھیت کے ارد گرد شاخیں رکھیں۔
  • لاروا کو ڈبونے یا ان کو پودوں کے اوپر آنے کے لئے کیاریوں کو پانی سے بھر دیں، جہاں ان کو کیڑے مار ادویات سے مارا جا سکتا ہے۔
  • غیر حساس فصلوں کے ساتھ زرعی گردش کروائیں لیکن مثال کے طور پر گندم یا مکئی سے گریز کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں