Deois flavopicta
کیڑا
بچے اور بالغ دونوں پودوں کا جوس چوس کر اور ان میں زہر داخل کر کے نقصان پہنچاتے اور کمزور کرتے ہیں جو سیپ کی گردش کو روکتا ہے۔ مکئی میں صرف بالغ نقصان کا سبب بنتے ہیں، پتے نکلنے کے فوراُ بعد ان پر حملہ کرتے ہیں، اکژ ان کو مار دیتے ہیں۔ دس دنوں تک کے پودے انتہائی حساس ہوتے ہیں اور اس مرحلے کے دوران تین سے چار لیف ہوپر لا سبزیت اور پتوں کے مڑنے یا موت کا سبب بنتے ہیں۔ پرانے پتے (17 دن یا اس سے زائد) جارحیت کے خلاف زیادہ مزاحمت رکھتے ہیں۔ عام طور پر، جب ڈیمیرارا فراگ ہوپر کی آبادی قابو میں ہوتی ہے تو یہ دوبارہ اچھی طرح بحال ہو جاتے ہیں۔
انڈوں سے بچے نکلنےکا دورانیہ رات میں درجہ حرارت کم اور انڈوں کا لمبے عرصے تک ٹھنڈے درجہ حرارت میں رہنے سے بڑھ جاتا ہے۔ اور یہ جلد انڈوں میں سے بچوں کا نکلنا کیڑوں کی آبادی کو کم کرتا ہے۔
اگر دستیاب ہو تو حفاظتی تدابیر اور حیاتیاتی علاج کے ساتھ ایک مربوط کنٹرول کے پروگرام پر غور کریں۔ ڈیویس فلیوپیسٹا کے حملے سے بچنے کے لیے فصل کے بیجوں کا کیڑے مار دوا ( کاربوفوران، کابوسلفین، تھیوڈیکرب) کے ساتھ علاج کریں۔
ڈیمیرارا فراگ ہوپر جس کو سپیٹل بگ بھی کہا جاتا ہے ایک کیڑا ہے جو چاول اور مکئی سمیت متعدد فصلوں کو نقصان کا سبب بنتا ہے۔ مادہ ہوسٹ پودے کے قریب مٹی میں انڈے دیتی ہے۔ نمف بننے کے بعد مٹی کے قریب جڑوں اور شاخوں کو کھانا شروع کر دیتی ہے۔ یہ "سپیٹل ماس" بناتے ہیں جو ایک سفید فوم نما مائع ہوتا ہے جو ان کی اپنی رطوبت سے بننے والے بلبلوں سے بنتا ہے۔ سپیٹل ماس اس جگہ نمف کا پودے کو کھانے کا ثبوت ہے۔ کھیت کے اندر یا ارد گرد متشبہ گھاس (براچیریا یا ایکسونوپس کی اقسام) آبادیوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ یہ ان پودوں کی طرف کھینچے آتے ہیں اور اپنے لائف سائیکل کی معاونت کے لیے ان کو متبادل ہوسٹ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔