پپیتا

پپیتے کے پھل کی مکھی

Toxotrypana curvicauda

کیڑا

لب لباب

  • پھل کی پنکچر شدہ جلد شیرے کو قطرسے خارج کرتی ہے جو صاف طور پر سبز گہرے رنگ سے مختلف نظر آتا ہے۔
  • سنڈیاں گودے میں سرنگیں بنا کر بیج کے گڑھے تک پہنچ جاتے ہیں اور نشونما پاتے بیجوں سے غذا حاصل کرتے ہیں۔
  • وسیع پیمانے پر ہونے والا نقصان پھل کے گودے کے سڑنے اور سڑنے کے عمل کا سبب بنتا ہے۔
  • پھل کی سطح زرد رنگ کی بدرنگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور کھرنڈ زدہ یا گڑھے دار ہو سکتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

پپیتا

علامات

مادائیں بیحد نو عمر یا نو عمر پھلوں پر متعدد انڈے دیتی ہیں۔ پنکچر شدہ جلد شیرے کے قطرے خارج کرتی ہے جو گہرے سبز پھل کے غلافوں سے واضح طور پر مختلف نظر آتے ہیں۔ سنڈیاں انڈوں سے نکل سے کر گودے میں سرنگیں کھودتے ہوئے بیج کے جوف تک جا پہنچتی ہیں اور نشوونما پاتے بیجوں کو غذا بناتی ہیں۔ اخراج کے سوراخ پھل کی سطح پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ وسیع پیمانے پر سرنگین کھودنا گودے کے سڑنے کا نتیجہ بنتا ہے جو بھورے اور کبھی کبھار سیاہ زخموں کے بطور نظر آتا ہے جیسے جیسے یہ سڑتا ہے۔ پھل آگے چل کر بدبو چھوڑنے لگتے ہیں اور جوس نما شے ان سے رسنے لگتی ہے۔ چھلکا پیلا پڑ جاتا ہے اور کھرنڈ زدہ یا دھبے دار ہو جاتا ہے۔ پھل قبل از وقت پک کر گر سکتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

طفیلی بھڑ ڈوریکٹوبرایکون ٹوکسوٹرائی پانے میں قابو کرنے کی قابلیت ہو سکتی ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اس مکھی کے خلاف کوئی حشرات کش دوائی موثر معلوم نہیں ہوتی۔ حشرات کش دوائی پر مبنی پھندے (مثلاً میلاتھیون یا ڈیلٹامیتھرن) کو مخصوص چارے کے ساتھ ملا کر (نر اور ماداؤں کیلئے) جانچا جا رہا ہے۔ پھلوں کو ایتھائلین برومائیڈ کی گرم بھانپ سے ٹریٹ کر کہ پپیتے کی پھل مکھی کو مارا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات مکھی ٹوکسوٹرائی پانا کرویکاؤڈا کی وجہ سے ہوتی ہیں جو اپنے انڈے چھوٹے سبز پپیتے کے پھلوں میں دیتی ہے۔ بالغان کو عموماً غلط فہمی میں بھڑ سمجھا جاتا ہے کیونکہ ان کا رنگ، حجم اور رویہ بھڑوں جیسا ہی ہوتا ہے۔ ان کا جسم زرد مائل ہوتا ہے اور جسم پر سیاہ نشانات ہوتے ہیں جو تناسب کے ساتھ سینے پر موجود ہوتے ہیں۔ ماداؤں کا شکم لمبا، پتلا ہوتا ہے جس کے ساتھ ایک دراز، مڑا ہوا بیض ریزی کا عضو ہوتا ہے جس کی لمبائی جسم سے زیادہ ہوتی ہے۔ سنڈیاں سفید اور دبلی ہوتی ہیں جبکہ ان کی لمبائی تقریباً 13 سے 15 ملی میٹر ہوتی ہے۔ ہر پھل کئی سنڈیوں سے ابتلا کا شکار ہو سکتا ہے اور کٹائی کے بعد علامات کا مظاہرہ کر سکتا ہے۔ پھل کو ہونے والا نقصان بارش کا موسم ختم ہونے کے بعد سے زیادہ ہوتا ہے۔ پپیتے کے پھل مکھی امریکی بر اعظم کے مُنطقَہ حارہ اور نیم مُنطقَہ حارہ کے علاقوں میں ایک اہم کیڑا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • مکھی کی آبادی مانیٹر کرنے کیلئے نقصان کو مانیٹر کریں اور فیرومون کے پھندے انسٹال کریں۔
  • پھلوں کو ڈھکنے کیلئے اور انڈے دینے میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے (بیگنگ) کاغذی بیگوں کا استعمال کریں۔
  • کھیت کو گرے ہوئے اور قبل از وقت بالغ ہونے والے ہوئے پکے ہوئے پھلوں سے پاک کریں۔
  • ابتلا زدہ نو عمر پھلوں کو چن کر تباہ کر دیں۔
  • مکھیوں کو لبھانے کیلئے کھیت کے اردگرد پھانسنے والی فصلیں استعمال کریں۔
  • بدترین نقصان سے بچنے کیلئے جلدی کٹائی کریں۔
  • پھلوں کو 13 سے 16 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ذخیرہ کریں۔
  • درختوں کے آس پاس ہل چلانا زمین میں نشوونما پانے والے بالغان کو ظاہر ہونے سے پہلے ہی مار دیتا ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں