سٹرس

سٹرس کے برگ خور حشرات

Phyllocnistis citrella

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • پتے کی بدہیئتی - مڑا تڑا حلیہ۔
  • پتے کی سطح پر سفید یا خاکستری سرنگیں۔
  • ٹھہری ہوئی نشوونما۔
  • پھل کے سائز میں کمی۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

سٹرس

علامات

ابتلا نشوونما کے کسی بھی مرحلے پر ہو سکتا ہے اور عموماً نو عمر پتوں پر واضح ہوتا ہے۔ ابتدائی علامات میں بدہیئت، مڑے ہوئے یا چکردار پتے شامل ہیں جو اپنا سبز رنگ بہرحال برقرار رکھتے ہیں۔ ایک گہری نگاہ پتے کے دو برادموں کے درمیان سرپینٹائن سفید یا خاکستری کانوں کے نشانات واضح کرتی ہے۔ ایک باریک گہرے رنگ کی دھاری یا داغدار گہرے رنگ کی لکیر جو سنڈیوں کے فضلے کے مماثل ہوتی ہے، سرنگوں کے اندر دیکھی جا سکتی ہے، بالخصوص پتے کے نچلے حصے سے۔ سنڈیاں عموماً ان سرنگوں کے آخری دہانے پر پائی جاتی ہیں اور فی پتہ کئی سنڈیاں ہو سکتی ہیں۔ پتوں کو پہنچنے والا نقصان موقع پرست فطر یا بیکٹیریا کیلئے انفیکشن کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ شدید ابتلا کم تر ضیائی تالیف کی شرحوں کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ سے نشوونما رک سکتی ہے، پھلوں کا حجم کم اور معیار کم ہو سکتا ہے۔ شدید صورتوں میں، سٹرس برگ خور حشرات کا انفیکشن پورے درخت میں پت جھڑ پیدا کر سکتا ہے اور بالآخر نو عمر درختوں کی موت کا سبب بن سکتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

شکار خوروں میں نوع نیوروپٹورا کے سبز لیس ونگ کیڑے شامل ہیں۔ ایسی بہت سی طفیلی بھڑیں بھی موجود ہیں جو سٹرس کے برگ خور پتوں کی سنڈیوں کو اپنی غذا بناتی ہیں، ان میں نوع ٹیٹراسٹیکس شامل ہے۔ نامیاتی حشرات کش ادویات جن میں اسپینوساڈ، مچھلی کے تیل کے گوند کا صابن اور پونگامیا کا تیل برگی اسپرے کے بطور سٹرس کے برگ خور حشرات کے ابتلاء کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پروانوں کو پتوں پر انڈے دینے سے باز رکھنے کیلئے نیم کا تیل بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ سٹرس کے برگ خور حشرات کے ابتلاء کے خلاف حشرات کش ادویات مکمل طور پر مؤثر نہیں ہوتیں کیونکہ سنڈیوں کو پتوں کی پوست سے حفاظت حاصل ہوتی ہے۔ اگر حشرات کش ادویات درکار ہوں تو نظامی اور اتصالی مصنوعات استعمال کرنی چاہئیں جب بالغان فعال ہوں۔ بہت سی مصنوعات اسپرے کے طور پر بھی دستیاب ہیں، دیگر فارمولیشنز میں امیڈاکلورڈ، ابامیکٹن، ٹیبوفینوزائڈ، ایسیٹامیپریڈ، تھیامیتھوکسام، ڈائی فلوبینزورون یا اسپائن ٹورام پر مشتمل فارمولیشنز شامل ہیں۔ مصنوعی پائیریتھروائڈ فیملی کی حشرات کش ادویات کا استعمال بھی اس کیڑے کے خلاف کیا جاتا تھا۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات سٹرس برگ خور حشرات، فائلوکنسٹس سٹریلا کی سنڈیوں کی غذا حاصل کرنے کی سرگرمیوں کی وجہ سے ظاہر ہوتی ہیں۔ بالغان چھوٹے، بھورے مائل یا خاکستری پروانے ہوتے ہیں جن کے پر بہت زیادہ جھالروں والے ہوتے ہیں اور اگلے پر کے اوپر ایک مخصوص سیاہ دھبہ ہوتا ہے۔ یہ زیادہ تر صبح سے شام، علی الصبح اور رات کے سرد درجہ حرارتوں کے درمیان زیادہ فعال ہوتے ہیں۔ بہار میں، مادائیں پتوں کے نچلے حصے پر اپنے انڈے دیتی ہیں۔ انڈوں سے نکلنے والی سنڈیاں نیم شفاف سبز مائل یا پیلے رنگ کی ہوتی ہیں اور زیادہ تر پتوں سے ہی غذا حاصل کرتی ہیں اگرچہ پھلوں پر بھی حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ دو پتوں کے برادموں کے بیچ سرنگیں کھودتی ہیں جس کا نتیجہ امتیازی نقرئی، سرپینٹائن کانوں میں نکلتا ہے۔ سنڈیوں کے آخری مراحل میں، برگ خور کان سے نکلتا ہے اور پتے کے اپنے اوپر لپیٹ کر پیپوپا کے مرحلے میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہ سٹرس کا ایک اہم کیڑا ہے جو فی الحقیقت سٹرس پیدا کرنے والے تمام اہم علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ مزید برآں، اس کی وجہ سے دوسرے امراض جیسے کہ بیکٹیریل پت روگ کی اثرپذیری بڑھ جاتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • سٹرس کے برگ خور حشرات کیلئے مزاحم انواع منتخب کریں۔
  • بلی گوٹ ویڈ (اگریٹم کونیزوئیڈز) کو درختوں کے بیچ زمینی غلاف کے طور پر اگائیں۔
  • باغوں کو مرض کی علامات کیلئے باقاعدگی سے مانیٹر کریں، بالخصوص پتوں کے نچلے حصے کو۔
  • سردیوں میں گرے ہوئے پتوں کو اٹھا کر تباہ کر دیں تاکہ کیڑوں کو چھپنے کی جگہیں نہ مل سکیں۔
  • بھڑوں کو لبھانے اور آبادیوں کو مانیٹر کرنے کیلئے فیرومون کے پھندے استعمال کرٰں۔
  • ابتلا کی آبادیوں کے دوران نئی نشوونما کے ظاہر ہونے سے بچنے درختوں کو چھانٹ دیں۔
  • سکرز کو بھی اسی طرح چھانٹیں۔
  • مفید کیڑوں کو نقصان پہنچا سکنے والی حشرات کش ادویات کی زیادتی سے گریز کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں