دیگر

مشرقی پھل کا پتنگا

Grapholita molesta

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • نقصان سنڈی کے تنوں پر حملہ کرنے اور میزبان پودوں کے پھلوں پر حملہ کرنے سے ہوتا ہے۔
  • متاثرہ شاخوں کے پتے مرجھا جاتے ہیں، شاخ کے مردہ ہونے کی علامت ہوتی ہے۔
  • خارجی سوراخ پھلوں پر نمودار ہوتے ہیں، جو لاروا کے فضلہ اور گوند سے گھیرے ہوتے ہیں۔
  • موقعہ پرست مرض آور جراثیم سوراخ بنا سکتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

5 فصلیں
سیب
خوبانی
چیری
آڑو
مزید

دیگر

علامات

نقصان تنوں اور میزبان پودوں کے پھلوں پر حملہ ہونے سے ہوتا ہے۔ چھوٹی سنڈی بڑھتی ہوئی شاخوں میں سوراخ کرتی اور نیچے چلی جاتی ہے اور اندرونی ٹشوز کو کھاتی ہے۔ متاثرہ ٹہنیوں کے پتے مرجھا جاتے ہیں اور شاخ کی موت کی علامات ہوتی ہیں۔ جتنے زیادہ پتے مرجھائیں گے، سنڈی اتنا ہی اندر داخل ہو گی۔ ٹہنیاں سیاہ رنگ کی ہو جاتی ہیں یا ان کے پتے خشک ہو جاتے ہیں۔ بعد کی نسلیں پھلوں میں تنوں کے ذریعے داخل ہوتی ہیں اور گودے میں بے ترتیب سوراخ کرتی ہیں۔ باہر جانے والے سوراخ پھلوں پر دکھائی دیتے ہیں، جو سنڈٰی کے فضلے سے گھیرے ہوتے ہیں۔ موقعہ پرست پیتھوجن زخموں پر آباد ہو سکتے ہیں۔ پھل بدنما اور اگر بیماری شدید ہو تو گر جاتے ہیں۔ عام طور پر، سنڈی ایک ہی پھل کو کھاتی ہے اور پھل سے ٹہنی میں واپس نہیں جاتی ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

مشرقی پھل کے پتنگے کے خلاف ٹرائیکوگراما اور بریکونڈ بھڑ میکروسنٹریس اینسلیورس کی متعدد طفیلی بھڑیں استعما کی جا چکی ہیں۔ پھپھوندی اور بیکٹیریا کے مرض زا کی ایک صف، مثال کے طور پر بیوریا باسیانا اور بیسیلس تھرنجینس بھی موثر ہیں۔ انڈوں یا لاروا کے مختلف مراحل کے دوسرے طفیلیے جانے جاتے ہیں لیکن تجرباتی طور پر ان کی آزمائش نہیں کی گئی ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مبنی مربوط طریقہ پر غور کریں۔ استعمال کا وقت بہت اہم ہے اور اس کو درجہ حرارت اور کیڑوں کی آبادی کا تعین کرنے کے بعد استعمال کرنا ہوتا ہے۔ کیمیائی کنٹرول نئی سنڈی پر حملہ کرتا ہے، لیکن اس کا استعمال زیادہ موثر ہوگا جب جی۔مولیسٹا اڑنے کے قابل ہو۔ فیومیونز پر مبنی ادویات کا استعمال بھی موثر ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

مشرقی پھل کے پتنگے کے میزبان آڑو اور ناشپاتی ہیں لیکن یہ دیگر وائی پھلوں پر حملہ کے ساتھ ساتھ سفر جل، سیب، ناشپاتی، گلاب ہر بھی حملہ کرتے ہیں۔ کیڑے چارکول رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے پر 5 ملی میٹر لمبے ہوتے ہیں۔ ان کے پر سرمئی اور ان پر ہلی اور تیز لکیریں بنی ہوتی ہیں۔ بہار میں باہر نکلنے کے بعد، مادہ 200 چھوٹے، ہموار، سفید انڈے پتوں کے نیچے دیتی ہیں۔ چھوٹی سنڈی کی جسامت سفید اور بعد میں گلابی ہو جاتی ہے اور ان کی جسامت 8 – 13 ملی میٹر لمبی ہوتی ہےاور ان کا سر سیاہ سے بھورا ہوتا ہے۔ سںڈی کی پہلی نسل پتوں کے بنیاد پر سوراخ کرتی ہے۔ یہاں سے، یہ ٹینڈر ٹشوز تک جاتے ہیں، جہاں تنے مرجھا جاتے ہیں۔ یہ نسل پھلوں پر حملہ کرتی ہیں، تنے کی بنیاد سے اندر داخل ہوتی ہیں۔ محفوظ جگہوں میں ریشمی کوکون میں سنڈی سردیاں گزارتی ہے جیسا کہ بارک سکیل یا درخت کی بنیاد میں کوڑا۔


احتیاطی تدابیر

  • بیماری کی علامات کے لیے کھیتوں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔
  • بہار میں ، بڑے کیڑوں کو پکڑنے کے لیے طفیلی بھڑوں کا استعمال کریں۔
  • متاثرہ مواد، درخت اور زمین پر بچے ہوئے پھلوں کو ہٹا دیں اور تباہ کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں