مکئی

یورپی مکئی کا برمالہ

Ostrinia nubilalis

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • سنڈیاں پودوں کے تمام فضائی اعضاء کو ضرر پہنچاتی ہیں۔
  • یہ گچھوں، مرکزی نسوں، ڈنٹھلوں، بھٹے کے بالوں اور بالیوں کے اندر سے غذا حاصل کرتے ہیں۔
  • اس کا نتیجہ ٹھہری ہوئی نشوونما، چند پتوں اور کم زرخیزی کی صورت میں نکلتا ہے۔
  • ڈنٹھل میں سرنگیں بنانا پودے کی وزن اٹھانے کی قابلیت کو کم کر دیتا ہے اور پودا خمیدہ ہونے کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔
  • بالیوں میں ضرر پذیر اناج کے دانے ہوتے ہیں اور وہ گر بھی سکتے ہیں۔
  • سوراخوں میں موقع پرست فطر کالونی بنا لیتے ہیں اور وہ سڑاند کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

مکئی

علامات

سنڈیاں پودے کے تمام فضائی اعضاء کو متاثر کرتی ہیں۔ یہ پہلے گچھوں اور مرکزی نسوں کے اندر غذا حاصل کرتے ہیں اور پھر بعد میں پودے، بھٹے کے بالوں اور بالیوں کی بنیاد میں ڈنٹھلوں کے اندر سرنگیں بناتی ہیں۔ یہ اندرونی بافتوں کو تباہ کر دیتی ہیں جو پانی اور غذائیت کو لے کر آتی اور جاتی ہیں جس سے نشوونما ٹھہر جاتی ہے، پتے چند رہ جاتے ہیں اور زرخیزی کم ہو جاتی ہے۔ ڈنٹھل میں سرنگ بنانا پودے کی وزن برداشت کرنے کی قابلیت کو کم کر دیتا ہے اور اس سے پودا خمیدہ ہونے لگتا ہے۔ بالیوں میں گیلے فراس، ضرر پذیر اناج کے دانوں کے ساتھ گول سوراخ ہو سکتے ہیں اور یہ گر بھی سکتے ہیں۔ سوراخوں کو موقع پرست فطر پودے میں کالونی بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان بافتوں میں سڑاند پیدا ہوتی ہے۔ ان فطروں کے پیدا کردہ زہریلے مادوں سے پیداوار کا معیار بدتر ہو جاتا ہے۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

یورپی مکئی کے برمالے کی آبادیوں کو شکار خوروں، طفیلی حشرات اور حیوی حشرات کش ادویات کے ذریعے قابو کرنا ممکن ہے۔ دیسی شکار خوروں میں انسیڈؤس فلاور بگز (اورائس انسیڈؤس)، گرین لیس ونگز اور متعدد لیڈی برڈز شامل ہیں۔ پرندے سردیاں گزارنے والی 20 سے 30٪ سنڈیوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ طفیلی حشرات میں ٹیکینڈ مکھی لائڈیلا تھومپسونی اور ایری بورس ٹیریبرانس، سمپی ایسز وائرائیڈیولا اور میکروسینٹرس گرینڈی انواع کی بھڑیں شامل ہیں۔ اسپینوسیڈ یا بیسیلس تھیورنجیئنسس پر مبنی حیوی حشرات کش ادویات بھی کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

مکئی کے برمالے کی آبادی کو قابو کرنے کیلئے متعدد حشرات کش ادویات استعمال کی جا سکتی ہیں۔ انہیں بروقت لگانا ضروری ہے۔ دانے دار فارمولیشنز کو ترجیح دی جاتی ہے۔ سائفلوتھرن، ایسفینویلاریٹ پر مبنی پراڈکٹس کو گچھوں اور نشوونما پاتی بالیوں پر اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ مصنوعی پائریتھرائیڈز کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

سنڈیاں مٹی کے اندر فصل کے فضلے پر سردیاں گزارتی ہیں اور بہار میں ظاہر ہوتی ہیں۔ یورپی مکئی کے برمالے کے بالغان رات کے وقت فعال ہوتے ہیں۔ نر بھڑوں کا جسم پتلا، رنگ بھوری، اور پر زرد دندانہ دار پیٹرنوں کے ساتھ سانولے سے بھورے ہوتے ہیں۔ مادائیں زیادہ پتلی ہوتی ہیں جن کے پروں پر کئی گہرے ٹیڑھے میڑھے زرد مائل بھورے بینڈز ہوتے ہیں۔ یہ پتوں کے نچلے حصے میں سفید انڈوں کے جتھے دیتی ہیں عموماً جب ہوا پرسکون ہو اور درجہ حرارت گرم ہوں۔ سنڈیاں گندے سفید سے گلابی سانولی ہو سکتی ہیں جن کی جلد ملائم اور بغیر بالوں کے ہوتی ہے اور ان کے پورے جسم پر گہرے دھبے ہوتے ہیں۔ ان کا سر گہرے بھورے سے سیاہ رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ کئی مختلف فالتو جھاڑیوں اور متبادل میزبانوں جیسے کہ سویابین، مرچوں اور ٹماٹروں سے غذا حاصل کرتی ہیں۔ کم نمی، رات کے وقت کم درجہ حرارت اور شدید بارش اس برمالے کے انڈے دینے اور زندہ رہنے کیلئے تباہ کن ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو مزاحم انواع استعمال کریں۔
  • کیڑے کی آبادیوں کے اوج سے اجتناب کیلئے جلدی پودا اگائیں۔
  • کھیتوں کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں اور آبادی کو بڑھنے سے روکنے کیلئے پھندوں کا استعمال کریں۔
  • کھیت کے اندر اور اردگرد فالتو جھاڑیوں کے اچھے نظم کو یقینی بنائیں۔
  • مٹی کے اندر اور پودے کی باقیات میں سردیاں گزارنے والی سنڈیوں کو کھود کر نکالنے کیلئے گہرا ہل چلائیں۔
  • کیڑے کے حیاتیاتی چکر کو توڑنے کیلئے غیر میزبان پودوں کے ساتھ گردش کروائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں