ٹماٹر

ٹوٹا ابسولوٹا

Tuta Absoluta

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • پتوں پر بے قاعدہ خاکستری سے لے کر سفید پتے کی کانیں۔
  • بعد میں انحطاطی بن جاتی ہیں۔
  • تنوں میں گیلریاں اور بڑے بل۔
  • پھلوں پر سیاہ نشانات جہاں سے وہ داخل ہوتے ہیں اور نکلتے ہیں۔
  • ٹھہری ہوئی نشوونما۔
  • چاندی نما بھورے بالغان۔
  • 5 سے 7 ملی میٹر لمبے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


ٹماٹر

علامات

مرض کی کشیدگی فصل کی نشونما کے مراحل میں رہتی ہے اور یہ فصل کے کسی بھی حصے کو متاثر کر سکتی ہے۔ سنڈی، اوپری کیلیوں، چھوٹے نرم پتوں اور پھولوں کو ترجیح دیتی ہے۔ سنڈی ، پتے پر سرمئی سے سفید ، بے ترتیب دھبے بناتی ہے جو بعد میں انحطاطی ہو جاتے ہیں۔ سنڈی، شاخوں میں سرنگیں کھودتی ہیں جو پودے کی نشونما کو متاثر کرتا ہے۔ پھلوں پر ، سنڈی کے آنے اور جانے والی جگہوں پر سیاہ نشانات پائے جاتے ہیں۔ ثانوی جراثیم، ان داخلی راستوں کو استعمال کرتے ہیں جو پھل کے سڑنے کا سبب بنتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

جراثیمی بھڑ ٹریکوگراما پریٹوسم اور نیسیڈیکورس ٹینس اور ماکرولوفس کھٹمل کی نسلوں پر ، ٹوٹا ابسلوٹا پر پلنے والے کئی شکار خور کیڑے پائے جا چکے ہیں۔ پھپھوندی کی کچھ نسلیں جن میں میٹارہیزیم انیسوپلائی اور بیوواریا باسسیانا شامل ہوں، کیڑوں کی بڑی اور چھوٹی سنڈیوں کے انڈوں پر حملہ کرتی ہیں۔ نیم کے بیج کا نچوڑ یا کیڑے مار دوا جس میں باسیلس تھورنجینیسس یا سپائینوسڈ بھی کام کرتے ہیں۔

کیمیائی کنٹرول

ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ حفاظتی اقدامات پر ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں، اگر دستیاب ہو تو۔ ٹوٹا ابسلوٹا کے لیے کیڑے مار دوا، سنڈی کے پرسرار ہونے، کیڑے کی زیادہ بڑھنے کی صلاحیت اور مزاحمت کے بڑھنے کی وجہ سے زیادہ مؤثر نہیں ہوتی۔ اس سے بچنے کے لیے ، متعدد کیڑے مار دوا جیسا کہ ایمیڈاکلوپرڈ اورف اینڈوکساکارب کو استعمال کرتے رہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

ٹوٹا ابسولوٹا ،ٹماٹر کا ایک تباہ کن کیڑا ہے کیونکہ اس کی نسلی تسلسل کی صلاحیت ہر سال بارہ نسلوں کے ساتھ ہے۔ مادہ پتوں کے نیچے، تقریبا تین سو ملائی نما رنگ کے انڈے دیتی ہیں۔ انڈے پھوٹنے کا عمل 26- 30 سینٹی گریڈ اور 60-75 فیصد پر ہوتا ہے۔ سنڈی اپنے سروں کے پیچھے سیاہ پٹی کے ساتھ تیز سبز ہوتی ہے۔ مناسب حالات میں ( درجہ حرارت ، نمی) ان کی نشونما 20 دنوں میں ہو جاتی ہے۔ بڑی سنڈی چاندی نما بھوری، 5- 7 ملی میٹر لمبی اور دن کے وقت پتوں کے درمیان چھپی ہوتی ہے۔ پتوں پر یا مٹی میں ٹوٹا ابسلوٹا، چھوٹی یا بڑی سنڈی، انڈوں کے طور پر سردیاں گزارتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • کیڑوں سے پاک ٹرانسپلانٹس کا استعمال کریں۔
  • اپنے کھیت کی نگرانی کرنے کے لیے یا بڑے کیڑوں کی بڑی آبادی کو پکڑنے کے لیے، چپکنے والے یا فیرومونز کے جال کا استعمال کریں۔
  • متاثرہ پودوں کو اٹھائیں اور تباہ کر دیں۔
  • کھیت میں اور ارد گرد متبادل میزبان پودوں کو کنٹرول کریں۔
  • مٹی میں ہل چلائیں اور اس پر پلاسٹک ملج بکھیر دیں یا آفتاب زدگی کا عمل کریں۔
  • متاثرہ پودوں کو کاشت کے بعد ہٹا دیں اور تباہ کر دیں۔
  • پچھلی فصل سے آئے ہوئے مرض سے بچنے کے لیے ، دوسری فصل کو اگانے سے پہلے کم از کم چھ ہفتوں تک انتظار کریں۔
  • وسیع پیمانے پر فصل کو تبدیل کریں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں