Eublemma olivacea
کیڑا
صرف سنڈیاں پتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ ابتدائی علامات میں پتوں کو لمبائی کے اعتبار سے اس جگہ سے مڑ جانا شامل ہے جہاں پر سنڈیاں موجود ہوں۔ زیادہ تر نقصان پودے کے اوپری حصوں کو پہنچتا ہے۔ مڑے ہوئے پتے بھورے ہو سکتے ہیں، مرجھا سکتے ہیں اور سوکھ سکتے ہیں۔ جب نقصان شدید ہو تو بھورا پن پودے کے تمام حصوں میں پھیل سکتا ہے اور اس کا نتیجہ پت جھڑ میں نکلتا ہے۔ اس سے پیداوار میں شدید نقصانات ہوتے ہیں اگر حشرات کی آبادی کو قابو نہ کیا جائے۔ البتہ، یہ کیڑا پودے کی نشوونما اور پیداوار کیلئے بہت کم ہی کوئی بڑا خطرہ ثابت ہوتا ہے۔
ابتلاء کم کرنے کیلئے طفیلی بھڑوں کی انواع جیسے کہ کوٹیسیا اسی پی پی۔ کے ذریعے حیوی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ شکار خور حشرات جیسے کہ مَطِس یا مفید پنبہ دوز بھنوروں کی انواع کو حشرے کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ خیطیے جیسے کہ اسٹینرنیما ایس پی پی۔ بھی حشرات کو قابو کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
پہلے ہمیشہ ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اگر حشرات کش ادویات درکار ہوں تو کاربارل یا میلاتھیون پر مشتمل مصنوعات اسپرے کر کہ بینگن کے پتے کے رولر کی آبادیوں کو کم کریں۔
بالغان درمیانے حجم کے، ہلکے بھورے سے زیتونی سبز پروانے ہوتے ہیں جن کے اگلے پروں کے بیرونی حصے پر ایک بڑا، تین طرفہ گہرے رنگ کا دھبہ ہوتا ہے۔ پچھلے پر شفاف سفید ہوتے ہیں۔ مادہ پروانے پتوں (عموماً نو عمر) کے اوپری حصے پر گروہوں کی صورت میں تقریباً 8 سے 22 انڈے یتی ہیں۔ تقریباً 3 سے 5 دنوں میں سنڈیاں ان انڈوں سے نکل آتی ہیں۔ یہ جامنی - بھورے رنگ کی ہوتے ہیں اور مضبوط ہوتے ہیں۔ ان کی پشت پر پیلے یا کریمی کھوکھلے ابھار اور لمبے بال ہوتے ہیں۔ سنڈیوں کی نشوونما کا دورانیہ تقریباً 4 ہفتے ہیں۔ پھر یہ مڑے ہوئے پتے کے اندر پیوپا بن جاتے ہیں۔ 7 سے 10 دنوں کے اضافی عرصے کے بعد بالغ پروانوں کی نئی نسل انڈوں سے غلاف سے نکلتی ہے۔ موسمیاتی حالات کے حساب سے، سال میں 3 سے 4 نسلیں ہو سکتی ہیں۔