دیگر

تنے میں سوراخ کرنے والا دھبے دار کیڑا

Chilo partellus

کیڑا

لب لباب

  • نو عمر سنڈیاں پتوں کے اندر سرنگیں کھودتی ہیں اور پیچھے بے قاعدہ زخموں کے نشان، سوراخ اور کھڑکیاں چھوڑ جاتی ہیں۔
  • پرانی سنڈیاں تنوں پر حملہ آور ہوتی ہیں اور اندرونی بافتوں کو غذا بناتی ہیں جس سے 'مردہ دل' جیسی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
  • پودوں کا اوپری حصہ جزوی یا کلی طور پر خشک ہو جاتا ہے۔
  • پرانی سنڈیاں ریٹھوں میں وسیع پیمانے پر سرنگیں بناتی ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


دیگر

علامات

دھبے دار تنے کے برمالے کی نو عمر سنڈیاں پودے کی نرم بافتوں سے غذا حاصل کرتی ہیں۔ یہ پتوں اور چکریوں میں سرنگیں کھودتی ہیں جس سے پیچھے بے قاعدہ زخموں کے نشانات، سوراخ اور کھڑکیاں رہ جاتی ہیں۔ پرانی سنڈیاں تنوں میں سرنگ کھودتی ہیں اور اندرونی بافتوں کو غذا بناتی ہیں جس سے پانی اور غذائیت کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ یہ غذائی سرگرمی 'مردہ دل' جیسی علامات کا سبب بنتی ہے جس میں تنا کھوکھلا ہو جاتا ہے اور اندر صرف سنڈیاں اور ان کا فراس ہی دیکھا جا سکتا ہے۔ پودے کا اوپری حصہ جزوی یا کلی طور پر خشک ہو جاتا ہے۔ آغاز ہی میں حملے کا شکار ہونے والے پودوں کی نشوونما رک جاتی ہے اور یہ گر سکتے ہیں۔ پرانی سنڈیاں ریٹھوں میں بھی وسیع پیمانے پر سرنگ بناتی ہیں۔ مجموعی طور پر، غذائی سرگرمی فطری یا بیکٹیریل بیماریوں کے ظہور اور سنگینی کو بڑھا دیتی ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

طفیلی بھڑیں کوٹیسیا سیسمیے اور کوٹیسیا فلیوائپس دھبے دار تنے کے برمالے کی سنڈیوں میں انڈے دیتی ہیں۔ ایک اور بھڑ، زینتھوپملا اسٹیم میٹر حشرے پر تب حملہ آور ہوتی ہے جب وہ پیوپا کے مرحلے میں ہو۔ قدرتی شکار خوروں میں گجیا اور چیونٹیاں شامل ہیں۔ یہ آبادی کے خلاف مؤثر کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔ بالآخر، پودے جیسے کہ گڑ کی گھاس (میلینس مائنیوٹی فلورا) یا گرین لیف ڈیسومودیم (ڈیسموڈیم انٹورٹم) طیران پذیر ایجنٹس پیدا کرتے ہیں جو پروانوں کو دور بھاگتے ہیں۔ بیسیلس تھیورنجیئنسس، نیم کے تیل کے عروق یا بوواریا باسیانا پر مبنی مصنوعات کو بھی کیڑے کو قابو کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ حشرات کش ادویات سے علاج کو پیداوار میں ممکنہ نقصان اور علاقے کے حیاتی تنوع کے خلاف تول کر دیکھنا چاہیئے۔ ڈیلٹامیتھرن پر مبنی حشرات کش ادویات کو چکرداریوں پر دانے دار شکل میں لگانے سے دھبے دار سرغو کے تنوں کے برمالوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بالغ پروانے ہلکے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کے پروں کی وسعت 20 سے 25 ملی میٹر ہوتی ہے۔ اگلے پر ہلکے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان پر گہرے نشانات ہوتے ہیں جبکہ پچھلے پر سفید ہوتے ہیں۔ بالغان رات کو فعال ہوتے ہیں اور دن میں پودوں اور پودے کے فضلے پر آرام کرتے ہیں۔ مادائیں کریمی سفید 10 سے 80 انڈے گچھوں کی صورت میں پتوں کی سطح کے اوپر دیتی ہیں۔ سنڈیوں کا سر سرخ مائل بھورا اور جسم ہلکا بھورا ہوتا ہے جس پر گہری دھاریاں ہوتی یہں جو لمبائی میں چلتی ہیں، اس کے علاوہ پشت پر گہرے دھبے ہوتے ہیں اور یہی ان کے نام کی وجہ بھی ہے۔ میزبان پودوں کی رینج وسیع ہے اور اس میں سرغو، باجرہ اور مکئی شامل ہیں۔ ماحولیاتی حالات پروانوں کے حیاتیاتی چکر پر خاطرخواہ اثر ڈالتے ہیں۔ گرم اور نسبتاً نم موسمی حالات بالخصوص معاون ثابت ہوتے ہیں۔ یہ کیڑا عموماً گرم نشیبی خطوں میں پایا جاتا ہے اور 1500 میٹر سے اوپر کی سطحوں پر کم ہی نظر آتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • غذائی نقصان کی نشاندہی کیلئے کھیت کو باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • گوار یا گڑ کی گھاس (میلینس مینیوٹی فلورا) کے ساتھ فصل بدل کر لگائیں تاکہ دھبے دار تنے کے برمالے سنڈیاں دور بھاگیں۔
  • کھیت کے اردگرد پودے یا فیرومون کے پھندے استعمال کریں۔
  • انفیکشن کی علامات والے پودوں کو جلدی ہٹا دیں۔
  • رضاکار پودوں اور متبادل پودوں کو تلاش کریں اور ہٹا دیں۔
  • پودا جلدی لگائیں یا پھر تاخیر سے تاکہ حشرے کی آبادیوں اور غذائی سرگرمی کے اوج سے بچا جا سکے۔
  • طاقت ور پودے حاصل کرنے کیلئے اچھی زرخیزکاری یقینی بنائیں۔
  • غیر میزبان پودوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر فصل بدل کر لگانے کا اطلاق کریں (مثلاً کساوا)۔
  • کٹائی کے بعد فصل کی تمام باقیات کو ہٹائیں اور تباہ کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں