شملہ مرچ اور مرچی

برائٹ لائن براؤن آئی

Lacanobia oleracea

کیڑا

لب لباب

  • پتوں یا پھلوں پر پلنے سے نقصان ہونا (سوراخ، کھڈے، سطحی کھرونچیں)۔
  • نقصان پذیر ٹشوز اور فراس پر موقع پرست مرض زا کالونی بنا لیتے ہیں جو سڑان کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

6 فصلیں
بند گوبھی
منقیٰ
کاہو
مٹر
مزید

شملہ مرچ اور مرچی

علامات

چبانے کے نقصان چھوٹے پتوں پر، شاخوں پر ،پھولوں اور پھلوں پر نظر آتے ہیں۔ نو عمر سنڈیاں پتوں کے نچلے حصے پر غذا حاصل کرتی ہیں جہاں یہ چھوٹے چھوٹے سوراخ بنا دیتی ہیں۔ جب سنڈیاں بڑی ہو جاتی ہیں تو پورے پتے، ٹہنیاں اور پھول اور پھل بھی شدید نقصان کا شکار ہو جاتے ہیں۔ سوراخوں اور سطحی کھرونچوں اور سرنگوں کے سلسلے پھل کی سطح پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ نقصان پذیر ٹشوز اور فراس پر موقع پرست مرض زا کالونی بنا لیتے ہیں جس سے سڑاند کو بڑھاوا ملتا ہے۔ لہذا، پرانی سنڈیوں کا معمولی سا ابتلاء بھی فصل کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ان کے میزبان پودوں مختلف قسم کے ہو سکتے ہیں بشمول ٹماٹر، مرچ، آلو، کاہو، کھیرا، پیاز، گوبھی اور پھول گوبھی۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

کچھ صورتوں میں، ٹرائیکوگریما طفیلی بھڑیں (ٹی۔ ایوانیسینس) یا شکار خور بگ پوڈیسس میکولیوینٹرس کو متعارف کروانا سنڈی کی آبادی کو کم کرتا ہے۔ اسپینوسیڈ یا بیسلیس تھیورنجیئنسس (بی ٹی) پر مبنی حشرات کش ادویات استعمال کریں جو ماحول میں برقرار نہیں رہتیں۔ سنڈیاں دریافت ہوتے ہی 0.1٪ ارتکاز کا اسپرے کرنا اور دو بار دہرانا ان سنڈیوں کو قابو کرنے کیلئے اچھا متبادل ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اس بھنورے کی صورت میں، متبادل پروڈکٹس جیسے کہ اسپینوسیڈ اور بی ٹی کی افادیت عموماً کیمائی معالجات کے استعمال پر عذر پیش نہیں کرتی۔ اگر مناسب ہو تو ایلفا-سائپرمیتھرن، بیٹا-سائفلوتھرن، بائی فینترھن، سائپرمیتھرن، ڈیلٹا میتھرن، ڈائی فلوبینزورون، فینپروپیتھرن، لیمبڈا-سیالوتھرن، ٹیفلوبینزورون پر مبنی پروڈکٹس استعمال کریں۔ مفید حشرات کو مہلک اثرات پہنچنے سے بچانے کیلئے ایک اچھی منصوبہ بندی والی مربوط و منظم حکمت عملیاں استعمال کرنا اہم ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

نقصان چمکدار لکیر اور بھوری آنکھ والے بھنورے لیکانوبیا اولیراسیا کی سنڈی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ نم اور غذائیت سے بھرپور جگہوں کو ترجیح دیتا ہے اور مختلف قسم کی جگہوں پر جیسے کہ گرین ہاؤسز، فارم کی زمین، دریاؤں کے ساتھ جنگلات کی صفائیوں میں پایا جاتا ہے۔ بالغ بھنورے کی وسعت پر تقریباً 35 تا 45 ملی میٹر ہوتی ہے اور اس کا جسم ہلکے بھورے رنگ کا ہوتا ہے جبکہ کچھ ہلکے گہرے رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔ اگلے پر گہرے سرخی مائل بھورے ہوتے ہیں اور ان پر واضھ ہلکا نارنجی، گردے نما دھبہ ہوتا ہے۔ ایک سفید، چمکدار لکیر جس پر 'W' موجود ہو اور کنارے کے پاس ہو ایک اور نمایاں خصوصیت ہے۔ پچھلے پر خاکستری ہوتے ہیں اور کنارے کے پاس گہرے ہوتے ہیں۔ مادائیں تقریباً 150 یونٹس کے گروپس میں انڈے دیتی ہیں اور انہیں اپنے میزبان پودوں کے پتوں کے نچلے حصوں میں رکھتی ہیں۔ سنڈیاں 5 سینٹی میٹر تک کے حجم تک پہنچ جاتے ہیں۔ ان کا رنگ سبز سے گہرے بھورے تک ہوتا ہے جس پر سفید اور سیاہ دھبے ہوتے ہیں اور ہر شکم پر پیلی دھاری ہوتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اپنے کھیت کو مانیٹر کریں اور انڈوں، انفیکشن زدہ پودے کے اعضاء یا سنڈیوں کو ہٹائیں۔
  • بھڑوں کی گرین ہاؤسز تک رسائی کو بند کرنے کیلئے میش (پھندوں) کا استعمال کریں۔
  • پتوں کے نچلے حصے سے انڈوں کو کھرچ دیں اور سنڈیوں کو ہٹائیں۔
  • ابتلا زدہ پودوں کو ہٹائیں اور ضائع کر دیں۔
  • کٹائی کے بعد مٹی کو مانیٹر کریں اور بقایا پیوپے ہٹا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں