دیگر

گوبھی کا کیڑا

Mamestra brassicae

کیڑا

لب لباب

  • پِنجر شُدہ پتے۔
  • داخلی سوراخوں کے ارد گرد اور سُرنگوں کے ساتھ کیڑوں کا فضلہ۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

10 فصلیں
پھلی/سیم
بند گوبھی
لہسن
کاہو
مزید

دیگر

علامات

گوبھی کے کیڑے کی سنڈیاں پتے کھانا شروع کرتی ہیں اور گوبھی کے سر پر سرنگیں کھودتی ہیں۔ کیونکہ یہ کف برگ کو چباتی ہیں اور ناہموار نسوں سے گریز کرتی ہیں لہذا پتے اکثر ڈھانچہ بن جاتے ہیں۔ پہلی نسل کے برعکس (بہار سے گرمی تک)، زیادہ قوی دوسری نسل (انتہا گرمی سے اکتوبر تک) سخت بافتوں کو چبا سکتی ہے اور نہ صرف پتے کھاتی ہے بلکہ گوبھی کے اندرونی سر کی طرف بھی سرنگ کھودتی ہیں۔ وہاں پر کھڈوں کے گرد اور سرنگوں کے ساتھ فراس کے نشانات پائے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے گوبھی کے کیڑوں کی سنڈیاں فصل کیلئے خاص طور پر زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

ٹریکوگراما جنس کی طفیلیہ بھڑ کو کیڑے کے انڈے تباہ کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ شکار خوروں کی کئی اقسام ہیں جکن میں شکاری بھنورا، زرد دھاری والی بھڑ، گرین لیس ونگ، مکڑیان اور پرندے شامل ہیں جو انڈے کھاتے ہیں۔ قدرتی طور پر موجود بیکٹیریم باسلس تھورنجینیس پر مبنی مصنوعات اور کچھ وائرل تیاریاں سنڈیوں کو مار دیتی ہیں اور اچھے طریقے سے پتوں کی اوپری اور نچلی سطحوں پر اسپرے کیے جانے کی صورت میں بے حد موثر ہیں۔ یہ حشرات کش ماحول میں موجود نہیں رہتے۔ پیتھوجینک نیماٹوڈز بھی سنڈیوں کے خلاف کام کر سکتے ہیں اور انہیں بیل بوٹوں کے نم ہوتے استعمال کرنا چاہیے مثال کے طور پر سرد خشک موسم میں۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ فعال جز پائریتھرم، لمبڈاسیالوتھرن یا ڈیلٹا میتھرن کو اس کیڑے کی سنڈیوں کی خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پائریتھرم کو کئی بار اور ہل کے ایک دن قبل تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لمبڈا سیالوتھرن اور ڈیلٹامتھرن کیلئے زیادہ سے زیادہ 2 بار کا اطلاق تجویز کردہ ہے اور سات دن کا ہل کا وقفہ دینا چاہیئے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

یہ علامات عموماً گوبھی کے کیڑے کی سنڈیوں (ممسٹرہ براسیکائی) کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ بالغ لاروا مٹی میں پیوپا بنتا ہے اور سردیاں گزارتا ہے۔ بڑوں کے پاس صاف تر جگہوں کے متبادل سیاہ-کتھئی قاطع ارتعاش کے ساتھ کتھئی سامنے کے پر ہوتے ہیں۔ پیچھے کے پر ہلکے سرمئی ہوتے ہیں۔ ںمود کے کچھ ہفتے بعد، مادہ پتوں کی دونوں سطحوں پر جھنڈ میں سفید گول انڈے دیتی ہیں۔ انڈوں سے نکلنے کے بعد، سنڈیوں پتوں کی بافتیں کھانا، پہلے پتوں اور بالآخر گوبھی کے سر میں سرنگ کھودنا شروع کر دیتی ہیں۔ یہ زردی مائل سبز یا کتھئی مائل سبز ہوتے ہیں، اور ان کے جسم کسی قسم کے ظاہری بال نہیں ہوتے۔ گوبھی کے کیڑے ہر سال دو نسلوں کو جنم دیتے ہیں۔ بہار کے آخر میں، کیڑوں کی پہلی نسل مٹی سے نکلتی ہے اور خلل والے پودوں پر سنڈیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ گرمی کے آخر میں، دوسری نسل آ جاتی ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • اگر دستیاب ہوں تو زیادہ مزاحم انواع استعمال کریں۔
  • مرض کی علامات کیلئے کھیتوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔
  • دیکھے جانے پر سفید گول انڈے اور سنڈیاں چنیں۔
  • اپنی شلغم کی فصلیں جالی کے نیچے اگائیں جس سے مادہ کے انڈوں سے بچا جا سکے۔
  • سر کی افزائش کی ابتدا میں آبادی بڑھنے سے بچنے کیلئے جلدی پودہ لگائیں۔
  • غیر اثر پذیر میزبانوں کے ساتھ متبادل طور پر کاشت کریں۔
  • حشرات کش ادویات کے محتاظ استعمال کے ذریعے قدرتی دشمنوں کی آبادی کو بڑھائیں۔
  • کیڑوں کو لبھانے اور زیادہ تعداد میں پکڑنے کیلئے فیرومون جال استعمال کریں۔
  • گوبھی کے کھیتوں کے قریب اثر پذیر پودے لگانے سے گریز کریں۔
  • گھاس پھوس ہٹائیں کیونکہ وہ متبادل میزبان کا کام دے سکتی ہے۔
  • منجھروپ کو شکار خوروں اور سرد درجہ حرارت کے مقابل لانے کیلئے پیداوار کے بعد کھیت پر ہل چلائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں