دیگر

پیاز کی سنڈیاں

Delia platura

کیڑا

لب لباب

  • سنڈی بیجوں، پودوں کو کھاتی ہے اور بڑھتے ہوئے ٹشوز کو متاثر کرتی ہے۔
  • چھوٹے پتوں پر سنڈی کے کھانے سے نقصان واضع نظر آتا ہے۔
  • چھوٹے پودے مرجھا، کم پیداوار کے ساتھ بدنما ہو جاتے ہیں۔
  • نم زمین اور زیادہ دیر تک ٹھنڈے موسم اور زیادہ نمی جراثیم کو فروغ دیتی ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

6 فصلیں
پھلی/سیم
بند گوبھی
لہسن
کاہو
مزید

دیگر

علامات

سنڈی زمین میں نامیاتی مواد اور چھوٹے پودوں کو کھاتی ہے۔ یہ بیجوں میں داخل ہوتی ہے، اکثر بڑھتے ہوئے ٹشوز کو متاثر اور نشوونما کو روکتی ہے۔ اگر یہ نشوونما پا جائیں تو، چھوٹے پتوں پر ان کے کھانے کے عمل کے اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ ٹشوز کا سڑنا یقینی ہوتا ہے۔ چھوٹے پودے مرجھا جاتے ہیں، ان کی نشوونما رک اور پودے بدنما ہو جاتے ہیں جو بیجوں کے کم معیار اور کم پیداوار کا سبب بنتا ہے۔ اگر زمین نم اور اگر زیادہ نمی اور سرد موسم زیادہ دورانیہ کے لیے رہے تو نقصان زیادہ ہو سکتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

اس کے زمین کے اندر رہنے کی وجہ سے ، ان کے قدرتی دشمن بہت کم ہوتے ہیں۔ تاہم، زمینی کیڑوں، مکڑیوں اور پرندوں سے ان کی آبادی کم ہو سکتی ہے۔ سنڈی پھپھوندی کی بیماری سے کم ہو سکتی ہے۔ تاہم، شکارخور اور پگھپھوندی کی بیماری زیادہ موثر ثابت نہیں ہوتی۔ مکھیاں ہلکے رنگ کی طرف مائل ہوتی ہیں، تو ان کو صابن کے پانی سے بھری ہوئی ہلکے رنگ کی بالٹیوں میں پکڑا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو حیاتیاتی علاج کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ بیجوں کو سنڈی سے پاک کرنے کے لیے ان پر کیڑے مار دوا کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اپنے ملک میں پابندیوں سے آگاہ ہونا چاہئے۔ زمیں پر استعمال ہونے والی کیڑے مار دوا کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات سنڈی ڈیلیا پلیٹورا اور ڈی۔ انٹیکوا مکھیوں سے ہوتی ہیں بڑی سنڈیاں رنگ میں عام مکھیوں سے ملتی جلتی ہیں لیکن یہ چھوٹی اور نازک ہوتی ہیں۔ یہ بڑی جڑوں اور پودوں کے فضلے کے قریب مٹی میں سردیاں گزارتی ہے۔ بڑی سنڈیاں جب پودے پہلے لگائے ہوں تو بہار میں نکلتی ہیں۔ مادہ زیادہ متاثرہ مواد یا بھوسے پر منحصر نم مٹی میں انڈے دیتی ہیں۔ ایک ہفتے بعد، پیلی-سفید سنڈی نکلتی ہے اور نامیاتی مواد اور چھوٹے پودوں کو کھانے لگتی ہیں۔ نقصان، ٹھنڈے، نم موسمی حالات میں زیادہ ہوتا ہے جو ان جراثیم کے دائرہ حیات اور ان کے کھانے کے عمل کو فروغ دیتا ہے۔ گرم موسم انڈوں کے ذخیرے کو کم اور پودے کی نشوونما کو تیز کرتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • کم نامیاتی مواد کے ساتھ خشک مٹی میں پودے لگائیں۔
  • گرم موسم میں کم گہرائی میں پودے لگائیں۔
  • اگر بھوسے کا استعمال کیا ہو تو پودے لگانے سے پہلے کچھ ہفتے انتظار کریں۔
  • فصل کو ڈھانپیں جیسا کہ گھاس سے۔
  • بیجوں کو احتیاط سے رکھیں۔
  • فصل کے اندر اور باہر گھاس کو ہٹا دیں۔
  • کیاریوں پر ایک عمدہ جال سنڈی کو اڑنے میں مدد دیتا ہے۔
  • زمیں میں پودوں کے فضلے کو دفنا دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں