Agromyzidae
کیڑا
سنڈی کے کھانے کے طور پر پتے کی دونوں جانب بے ترتیب بھورے رنگ کی لکیروں کا ہونا۔ یہ سوراخ پتوں کی رگوں کی طرف سے محدود ہوتے ہیں اور ان میں کالا فضلاتی مادہ موجود ہوتا ہے جو سرنگ میں چھوٹے نشان کے طور پر نظر آتے ہیں۔ پورے پتے ایسی کانوں سے ڈھکے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ نقصان پذیر پتے قبل از بلوغت گر سکتے ہیں (پت جھڑ)۔ پت جھڑ سے پیداوار اور پھل کے سائز میں کمی ہو سکتی ہے اور پھل سورج کے جھلسنے سے افشا ہو سکتا ہے۔
اگر انکا حملہ کم ہوتو یہ پیداواری صلاحیت کو متاثر نہیں کرتا۔ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے نیم کے تیل کا سپرے کریں۔ کمرشل طور پر دستیاب طفیلی بھڑیں پتے کے کان کن کی سنڈیوں کو کان مین ہی مار سکتی ہیں۔ لیڈی برڈز بھی پتے کے کان کن کی مکھی کی شکار خور ہیں۔ نیم کا تیل، نیم کے بیج کے خول کا عرق (NSKE 5%)، نیم کا تیل (15000 ppm) 5 ملی لیٹر فی لیٹر کے حساب سے یا اسپینوساڈ بالغان کو غذا حاصل کرنے سے بھگا سکتا ہے یا پھر انڈے دینے کی قابلیت کو کم کر سکتا ہے جس سے نقصان کم ہو جاتا ہے۔ ان پروڈکٹس کا قدرتی دشمنوں اور زیرگی کُنِندگان پر کم اثر ہوتا ہے۔
ہمیشہ حیاتیاتی علاج کے ساتھ مل کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایک مربوط نقطہ نظر پر غور کریں۔ آرگینو فاسفیٹس، کاربامیٹس اور پائیراتھراءڈ کی فیملیوں پر مبنی وسیع دائرہ اثر والی حشرات کش ادویات بالغان کو انڈے دینے سے روکتی ہیں لیکن سنڈیوں کو نہیں مارتیں۔ اس کے علاوہ، یہ قدرتی دشمنوں میں کمی اور مکھیوں میں مزاحمت کے پیدا ہونے کا باعث بھی بن سکتی ہیں جو کچھ صورتوں میں درحقیقت ان کی تعداد بڑھانے کا سبب بن سکتا ہے۔ ایبامیکٹن، بائی فینتھرن، میتھوکسی فینوزائیڈ، کلورانٹرانیلیپرول یا اسپائنٹورام جسی پروڈکٹس کو مزاحمت پیدا ہونے سے روکنے کیلئے بدل بدل کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
علامات فیملی ایگرومائیزیڈے سے تعلق رکھنے والی متعدد مکھیوں کی وجہ سے ہوتی ہیں جن کی دنیا بھر میں ہزاروں اقسام موجود ہیں۔ بہار میں، مادائیں پتے کے ٹشوز میں سوراخ کرتی ہیں اور اپنے انڈے دیتی ہیں۔ سنڈی اوپری اور نیچلی سظح کے درمیان سے کھاتی ہے۔ یہ جہاں کھاتی ہیں وہاں کالے فضلیاتی مواد (فراس) کے ساتھ بڑے پیمانے پر سفید پیچیدہ سرنگیں چھوڑ جاتی ہیں۔ بلوغت تک پہنچنے کے بعد، سنڈیاں پتے کے نچلے حصے میں سوراخ کھول دیتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں جہاں وہ پیوپا میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ میزبان کے قریب پودوں کا فضلہ پیوپا بننے کی متبادل جگہیں ہیں۔ پتے کی کان کن مکھیاں پیلے رنگ سے متوجہ ہوتی ہیں۔