پھلی/سیم

پھدکنے والے چھوٹے بھنورے

Chrysomelidae

کیڑا

لب لباب

  • پتوں پر بھنورے کے کھانے سے نقصان۔
  • گولی نما چھوٹے سوراخ ہونا۔
  • کھانے کی جگہوں کے ارد گرد ہلکا پیلا پن۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

25 فصلیں

پھلی/سیم

علامات

بالغان پتوں سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔ ضرر چھوٹے چھوٹے، منتشر، گولی نما سوراخوں (1 تا 2 ملی میٹر) کے طور پر ظاہر ہوتا ہے اور ایسی چھوٹی چبائی ہوئی جگہوں کے طور پر بھی جو پتے کو ایک طرف سے دوسرے طرف تک نہیں کاٹتیں (پٹنگ)۔ نقصان پذیر بافت کے اردگرد ہلکی سی پیلاہٹ بھی آنے لگتی ہے۔ زیر بحث نوع کے حساب سے، گنٹھیوں میں مختلف گہرائیوں کی تنگ، سیدھی سرنگیں کھودی جاتی ہیں۔ نقصان کے حصے کے طور پر چھوٹے، ابھرے ہوئے کھڈے بھی ظاہر ہو سکتے ہیں۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

لیس ونگ (کرائسوپا ایس پی پی۔) کی سنڈیاں، بالغ ڈیمسل حشرے (نابس ایس پی پی۔) اور کچھ پیراسائٹوائڈ بھڑیں بالغ پھدکنے والے بھنوروں سے خوراک حاصل کرتی ہیں یا انہیں مار دیتی ہیں۔ کچھ خیطیے بھی مٹی میں رہنے والی سنڈیوں کو مار دیتے ہیں۔ فطر کش مرض زا، حشرات کش صابن یا بیکٹیریل حشرات کش اسپینوسیڈ کو آبادیاں کم کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ حشرات کش ادویات بھنورے کے اثرپذیر دورانیے میں یعنی کہ جب وہ پہلی بار پتوں پر نمودار ہوں تب لگانی چاہئیں۔ ایسیٹامیپریڈ، کاربارل، مالاتھیون اور پرمیتھرن آبادیوں پر مبنی مصنوعات آبادیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اچھا اثر دکھاتی ہیں۔

یہ کس وجہ سے ہوا

پھدکنے والے چھوٹے بھنوروں کی کئی انواع ہیں جو مختلف قسم کے پودوں کو متاثر کرتی ہیں۔ زیادہ تر بالغان چھوٹے (تقریباً 4 ملی میٹر)، گہری رنگت کے ہوتے ہیں جن میں کبھی کبھار کچھ چمکدار یا دھاتی عنصر بھی ہوتا ہے۔ ان کا جسم بیضوی ہوتا ہے اور پچھلی ٹانگیں لمبی ہوتی ہیں تاکہ چھلانگیں لگا سکیں۔ سنڈیاں مٹی میں رہتی ہیں اور جڑوں یا گنٹھیوں سے خوراک حاصل کرتی ہیں جبکہ بالغان نوعمر پودوں سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔ زیادہ تر پھدکنے والے چھوٹے بھنورے پودے کی باقیات، مٹی یا پھر کھیتوں کے آس پاس فالتو جھاڑیوں میں گرمیوں کی نیند پوری کرتے ہیں۔ یہ بہار کے دوران دوبارہ فعال ہو جاتے ہیں۔ انواع اور موسم کے اعتبار سے، ہر سال 1 سے 4 نسلیں پیدا ہوتی ہیں۔ پھدکنے والے چھوٹے بھنورے گرم، خشک موسم کو پسند کرتے ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • بالغ کیڑوں کی سب سے زیادہ فعالیت کے اوقات سے اجتناب کیلئے پودے لگانے کے اوقات کو ایڈجسٹ کریں (پہلے لگا لیں یا پھر بعد میں)۔
  • پھانسنے والی فصلیں لگائیں جو پھدکنے والے چھوٹے بھنوروں کو اپنی طرف مائل کریں۔
  • غیر میزبان پودے لگائیں جو کیڑے مکوڑوں کو بھگاتے ہوں یا ان کا راستہ روکتے ہوں۔
  • ملچز انڈے دینے اور سنڈی بننے کے مراحل میں مداخلت کرتے ہیں۔
  • اپنے پودوں کو خاص طور پر بہار کے دوران مانیٹر کریں۔
  • پودوں کو اہم غذائیت اور پانی فراہم کریں۔
  • اپنے کھیت کو فالتو جھاڑیوں یا دیگر میزبان پودوں سے پاک کریں۔
  • ہل چلا کر یا فصل کی باقیات کو تباہ کر کہ ملجے کی سائٹس کو ہٹائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں