کریلا

پتہ کھانے والا بھونرا

Epilachna vigintioctopunctata

کیڑا

لب لباب

  • پتے کے نسوں کے بیچ غذا حاصل کرنے کا نقصان۔
  • پتوں کا ڈھانچہ بننا۔
  • پھلوں پر کم گہرے سوراخ۔
  • ٹھہری ہوئی نشوونما۔
  • شدید پت جھڑ۔
  • بالغ بھنورے بیضوی، مدھم نارنجی ہوتے ہیں جن میں 28 دھبے ہاور پشت پر چھوٹے نرم بال ہوتے ہیں۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے


کریلا

علامات

بالغان اور سنڈیاں دونوں پتوں کو غذا بناتے ہیں اور دونوں شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ پتے کی نسوں کے درمیان سبز بافت کو کھانے کی وجہ سے پہنچنے والا نقصان ابتدائی علامت ہے۔ بعد میں نقصان کا ایک مخصوص پیٹرن جسے ڈھانچہ بننا کہتے ہیں، ہوتا ہے جس میں صرف پتوں کے سخت حصے (اہم نسیں اور ڈنٹھلیں) باقی رہ جاتی ہیں۔ پھلوں کی سطحوں پر اتھلے سوراخ بھی پائے جاتے ہیں۔ تخمی پودے تباہ ہو سکتے ہیں اور مزید میچور پودوں کی نشوونما رک سکتی ہے۔ کیڑا بھاری پت جھڑ اور پیداوار میں شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے اور چنانچہ یہ بینگن کے کیڑوں میں سے سب سے خطرناک کیڑا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

پیڈیوبیس فیملی کی طفیلی بھڑیں اس کیڑے کو قابو کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ یہ بھڑیں مفید پنبہ دوزوں پر بھی حملہ کر دیتی ہیں لہذا کیڑے کو استعمال کرنے سے پہلے ان کی بغور شناخت کرنا ضروری ہے۔ مرض زا جرثومے پتے کھانے والے بھنورے بھی کی آبادی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ بیسیلس تھورین جیئنسس یا فطر اسپرجیلس ایس پی پی۔ پر مبنی حیوی حشرات کش ادویات کو بھی برگی اسپرے کے بطور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رائسینس کمیونس (کاسٹر آئل)، کیلوٹروپس پروسیرا اور دتورا انوکسیا کے عروق کو بیل بوٹوں پر اسپرے کیا جا سکتا ہے۔ ابتدائی مرحلوں میں راکھ کا استعمال کرنا بھی مؤثر انداز میں ابتلاء کو کم کر سکتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

پہلے ہمیشہ ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ اگر حشرات کش ادویات درکار ہوں تو ڈائی میتھیوایٹ، فینویلاریٹ، قوئنالفوس، کلوروپائریفوس، میلاتھیون، فینی ٹروتھیون پر مشتمل مصنوعات کو بیل بوٹوں پر لگایا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

بالغان بیضوی، مدھم نارنجی رنگ کے ہوتے ہیں جن پر 28 سیاہ دھبے ہوتے ہیں اور پشت پر چھوٹے، نرم بال ہوتے ہیں۔ مادہ بھنوری بیضوی، پیلے انڈے (0.4 سے 1 ملی میٹر) عمودی حالت میں اور چھوٹے گروہوں میں عموماً پتوں کے نچلے حصے پر دیتی ہے۔ تقریباً چار دن کے بعد، مدھم پیلے سے سفید مائل سنڈیاں جن کی پشتوں پر سیاہ سروں والی علیحدہ ریڑھ کی ہڈیاں ہوتی ہیں، انڈوں سے باہر نکلتی ہیں۔ یہ سنڈیاں تقریباً 18 دن کے اندر تقریباً 6 ملی میٹر تک بڑھتی ہیں جس کا انحصار درجہ حرارت پر ہوتا ہے۔ پھر یہ پتوں کے نچلے حصے کی طرف پڑھ جاتی ہیں جہاں یہ پیوپا بن جاتی ہیں۔ 4 مزید دنوں کے بعد، بالغ بھنوروں کی ایک نئی نسل ابریشم کا کویا سے باہر نکلتی ہے۔ باز تخلیق کے عرصے کے دوران (مارچ تا اکتوبر)، ٹھنڈے درجہ حرارت حیاتیای چکر اور آبای کی نشوونما کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ بھنورے مٹی اور خشک پتوں کے ڈھیر کے نیچے سردیاں گزار سکتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • اپنے علاقے میں دستیاب لچکدار، متحمل یا مزاحم انواع لگائیں۔
  • ابتلاء زدہ کھیتوں کے ساتھ بینگن کا پودا لگانے سے گریز کریں۔
  • اپنے کھیت کے اندر یا اس کے آس پاس متبادل میزبانوں کو ہٹائیں اور لگانے سے پرہیز بھی کریں۔
  • کیڑے کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کم کرنے کیلئے اچھی طرح آبیاری کریں۔
  • اپنے کھیت اور پودوں کو کیڑوں کی علامت کیلئے چیک کریں۔
  • کیاریوں یا کھیتوں میں پائی جانے والی سنڈیوں اور بالغان کو ہاتھ سے چن کر تباہ کر دیں۔
  • ابتلاء زدہ پودوں اور فضلے کو ہٹا کر جلا کے تباہ کر دیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں