آم

آم کے پھل کی مکھی

Ceratitis cosyra

کیڑا

5 mins to read

لب لباب

  • چھلکے پر طھورے دھبے۔
  • پھل کا بدنما ہونا۔
  • مسلسل پھل کے جوس کا خارج ہونا۔
  • باہر جانے ے سوراخوں کا نظر آنا۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

آم

علامات

سی۔ کوسیرا انفیکشن کی علامات پھلوں پر صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ مادائیں اپنے انڈے زیادہ تر پکے ہوئے آموں میں داخل کرتی ہیں۔ متاثرہ پھل سنڈیوں کے اندرونی طور پر غذا حاصل کرنے اور ہضم کرنے کے عمل کی وجہ سے ایک چپچپی پیوستگی اختیار کر لیتے ہیں۔ سنڈیوں کے نکاس کے سوراخ پھل کی سطح پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ اندرونی طور پر گلنا بھورے اور کبھی کبھار چھلکے پر سیاہ رنگ کے زخموں کا سبب بنتا ہے۔ چھلکے پر کھرنڈ بھی بنا سکتا ہے یا پھر گڑھا بھی پڑ سکتا ہے۔ جیسے جیسے پھل وقت کے ساتھ گلتے ہیں، یہ بد رنگ ہو سکتے ہیں اور پھپھوندی کے دھبوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آگے چل کر یہ ناگوار بو پیدا کرنے لیتے ہیں اور فطر اور پھل کی رطوبت کا اخراج بھی کر سکتے ہیں۔

Recommendations

نامیاتی کنٹرول

پروٹین کے چاروں پر مبنی پھندے سی۔ کوسیرا کی آبادیوں کو مانیٹر کرنے اور پکڑنے کیلئے مؤثر ہو سکتے ہیں۔ فطر میٹارائزیم اینیسوپلی اے سی۔ کوسیرا کے پیوپے کو زمین پر ہی اپنا شکار بنا لیتا ہے اور اسے ہاتھ سے یا تیل پر مبنی اسپرے سے پھیلایا جا سکتا ہے۔ کٹائی کے بعد پھلوں کا گرم پانی سے 46 ڈگری یا اس سے زائد درجہ حرارت پر علاج یا 7.5 ڈگری یا اس سے کم درجہ حرارت پر طویل عرصے تک ذخیرہ کرنا بھی سنڈیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

حشرات کش ادویات پر مشتمل پھندے (مثلاً میلاتھیون یا ڈیلٹامیتھرن) مخصوص چارے (پروٹین ہائیڈرولائیسیٹ یا پروٹین آٹولائسیٹ) کے ساتھ ملا کر تجویز کردہ ہیں۔ یہ طریقہ کار اردگرد کے تمام حشرات کو لبھا کر مکیھوں کے باضابطہ معالجے کو یقین بناتا ہے۔ سی۔ کوسیرا کے نروں کو بھی ٹرپینیول ایسیٹیٹ یا میتھائل یوجینول کے ساتھ لبھایا اور پھانسا جا سکتا ہے۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات پھل کی مکھی سیراٹائٹس کوسیرا کی سنڈیوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ بالغان کے پاس پیلے رنگ کا جسم ہوتا ہے جس کی چھاتی پر منتشر سیاہ دھبے ہوتے ہیں۔ ان کے پر پیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور ان کی وسعت 4 سے 6 ملی میٹر تک ہو سکتی ہے۔ مادائیں پکتے ہوئے آم کے پھلوں میں اپنے انڈے داخل کرتی ہیں اور ایسا تقریباً دو ہفتوں تک کرتی رہتی ہیں۔ 2 سے 3 دن بعد، سنڈیاں انڈوں سے نکلتی ہیں اور آم کے گودے کے اندر سرنگیں کھودنے لگتی ہیں۔ پھل کبھی کبھار 50 سے زائد سنڈیوں سے ابتلا کا شکار ہوتے ہیں اور کبھی کبھار صرف کٹائی کے بعد ہی علامات ظاہر کرتے ہیں۔ پیوپا بننے کیلئے، سنڈیاں خود کو زمین پر گرا لیتی ہیں اور مٹی کی اوپری سطحوں کو کھود کر اندر چلی جاتی ہیں۔ 9 سے 12 دن کے بعد مکمل طور پر بالغ مکھیاں نکلتی ہیں۔


احتیاطی تدابیر

  • جلدی پکنے والی انواع لگائیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ پھل تب پک چکے ہوں جب مکھی کی آبادی کم ہو۔
  • ابتلا زدہ یا گرے ہوئے پھلوں کو روزانہ چن لیں۔
  • مکھیوں کی ممکنہ چڑھائی کو مانیٹر کرنے کیلئے پروٹین کے چارے والے پھندے لگائیں۔
  • متبادل میزبان پودے جیسے کہ سٹرس پھل، امرود، پپیتہ، خربوزہ اور سردا وغیرہ اردگرد مت لگائیں۔
  • درختوں کے اردگرد دھیان سے فالتو جھاڑیوں کو ہٹائیں اور کاشت کریں تاکہ باقیات کے نیچے گرے ہوئے پھلوں کا پتہ لگ سکے۔
  • ترجیحاً، ایک جیسی نشوونما کے چکروں والی آموں کی انواع کو اگائیں۔
  • صرف غیر متاثرہ آموں کو ٹرانسپورٹ اور فروخت کریں۔
  • غیر فروخت شدہ پھلوں کے فوری استعمال یا مناسب طور پر تباہی کو یقینی بنائیں۔
  • درختوں کے آس پاس کاشت کرنا زمین میں بننے والے درختوں کو مار سکتا ہے۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں