Aleyrodidae
کیڑا
سفید مکھیاں کھلی فضا والے کھیتوں اور گرین ہاؤسز میں اگنے والی متعدد فصلوں پر عام پائی جاتی ہیں۔ بالغان اور سنڈیاں دونوں پودے کا عرق چوستی ہیں اور پتوں، تنوں اور پھلوں پر رطوبت خارج کرتے ہیں۔ ہریاؤ دھبے اور سیاہ پھپھوندی متاثرہ بافتوں پر بنتی ہے۔ شدید انفیکشنز کے دوران یہ دھبے ضم ہو کر پورے پتے پر پھیل سکتے ہیں سوائے نسوں کے پاس والے حسے کے۔ پتے بعد میں بدہیئت ہو سکتے ہیں، مڑ سکتے ہیں یا کپ کی شکل لے سکتے ہیں۔ کچھ سفید مکھیاں وائرسز منتقل کرتی ہیں جیسے کہ زرد پتے کا مڑاؤ وائرس یا کساوا بھوری دھاریوں والا وائرس۔
حیاتیاتی محلول وابستہ سفید پر مکھی کی مختلف انواع اور فصل کے لحاظ سے متغیر ہو سکتے ہیں۔ شکر-سیب کے تیل (اینونا اسکوموسا)، پائریتھرنز، حشرات کش صابن، نیم کے بیج کے چھلکے کا عرق (NSKE 5%)، نیم کا تیل (5 ملی لیٹر/لیٹر پانی) پر مبنی قدرتی حشرات کش ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ طفیلی بھڑیں اینکارسیا فورموسا، ایرٹموسیرس ایریمیکس، عام گرین لیس ونگ کرائیسوپرلا کارنیا یا بھنورے جیسے کہ ڈیلفاسٹس ایس پی پی۔ بھی عام طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔ دیگر قدرتی مخالفین میں شکار خور کیڑے، نیماٹوڈز، گرین لیس ونگ، لیڈی برڈز، چھوٹے قزاق بھنورے، بڑی آنکھوں والے بھنورے اور ڈیمسل بھنورے شامل ہیں۔ مرض زا پھپند میں بیووریا باسیانا، ایساریا فیوموسوروسیا، ورٹیسیلیم لیسانی اور پائیسلومائسز فیوموسوروسیئس شامل ہیں۔
اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیاتیاتی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ سفید پر مکھیاں تمام حشرات کش ادویات کے خلاف تیزی سے مزاحمت کر لیتی ہیں لہذا مختلف پروڈکٹس کی گردش تجویز کی جاتی ہے۔ کیڑے کو کنٹرول کرنے کیلئے بائی فینترھن، بپروفیزن، فینوکسی کارب، ڈیلٹا میتھرن، ایزاڈیریکٹن، ڈیلٹامیتھرن، لیمبڈا سائلوتھرن، سائپر میتھرن، پائریتھرائیڈز پائیمیٹروزن یا اسپائرومیسیفن پر مبنی پراڈکٹس یا ان کا ملاپ استعمال کریں۔ آگاہ رہیں کہ بچاؤ کی تدابیر ہی عموماً آبادی کو بے ضرر سطح تک کم کر دینے کیلئے کافی ہوتی ہیں۔
سفید مکھیوں کی لمبائی تقریباً 0.8 تا 1 ملی میٹر ہوتی ہے اور ان کے جسم اور پروں کے دونوں جوڑے سفید یا زرد مائل سفوفی، مومی رطوبت سے کور ہوتے ہیں۔ یہ عموماً پتوں کے نچلے حصے پر پائے جاتے ہین اور اگر چھیڑا جائے تو بادل بناتے ہوئے ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ گرم، خشک موسموں میں تیزی سے پنپتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ باہر اگنے والے پودوں کیلئے مسئلہ نہین پیدا کرتے۔ انڈے پتوں کے نچلے حصے پر دیے جاتے ہیں۔ سنڈیاں زرد تا سفید رنگ کی، چپٹی، بیضوی اور مدھم سبز ہوتی ہیں۔ بالغ سفید پر مکھیاں میزبان پودے سے غذا حاصل کیے بغیر کچھ دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتیں۔ اس کی وجہ سے فالتو جھاڑیوں کا نظم آبادی کنٹرول کرنے کیلئے اہم تدبیر ثابت ہوتی ہے۔