باجرہ

سر کا کان کن

Heliocheilus albipunctella

کیڑا

لب لباب

  • سنڈیاں باجرے کے سر میں نشوونما پاتے اناج کو غذا بناتی ہیں۔
  • بیج کا اسقاط حمل پھاڑی کی سطح پر ابھرے ہوئے چکردار راستوں سے پہچانا جاتا ہے۔

اس میں بھی پایا جا سکتا ہے

1 فصلیں

باجرہ

علامات

سر کے کان کن کا حیاتیاتی چکر باجرے کے پودوں کی نشوونما سے نہایت قریبی انداز میں جڑا ہے۔ انڈے ٹوٹنے کے بعد، سنڈیاں پھاڑیوں کے اندر ہی غذا حاصل کرتی ہیں اور اپنی نشوونما کے مراحل مکمل کرتی ہیں۔ جب بیج کا سر بنتا ہے تو نو عمر سنڈیاں باجرے کے نخالک میں سوراخ کرتی ہیں اور پھولوں کو کھا جاتی ہیں جبکہ بالغ سنڈیاں پھولوں کی پھاڑیوں کو کاٹ دیتی ہیں جس سے اناج کا بننا رک جاتا ہے یا بالغ اناج گر جاتا ہے۔ جب سنڈیاں پھول ڈنڈی اور پھولوں کے درمیان چباتی ہیں تو یہ تباہ شدہ پھولوں یا نشوونما پاتے باجرے کو اٹھا دیتی ہیں جس سے باجرے کے سر پر ایک مخصوص چکردار پیٹرن بن جاتا ہے۔

سفارشات

نامیاتی کنٹرول

ہیبروبریکون ہیبیٹر سر کے کان کن کا ایک قدرتی طفیلی دشمن ہے جسے کچھ افریقی ممالک میں ابتلا زدہ باجرے کے کھیتوں میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا ہے۔ کچھ کیسز میں یہ 97٪ شرح اموات تک پہنچا ہے اور باجرے کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافے کا باعث بنا ہے۔

کیمیائی کنٹرول

اگر دستیاب ہو تو ہمیشہ حیوی معالجات کے ساتھ بچاؤ کی تدابیر والی ایک مکمل حکمت عملی اختیار کریں۔ تاحال ایسا کوئی کیمیکل دستیاب نہیں ہے جو ایچ۔ ایلبی پنکٹیلا کے خلاف مؤثر کنٹرول فراہم کرتا ہو۔

یہ کس وجہ سے ہوا

علامات باجرے کے سر کے کان کن، ہیلیوشیلس البی پُنکٹیلا کی وجہ سے ہوتی ہیں بالغ پروانوں کی اڑان کا وقت باجرے کی پھاڑی کے ظہور اور پھول لگنے کے اوج کے وقت سے ملتا ہے۔ مادائیں تنہا یا چھوٹے گچھوں میں انڈے دیتی ہیں جو پھول کی ڈنڈی کے ساتھ سرسری طور پر اٹکے ہوتے ہیں یا پھر پھولکوں کی بنیادوں پر یا ان کی پھاڑیوں پر، پھول کے سر کے قبل از وقت ظہور کے دوران۔ جب انڈے ٹوٹتے ہیں تو نو عمر سنڈیاں پھاڑی کو غذا ناتی ہیں اور پرانی سنڈیاں چکردار سرنگوں کا مخصوص پیٹرن بناتی ہیں۔ مکمل طور پر بڑے ہونے والی سنڈیاں سرخی مائل یا گلابی مائل ہو جاتی ہیں اور زمین پر گر جاتی ہیں جہاں یہ پیوپا بننے کیلئے مٹی میں داخل ہو جاتی ہیں۔ یہ اس بے عملی کے مرحلے میں پورے خشک موسم کے دوران رہتے ہیں اور صرف بارشوں کے موسم میں بالغان کے بطور ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ کیڑا جنوبی افریقہ کے ساحیلین خطے میں کنگنی باجرے کی پھاڑیوں کیلئے سب سے ضرر انگیز کیڑا مانا جاتا ہے۔


احتیاطی تدابیر

  • خوشوں اور زمین کو سنڈیوں کیلئے باقاعدگی سے مانیٹر کریں۔
  • پھاڑیوں کو ہٹائیں اور کھیت سے فاصلے پر لے جا کر دفنا کر یا جلا کر تباہ کر دیں۔
  • مختصر حیاتیاتی چکر والی باجرے کی انواع (جنہیں بلوغت حاصل کرنے میں 75 دن لگتے ہیں) کو اگانے میں دو ہفتے کی تاخیر فصل کے حساس مرحلے اور اڑان کے اوج کے عرصے کو غیر معاصر کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
  • سنڈیوں اور پیوپوں کو افشا کرنے کیلئے کٹائی کے بعد گہرا ہل چلانا یقینی بنائیں۔

پلانٹکس ڈاؤن لوڈ کریں